Quranic crown

Quranic crown Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quranic crown, Tutor/Teacher, Karachi.

"Quran Teacher | Teaching with love, patience & sincerity 🌸📖 Helping students of all ages learn Tajweed, Hifz & Tafseer online 💻✨ Spreading the light of Qur’an to every heart 🌙💫"

18/08/2026

*جانتی ہوں... حیا کے بنا ہر چیز ادھوری ہے۔*
علم، عبادت، خوبصورتی، بات اور انسانیت... سب کو حیا ہی مکمل کرتی ہے۔ حیا نور ہے، وقار ہے، برکت ہے۔ *جہاں حیا ختم، وہاں ہر خیر ختم* کیونکہ حیا ہی وہ دیوار ہے جو دل، نظر اور زبان کی حفاظت کرتی ہے۔ یہ کمزوری نہیں، *حیا تاج ہے* جو ہمیں گناہ سے بچا کر اللہ کے قریب کر دیتی ہے۔ حیا والی آنکھ میں شرم، زبان میں چپ اور دل میں اللہ کا ڈر ہوتا ہے۔ اس لیے اپنی حیا کو سنبھال کر رکھو، کیونکہ جس دل میں حیا زندہ ہو وہاں فرشتے اترتے ہیں، رحمت ٹھہرتی ہے، اور جہاں اللہ کی رحمت ہو وہاں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ 🌸

🪶اقصٰی چشتی

18/08/2026

*اگر تمہیں دعاؤں کی قبولیت چاہیے...*
*اگر دل میں سکون کی ایک ٹھنڈی ہوا محسوس کرنا چاہتے ہو...*
*تو زبان کو درود سے تر کر لو۔*

تعداد مت گنو۔
بس محبت سے پڑھو۔ اخلاص سے پڑھو۔
ایک بار بھی اگر دل سے پڑھ لیا، تو *دس رحمتیں* تم پر اترتی ہیں۔
کیا تم جانتے ہو رحمت کیا ہوتی ہے؟
رحمت وہ ہے جو ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دیتی ہے۔
جو اندھیروں میں روشنی کر دیتی ہے۔
جو بےسکون دل کو تھپک کر سلا دیتی ہے۔

*میرے آقا ﷺ کی سیرت پڑھو۔*
دیکھو کہ انہوں نے پتھر کھائے، طائف کے زخم سہے،
مگر لب پر شکر تھا، آنکھوں میں امت کا غم تھا۔
انہوں نے ہر آزمائش کو صبر سے سینے سے لگایا۔
وہ آئے تو کائنات کا ذرہ ذرہ روشن ہو گیا۔
ان کے ایک ایک لمحے میں ہمارے لیے جینے کا ڈھنگ لکھا ہے۔

اگر ابھی تک نہیں پڑھا... تو آج سے شروع کر لو۔
قسم ہے، پڑھتے ہی محبت خود بخود دل میں اتر آئے گی۔
ایسی محبت جو روح کو دھو دیتی ہے۔

اور پھر جب تم درود پڑھو گے نا...
تو فرشتے تمہارا نام لے کر عرض کریں گے:

*"يا مُحَمَّد إنَّ فُلانَ ابنَ فُلانٍ يُصلِي عليكَ"*
_"اے نبی ﷺ! فلاں بن فلاں آپ پر درود بھیج رہا ہے"_

سوچو... تمہارا نام۔ تمہارے والد کا نام۔
میرے نبی ﷺ کی بارگاہ میں پیش ہو رہا ہے۔
اس سے بڑی عزت اور کیا ہوگی؟
اس سے بڑی رحمت اور کیا ہوگی؟

*اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على نبينا محمد ﷺ*
*اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على نبينا محمد ﷺ*
*اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على نبينا محمد ﷺ* ♥️🌸

🪶اقصٰی چشتی

18/08/2026
29/07/2026

اگر تم اپنی بیویوں کو نرم دلی سے نہیں رکھ سکتے، تو تم کمزوری کی انتہا پر ہو،

جبکہ تم اسے مردانگی اور طاقت سمجھتے ہو۔

اللہ کے نبی ﷺ نے تو عورتوں کو نازک شیشوں سے تشبیہ دی ہے۔

شیشہ بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے، اور جب ٹوٹ جائے تو اس کے کئی ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح عورت کا دل بھی سخت رویّوں، تلخ لہجوں اور بے رحم لفظوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔

جب تم اونچی آواز میں بات کرتے ہو، تو وہ ضبط کی انتہا پر اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو سمیٹ رہی ہوتی ہے۔

عورت تو زندگی کے ہر رشتے میں نرمی اور حسنِ سلوک کی مستحق ہے، لیکن تم اس کے دل کا امن ہو، اس کا مان ہو، اس کا بھرم ہو۔ تم ہی تو اس کی ادھوری زندگی کی تکمیل ہو۔

اگر تم ہی اسے اپنے لفظوں، لہجوں اور رویّوں سے توڑ دو گے، تو یہ زخم بہت گہرا رہے گا، کیونکہ اسے چوٹ اس شخص سے لگی ہوگی جسے وہ اپنی زندگی کا رنگ، اپنی پناہ اور اپنی خوشیوں کا راز سمجھتی ہے۔

اس لیے اللّٰہ سے ڈر جاؤ اور اپنی مردانگی کو سخت لہجوں سے نہیں، بلکہ اپنے اخلاق، حلم، رحمت اور حسنِ معاشرت سے ثابت کرو، کیونکہ یہی رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے۔
💜🫀
استاذہ ، آمنہ جبیں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quranic crown posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category