19/09/2026
گھر میں کوئی ہمارے لیے کچھ کرے تو کیا ہم واقعی اسے Notice کرتے ہیں؟
کبھی کسی نے آپ کے لیے چائے بنا دی، پانی لا کر دیا، آپ کی کوئی چھوٹی سی مشکل آسان کردی، آپ کے لیے کچھ خرید لیا یا بس آپ کا کام تھوڑا سا آسان کر دیا… تو کیا آپ نے رک کر اسے Thank You کہا؟ اکثر گھر کے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی کوششیں ہمیں اس لیے نظر نہیں آتیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ تو روز کا معمول ہے۔
لیکن ذرا سوچیں، جو شخص آپ کے لیے کچھ کرتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ ایسا کرنے کا پابند ہو۔ اس کی کوشش کو Notice کرنا، Appreciate کرنا اور شکریہ ادا کرنا بھی ضروری ہے۔
خاص طور پر اُن لوگوں کا جو ہر روز ہمارے آس پاس ہوتے ہیں، جیسے ہمارے husband، parents، siblings یا گھر کے دوسرے افراد۔کسی نے آپ کے لیے آسانی پیدا کی ہے تو آپ بھی اس کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ کوئی مسکرائے تو آپ بھی مسکرا دیں۔ کوئی آپ کو وقت دے تو آپ بھی اس کے وقت کی قدر کریں۔
اور اگر آپ کسی کی مہربانی کا اسی طرح بدلہ نہیں دے سکتیں، تو کم از کم ایک “Thank You” یا “آپ نے میرے لیے یہ کیا، مجھے واقعی اچھا لگا” کہہ دیں۔
کبھی کبھی سامنے والے کو صرف یہ احساس چاہیے ہوتا ہے کہ اس کی کوشش دیکھی گئی ہے۔ 🤍