18/04/2024
سبق و منزل یاد کرنے کا وظیفہ!
خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ.
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے ج?
18/04/2024
سبق و منزل یاد کرنے کا وظیفہ!
18/04/2024
Al Saleem Online Islamic Academy
20/12/2023
اپنے بچوں کو حفظ کرانے کے خواہش مند والدین سے گزارش...!
اگر آپ کا بچہ/ بچی ابھی سکول میں تیسری یا چوتھی کلاس میں پڑھ رہے ہیں اور آپ کی خواہش ہے کہ ہم اسے پرائمری کے بعد قرآن حفظ کروائیں گے، تو ابھی سے اس بچے / بچی کو کسی اچھے قاری / قاریہ کے پاس بٹھا دیں۔ تاکہ وہ پانچ کلاس پوری ہونے تک سال، ڈیڑھ سال میں درست تلفظ سے قاعدہ اور ناظرہ قرآن دس پندرہ پارے پڑھ لے۔
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کے بچے / بچی کو ذوق و شوق ہوا تو اس نے حفظ میں جہاں تین ساڑھے تین سال لگانے تھے وہاں دو اڑھائی سال میں ہی حفظ کرلینا ہے۔
ان شاء اللّٰه۔
اگر ذوق و شوق کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کی ذہانت ہوئی تو یہ کام مزید جلدی پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ان شاء اللّٰه۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ناظرہ (درست تلفظ کے ساتھ) ایسا پختہ ہونا چاہیے کہ جہاں سے سنا جائے ، وہ فرفر سنائے۔
جلد حفظ میں ذہانت اور شوق کے ساتھ ساتھ ناظرہ میں پختگی کا بڑا عمل دخل ہے۔ جس بچے یا بچی نے اچھا ناظرہ قرآن پڑھا ہو وہ دوسرے بچوں/ بچیوں کی بنسبت جلدی حفظ مکمل کرلیتے ہیں ۔ ان کے لیے حفظ قرآن کافی آسان ہوجاتا ہے ۔ وقت بھی بچتا ہے اور پریشانی بھی نہیں ہوتی۔
اس لیے اگر آپ کا ایسا نیک ارادہ ہے تو بسم اللّٰہ کردیجیے!
( محمد سلیم )
11/10/2023
Qari Saleem
11/10/2023
ماشاءاللہ یہ ہیں میرے استاد محترم جناب حضرت مولانا قاری غلام رسول صاحب! اللہ انکا سایہ تا دیر تک ہمارے سروں پر قائم و دائم فرمائے! آمین