Average People / اوسط لوگ

Average People / اوسط لوگ

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Average People / اوسط لوگ, Education, 420, Karachi.

25/10/2025
29/07/2025

یہ ایک ٹیچرز ٹریننگ تھی، جس میں ٹرینر نے آتے ہی، ایک ایکٹیویٹی شروع کروادی۔۔

کئی سارے ٹشو رول منگوائے اور ٹیچرز کے مختلف گروپس بنا کر ٹشو رولز سامنے رکھ دئیے۔۔

ٹیچرز کو کہا گیا کہ اپنے گروپ سے ایک ٹیچر منتخب کریں جسے آپ ممی بنائیں گے۔۔ اور سامنے رکھے ٹشو کو پٹیاں سمجھ کر اسے لپیٹنا شروع کردیں۔۔

ٹیچرز نے اس ایکٹیوٹی کو بہت انجوائے کیا۔۔ ٹرینر نے تمام ممیاں پرنسپل کے سامنے کیں اور ان سے پوچھا کہ کون سی بہترین ہے۔۔

انہوں نے ایک ونر منتخب کیا۔

ٹرینر نے کہا یہ ایکٹوٹی ٹیچرز کے لئے نہیں آپ کے لئے تھی۔۔ کہ ٹیچرز کے ہاتھ اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نصاب اور امتحان کی پٹیوں سے باندھنا چھوڑ دیں۔۔ ٹیچر کلاس میں کیا پڑھائی گی، اس کی منٹ بائے منٹ پلاننگ نہ لیں، کیونکہ کوئی ٹیچر نہیں جانتا کہ جب وہ کلاس میں جائے گا، بچوں کا موڈ کیسا ہوگا، شاید وہ لنچ بریک میں لڑ پڑے ہوں اور ایک دوسرے سے خفا ہوں، شاید کھڑکی سے باہر ہلکی ہلکی بارش دیکھنا چاہتے ہوں، اور سائنس ٹیچر فزکس کا ٹاپک چھوڑ کر بارش کی سائنس پر بات کرنا چاہے، کیونکہ اس وقت وہ بارش کا ٹاپک بہتر سمجھ پائیں گے۔۔

یا انگریزی ٹیچر شاپنگ کا مضمون چھوڑ کر conflict management پر لکھنے کو کہے۔۔ تاکہ وہ لنچ بریک میں ہونے والے واقعہ پر ریفلیکٹ کرسکیں۔۔

ٹیچر کو اس بات کی آزادی دیں کہ وہ اپنی کلاس کے لیڈر بن سکیں ۔۔ تاکہ بچوں میں بھی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیت پیدا ہو۔۔

18/07/2025

جی پی اے کا فریب اور تعلیم کی اصل حقیقت
✍️ تحریر: محمد قاسم

ہر سال جب نتائج آتے ہیں تو توجہ صرف GPA پر ہوتی ہے۔ لیکن کوئی نہیں پوچھتا: کیا یہ جی پی اے حقیقی ہے؟ کیا سال بھر تعلیم مسلسل ہوئی؟ کیا طلباء کو کتب وقت پر ملیں؟ کیا اساتذہ کو سازگار ماحول ملا؟

نیا تعلیمی سیشن اپریل میں شروع ہوتا ہے مگر ایک سے دو ماہ تک کتابیں دستیاب نہیں ہوتیں۔ بعض سکولوں کو جون تک مکمل کتابیں نہیں ملتیں۔ بغیر کتب، بغیر مواد، تعلیم کیسی؟

اسی دوران میٹرک کے بورڈ امتحانات ہوتے ہیں۔ بہت سے سیکنڈری سکول سینٹر بن جاتے ہیں۔ ہال نہ ہونے پر کلاس رومز سینٹر بنائے جاتے ہیں، نتیجہ: ریگولر کلاسز ختم یا شدید متاثر۔

مئی کے آخر میں باقاعدہ کلاسز شروع ہوتی ہیں، اور جون میں گرمیوں کی چھٹیاں۔ مطلب یہ کہ نیا سیشن صرف دو ہفتے چلا، وہ بھی بغیر مکمل کتب کے۔

طلباء کو فنکشنز، گیٹ ڈیوٹی، صفائی، سجاوٹ، اور دیگر کاموں میں لگا دیا جاتا ہے۔ آرٹس کلاس سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، کیونکہ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ یہ کمزور بچے ہیں، اِن سے کام کرواؤ، یہ تو پاس ہو ہی جائیں گے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آرٹس کے بچوں کو سب سے زیادہ رہنمائی، توجہ، اور پیریڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا ایک دن کا ناغہ بھی اُنہیں پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

رزلٹ کے بعد جب جی پی اے کم آئے، تو والدین اور حکام سب سے پہلے اساتذہ اور بچوں پر تنقید کرتے ہیں۔ مگر کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ نظام نے بچوں کو کیا دیا؟ کتنا پڑھایا؟ کیا سہولتیں دی گئیں؟

تجویز:

1. تمام درسی کتب جنوری میں مہیا کی جائیں۔

2. بغیر ہال کے سکول کو سینٹر نہ بنایا جائے۔

3. نیا سیشن مکمل تیاری کے ساتھ شروع ہو۔

4. آرٹس کلاس کو غیر تدریسی کاموں سے بچایا جائے۔

5. فنکشنز کو محدود کر کے پڑھائی کو اولیت دی جائے۔

6. والدین کو اصل زمینی حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

نتیجہ:
جب تعلیم بغیر کتاب، بغیر تسلسل، اور صرف نمائشی سرگرمیوں پر مبنی ہو، تو جی پی اے فریب بن جاتا ہے۔ اصل تعلیم تب ممکن ہے جب ہم نظام کی اصلاح کریں، بچوں کو وقت، کتاب، اور عزت دیں۔ ورنہ آج جی پی اے آئے گا، کل بچے کھو جائیں گے۔
منقول

09/04/2024

آج صبح صبح ہی نیا رومینٹک گانا سننے کا اتفاق ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔

چوڑی دلانی ہوگی
کنگن دلانا ہوا
خواجہ پیا کا میلا
مجھ کو گھمانا ہوگا

واہ مبشر پُتر مزا آگیا ۔۔۔۔۔۔

01/03/2024

The sky is barsaing the water 💦

24/02/2024

محنت اگر کامیابی کی ضمانت ہے تو گدھے کو سب سے زیادہ کامیاب ہونا چاہیے۔

14/02/2024

ہم 14 فروری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

08/02/2024

شاندار مقابلہ

08/02/2024

نیوز چینلز کے درمیان سب سے پہلے الیکشن نتائج دینے کا دعویٰ کرنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے

02/02/2024

الیکشن پے اتنی چھٹیاں دینے پے میرا ووٹ نگران حکومت کے لیے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


420
Karachi