Quran Kareem

Quran Kareem

Share

Online & Home Quran Kareem

04/04/2026
30/03/2026

شیخ الاسلام کا شفقت اور محبت سے لبریز مکتوب!
۔۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلّہ العالی کی جانب سے اپنے پوتے عزیزم محمد جریر عثمانی ابن مولانا ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی کے ولیمہ اور عزیزم یمان بن ڈاکٹر حسان اشرف عثمانی کے ختم قرآن کا دعوت نامہ اپنے قلم سے لکھے مکتوب کی صورت میں موصول ہوا۔
بے شمار علمی، فقہی اور تدریسی مصروفیات کے باوجود اپنی خانگی زندگی اور خاندانی خوشیوں کو اس قدر اہمیت دینا اور پھر خود اپنے دستِ مبارک سے تحریر کرکے مدعو کرنا، کمال عاجزی، تواضع اور حقوق العباد کی پاسداری کا روشن نمونہ ہے۔
اس دعوت نامے کو پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایک لفظ حضرت کے خلوص، شفقت اور محبت سے لبریز ہے۔ یہ تحریر نہ صرف چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور تعلق کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ علماء و عوام دونوں کے لیے ایک خاموش مگر مؤثر پیغام بھی رکھتی ہے کہ حقیقی بڑائی نمود و نمائش، قیمتی کارڈز اور رسمی دعوتوں میں نہیں، بلکہ سادگی، محبت اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق تعلقات کو نبھانے میں ہے۔
خصوصاً اپنے ہاتھ سے لکھنے کی جو روایت ہے، اس میں ایک خاص چاشنی، محبت اور اپنائیت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ہاتھ کی تحریر دل سے نکلنے والی کیفیت کو منتقل کرتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ایسا مکتوب محض ایک دعوت نہیں رہتا بلکہ محبت، تعلق اور شفقت کا ایک زندہ اظہار بن جاتا ہے۔ آج کے دور میں جہاں ڈیجیٹل پیغامات نے تحریری روایت کو کمزور کردیا ہے، وہاں اکابرین کا یہ انداز ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قلم سے لکھے گئے الفاظ دلوں میں زیادہ دیر تک زندہ رہتے ہیں۔
یہ طرزِ عمل علماءِ کرام اور عوام دونوں کے لیے ایک عملی درس ہے کہ مصروفیات کبھی بھی خاندان کی تربیت، رشتہ داروں کے حقوق اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے، ایک کامیاب دینی زندگی وہی ہے جس میں علم و دعوت کی مصروفیات کے ساتھ خانگی معاملات بھی سنت کے سانچے میں ڈھلے ہوں، اور محبت و شفقت کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔
اکابرین کا یہی انداز امت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنتا ہے، کہ بڑائی سادگی میں ہے، عزت تواضع میں ہے، اور حقیقی اثر دلوں کو جوڑنے میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اکابرین کے نقشِ قدم پر چلنے، سنتِ نبوی ﷺ کو اپنانے، اور اپنے تعلقات میں محبت، اخلاص اور سادگی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم
مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ، کراچی
بروز ہفتہ ، 28 مارچ 2026



30/03/2026

20/03/2026

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
M***i Habib ur Rehman Maulana Fazl ur Rehman M***i Menk M***i Tariq Masood Junejo Town Manzoor Colony Karachi Muhammad Younus Ibraheem Jamia Darululoom Karachi M***i taqi usmani sahab Quran Kareem

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi

Opening Hours

Monday 16:00 - 00:00
Tuesday 16:00 - 00:00
Wednesday 16:00 - 00:00
Thursday 16:00 - 00:00
Friday 16:00 - 00:00