A Drill of Evacuation was conducted at the college today, and I had the opportunity to participate in it. It was a valuable experience emphasizing safety, preparedness, and teamwork. 🚨🏫
Maths By Muhammad Zahid Ali Mathematics Lectures and Notes
This page provides comprehensive Mathematics tutorials, covering concepts from basic to higher-level Mathematics.
❤️ Work becomes art when it’s done with love. 🌹
A drill exercise was conducted today at the college with enthusiastic participation from students and faculty. As a Lecturer, I was pleased to be part of this productive and engaging activity.
23/10/2025
As Lecturers at Army Public College, we had the privilege of accompanying our students to Iqra University for a Career Counseling Session, where they gained valuable insights into academic and professional growth opportunities.
I provided a lecture on Maclaurin and Taylor series during my college lecture.
13/09/2025
Accomplishment begins with the appropriate mindset.
Dear All,
It is quite surprising that some people still demand “no closure of institutions” despite the government’s prediction of heavy rainfall tomorrow. They wish their sons and daughters to become doctors and engineers in two days of continuous downpour, even when they know teachers are also human beings who risk their lives on dangerous roads, electrical short circuits, and flooded streets.
Interestingly, many also ask for online sessions, forgetting that we live in Karachi, Pakistan, where electricity disappears with the first drop of rain and internet fails without warning. Teachers are not robots; they are middle-class individuals with families to feed, not servants to be ordered around by parents or institutions.
So before expecting miracles, kindly regard teachers as human beings first. Remember, education is built on patience, safety, and respect, not on pressure and unrealistic demands.
میٹرک تک سلیبس اس طرح ہونا چاہیے کہ بچے کے پاس کوئی نہ کوئی ہنر آ جائے اور بچے کو پتہ چل جائے کہ اس نے میٹرک کے بعد کون سے فیلڈ اختیار کرنی ہے یعنی اس کی کس فیلڈ میں دلچسپی ہے...*
میرا خیال ہے اب رٹا سسٹم ختم ہونا چاہیے بچوں کو دسویں تک زیادہ سے زیادہ ٹیکنیکل تعلیم دینی چاہیے ۔۔
جمعہ اور ہفتہ دو دن ایسے ہوں جس میں نصابی کتابیں بالکل بند کر دی جائیں اور بچوں کو ہنر سکھائے جائیں
ایسے کون سے ہنر ہیں جو بچے دسویں کلاس تک سیکھ سکتے ہیں ۔۔
1- آٹو مکینک
خصوصی طور پر موٹر سائیکل کے بارے میں بچوں کو تربیت دی جائے اس کے انجن کے بارے میں پرزے تبدیل کرنے کے بارے میں انہیں چھٹی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک مرحلہ وائز موٹرسائیکل کا کام سکھایا جائے.
وہ اس قدر ماہر بن جائیں کہ دسویں کلاس کے بعد پرزے خرید کر پورا موٹر سائیکل اسمبل کر سکیں ۔۔
2- بجلی کا کام الیکٹریشن
بچوں کو عملی طور پر بجلی کا کام سکھایا جائے انڈر گراؤنڈ وائرنگ کیسے کی جاتی ہے اوپن گراؤنڈ وائرنگ کیسے کی جاتی ہے.
موٹر وائنڈ کیسے کی جاتی ہے مکمل طور پر بچوں کو کام سکھایا جائے اور یہ شعبہ اور یہ ہنر خود میں پوری ایک سائنس ہے
فزکس میں اس کے چیپٹر تو ہیں تھیوری کے طور پر میں کہنے سے چاہتا ہوں کہ بچوں کو پریکٹیکلی کام سکھایا جائے صحیح معنوں میں..
3- گھر کا ڈاکٹر
چھٹی کلاس سے لے کے دسویں کلاس تک کے تمام بچوں کو گھر ڈاکٹر بنا دیا جائے جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے
بچے کو بلڈ پریشر مانیٹر کرنا آنا چاہیے ۔۔
وین میں انجیکشن لگانا سکھائیں گوشت میں انجیکشن لگانا سکھائیں بوقت ضرورت ڈرپ کیسے لگائی جاتی ہے ۔
ایمرجنسی کی صورت میں بینڈج کرنا سکھائیں ۔۔
ضروری نہیں یہ کام اس نے لوگوں کے لیے کرنے ہیں یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو بچے کی ساری زندگی اس کے کام آنے والی ہیں۔۔۔
4- موبائل ریپیئرنگ اور سافٹ ویئر
بچوں کو موبائل ریپیئرنگ کے بارے میں تربیت دی جائے ان کو موبائل ریپیئر کرنا سکھایا جائے موبائل میں سوفٹ ویئر کیسے اپڈیٹ کیا جاتا ہے سافٹ ویئر انسٹال کیسے کیا جاتا ہے ۔۔
5- خود سے پیسے کمانا
گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کو ٹاسک دیا جائے کہ پانچ پانچ بچے مل کر تھوڑے تھوڑے پیسے ڈال کر کوئی کاروبار کریں کوئی چیز لے کر فروخت کریں
تاکہ وہ عملی زندگی میں اس طرح کی صورتحال میں پریشان نہ ہو مطلب ان کو کمانا سکھائیں ( ہمارے پڑوسی ملک انڈیا میں یہ پریکٹیکل کئی سالوں سے ہو رہا ہے )
6- فری لانسنگ
ویڈیو گیم کھیلنے کے علاوہ کمپیوٹر اور بھی بہت سے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے یہ بچوں کو عملی طور پر باور کروایا جا سکتا ہے
انہیں بتائیں کہ انٹرنیٹ کا دور ہے اپ اپنی چیزیں انٹرنیٹ پر کس قدر اسانی کے ساتھ فروخت کر سکتے ہیں ۔۔
اپنی خدمات کو انٹرنیٹ پر فروخت کرنا سکھائیں ۔۔
مثال کے طور پر اگر کوئی بچہ دیہاتی ہے اور اس کے گھر میں دیسی گھی ہے تو اس کا استاد بتائے کہ وہ دیسی گھی کا پیج بنا کر انٹرنیٹ پر ایمانداری کے ساتھ کس قدر کامیاب کاروبار کر سکتا ہے
ایلسی کی پنیا فروخت کر سکتا ہے مکئی کا اٹا فروخت کر سکتا ہے سردیوں میں ساگ بنا کر فروخت کر سکتا ہے مکھن فروخت کر سکتا ہے اور بھی بہت کچھ یہ اسے سکھایا جائے ۔۔!!
7- نرسری اگانا
بچوں کو بیج لگانے کی تربیت دی جائے پھولوں کے بیج سبزیوں کے بیج درختوں کے بیج اور یہ کام سکول میں بہت اسانی کے ساتھ ہو سکتے ہیں
کہ اگر مستقبل میں اس کا رجحان نیچر کی طرف بڑھ جائے تو وہ نرسری کا اپنا کاروبار کر سکتا ہے اسے یہ ہنر ضرور سکھانے چاہیے ۔۔
8- چھوٹے پیمانے پر صابن سازی
9- بیچنا آنا چاہیے بچوں کو مارکیٹنگ
بچوں کے اندر اس قدر اعتماد پیدا کیا جائے کہ وہ بہترین مارکیٹر بن سکے ان کو اپنی چیزیں بیچنا آنا چاہیے اور اساتذہ سے بڑھ کر کوئی ایسی ہستی نہیں جو بچوں میں اس قدر اعتماد پیدا کر سکے والدین سے بھی زیادہ اعتماد بچوں کو سکول میں ماحول سے ملتا ہے اساتذہ سے ملتا ہے
اب وقت ہے کہ سلیبس میں موجود فضول کہانیوں کو یکثر مسترد کر کے ہمارے انے والے بچوں کو دسویں تک مکمل پریکٹیکل تعلیم دی جائے
تاکہ وہ اپنا باعزت روزگار کما سکے اور وطن عزیز کے باعزت شہری بن سکیں ۔۔
*میٹرک کے لیے مزید تین گروپس کا اضافہ کردیا گیا`*
❐ میٹرک کے لیے اب صرف دو آپشن نہیں رہے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس
❐ انٹرنیشنل نظام کو سامنے رکھتے ہوئے اب پاکستان میں بھی میٹرک کے لیے مختلف مضامین / کورسز کا آغاز کر دیا گیا۔
❐ اب 2025 سے میٹرک میں درج ذیل گروپس کو شامل کر دیا گیا ہے:
*`1. Matric Computer Science`*
*♦️Subjects:*
* All Compulsory subjects
* Physics
* Chemistry
* Maths
* Computer Science and Entership
* Information and Communication Technology
*`2. Matric Health Science`*
*♦️Subjects:*
* All compulsory subject
* Physics
* Chemistry
* Bio
* Health Sciences
*`3. Matric Agricultural Science`*
*♦️Subjects:*
* All compulsory Subject
* Physics
* Chemistry
* Maths
* Bio
* Agriculture Science
*`4. Matric Fashion Designing`*
*♦️Subjects:*
* All Compulsory Subject
* General science
* Computer Science and Entership
* Communication Skills and Personal Grooming
* Fashion Designing.
Mathematics Professionals تحریر
ریاضی پر تنقید کرنے والے کون؟- ایک حقیقت جس پر سوچنا ضروری ہے
ہمارے تعلیمی اور سماجی ماحول میں اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ "ریاضی بہت مشکل ہے" یا "ریاضی کا کوئی فائدہ نہیں"۔ لیکن اگر غور کریں تو اکثر یہ بات وہ لوگ کرتے ہیں جو:
یا تو غلطی سے ریاضی کے شعبے میں آگئے،
یا حالات نے انہیں اس شعبے میں آنے پر مجبور کر دیا،
یا پھر ان کی دلچسپی اور شوق کسی اور فیلڈ میں تھا۔
ایسے لوگوں کے لیے ریاضی ایک بوجھ یا سزا بن جاتی ہے، اور پھر وہ اپنی مایوسی کو ریاضی پر تنقید کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔
اس کے برعکس، جو لوگ ریاضی سے سچی دلچسپی رکھتے ہیں، یا جنہوں نے شوق سے اسے اپنا کیریئر بنایا ہے، یا جن کا روزگار ریاضی کی بدولت چل رہا ہے -وہ ریاضی کو کبھی برا نہیں کہتے۔
ان کے لیے ریاضی صرف ایک مضمون نہیں، بلکہ سوچنے، سمجھنے اور مسائل حل کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔
ریاضی پڑھانے والے یا اس پر تحقیق کرنے والے لوگ نہ صرف اسے پسند کرتے ہیں بلکہ اس کی خوبصورتی اور طاقت کو دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔
اصل مسئلہ ریاضی نہیں، بلکہ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو ریاضی سے تعارف ایک خشک، رٹے والے اور غیر دلچسپ طریقے سے کرایا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ریاضی کو سمجھنے سے پہلے ہی اس سے متنفر ہو جاتے ہیں۔
ریاضی ایک زبان ہے- اعداد اور منطق کی زبان- جو دنیا کے مسائل کو حل کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ جو لوگ اسے سمجھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ زندگی کے ہر شعبے میں کس قدر ضروری اور دلچسپ ہے۔
اس لیے، اگر کسی کو ریاضی پسند نہیں، تو شاید وجہ ریاضی نہیں بلکہ اس کے سیکھنے کا طریقہ ہے-
12/08/2025
Independence Day Celebration at Army Public College Faisal ❤️❤️❤️
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 Pakistan Zindabad Pakistan Zindabad Paindabad 14 August 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Karachi