حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سال پورا ہونے سے پہلے زکوۃ جلدی ادا کر دینے کے بارہ میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کی اجازت دے دی۔ (ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ، دارمی)
تشریح
حنفیہ اور اکثر ائمہ کے نزدیک یہ بات جائز اور درست ہے کہ مال پر سال پورا ہونے سے پہلے ہی زکوۃ ادا کر دی جائے بشرطیکہ زکوۃ دینے والا نصاب شرعی کا مالک ہو۔
زکوۃ کا بیان
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 284
Tahfeezul Quran Online Academy
Six different courses are conducted in our institution under the supervision of the best teachers
31/03/2022
Assalam o Alaikum
I'm teaching Quran e majeed online at your home through
Start your trail class for 3 days
After your satisfaction you have to join regular class with us.
Classes duration is 30 minutes
First 15 minutes for Qaida or Quran lesson and the other 15 minutes for Kalima's Dua's namaz or other islamic things
Please Contact me on this number for Free Trial classes today
+92-3012831451
(خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ)
ترجمہ:تم میں سےبہتروہ ھے جو قرآن سیکھے اورسکھائے(الحدیث)
السلام علیکم۔۔۔۔۔
امیدھےآپ خیریت سےھوں گے
قرآن مجید کی تعلیم ھر گھر میں چھوٹے بڑے مردوعورت کی اھم ضرورت ھے
وہ خواتین اور بچے جو ابھی تک قرآن مجید کی تعلیم نہیں حاصل کر سکے ان کے لیے بہترین موقع
کورسز کی تفصیل
* -نورانی قاعدہ مع تجوید
* -ناظرہ قرآن مجید
* -آسان ترجمہ وتفسیر کورس
* - بنیادی اسلامی تعلیم
* -مسنون دعائیں
*- وضو ،غسل ، نماز کے مسائل
کلاس کا دورانیہ 30 منٹ روزانہ اور ہفتے میں 5 دن کلاس
* آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں گھر بیٹھے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کریں
29/03/2022
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کی (یعنی میری امت) کے روزہ دار افراد کی رمضان کی آخری رات میں بخشش ہو جاتی ہے عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ! کیا وہ لیلۃ القدر ہے ؟ (جس میں بخشش کی جاتی ہے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں بلکہ کام کرنے والا جب اپنا کام کر چکتا ہے تو اسے اسی وقت اس کی پوری مزدوری دے دی جاتی ہے۔ (احمد)
تشریح
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ مغفرت کی یہ سعادت لیلۃ القدر کی وجہ سے عطا نہیں ہوتی بلکہ اس عظیم فریضہ کی تکمیل کی وجہ سے ملتی ہے جس کی ادائیگی کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو دیا ہے اور وہ روزہ رکھنا ہے روایت کے الفاظ یغفر لامتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی نہیں ہے بلکہ یہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے اپنے الفاظ ہیں جس کے ذریعے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ کا مفہوم ادا کیا ہے اور بعینہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔ کہ وہ یہ ہیں یغفر لامتی۔
روزے کا بیان
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 472
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات کو قید کر دیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور اعلان کرنے والا فرشتہ یہ اعلان کرتا ہے کہ اے بھلائی (یعنی نیکی و ثواب) کے طلب گار! اللہ کی طرف متوجہ ہو جا اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے برائی سے باز آ جا کیونکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے یعنی اللہ رب العزت اس ماہ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد کرتا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ تو بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائے۔ اور یہ اعلان رمضان کی ہر رات میں ہوتا ہے۔ (ترمذی ابن ماجہ ، امام احمد نے بھی اس روایت کو ایک شخص سے نقل کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔
تشریح
ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی شیاطین کو اس لیے قید کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ روزہ داروں کو نہ بہکائیں اور ان کے دلوں وسوسوں اور گندے خیالات کا بیج نہ بوئیں چنانچہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے ماہ رمضان میں اکثر گناہ گار گناہوں سے بچتے ہیں اور اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں البتہ بعض بد بخت ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس ماہ مبارک میں بھی گناہ و معصیت سے باز نہیں آتے تو اس کی وجہ وہ اثرات ہوتے ہیں جو رمضان سے قبل ایام میں شیطان کے بہکانے کی وجہ سے ان کے طبائع بد میں راسخ ہو جاتے ہیں یعنی چونکہ ان کے ذہن و فکر اور ان کی عملی قوت پہلے ہی سے شیطان کے زیر اثر ہوتی ہے اور ان کا نفس اس کا عادی ہو چکا ہوتا ہے اس لیے ایسے لوگ اپنی عادت سے مجبور ہو کر رمضان میں بھی گناہ و معصیت سے نہیں بچ پاتے ۔
اللہ کی طرف متوجہ ہو جا ۔ کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی بندگی اس کی عبادت اور اس کی رضا و خوشنودی کے کامون میں زیادہ سے زیادہ مشغول رہنے کی کوشش کر کیونکہ یہ وقت ایسا ہے کہ اگر تھوڑا بھی نیک عمل کیا جائے گا تو اس کا ثواب ملے گا اور معمولی درجہ کی نیکی بھی سعادت و نیک بختی کے اونچے درجے پر پہنچائے گی۔
اسی طرح برائی سے باز آ جا۔ کا مطلب یہ ہے کہ گناہ و معصیت کے راستے کو چھوڑ دے، نیکی و بہتری کی راہ اپنا لے، اپنے کئے ہوئے گناہوں سے توبہ کر اور خدا کی طرف اپنی توجہ لگا دے کیونکہ قبولیت دعا اور مغفرت کا یہ بہترین وقت ہے۔
روزے کا بیان
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 465
09/03/2022
Salam , my name is Hafiz Muhammad Sajid Ali and welcome to my profile.
I’m very enthusiastic about teaching Quran and Tajweed, and I have over four years’ experience working with students of all ages and levels.
My love for the Quran allows me to also teach Tajweed with a passion, and I can easily build a trusting and productive relationship with my students and their parents.
Why choose Hafiz Muhammad Sajid Ali.
"Quran and Tajweed is now one of my favorites hobbies thanks to Hafiz Muhammad Sajid Ali, learning with her is fun but also very easy. I wish all my teachers in my life were similar to Hafiz Muhammad Sajid Ali. Thanks for making it simple for me."
04/03/2022
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
I'm Online Holy Quran Teacher & giving Online Holy Quran classes,
which includes reading Holy Quran perfectly with tajweed,Norani Qaida,namaz,basic Masnoon,duain and other Islamic teachings. Timings are flexible....
I Teach 5 Days Per week and Daily Class limit 25 to 30 Minutes for 1 Kid...
If you & ur relatiVes any member (Female & Kid) wants to learn the Holy Quran,So teLl mE &
3 Days Free Trial Class for Your Satisfaction....
InbOx Me for More
Details...
Please pass on this message....
Jazakillah hu Khair...
میں آن لائن قرآن پاک ٹیچر ہوں اور آن لائن قرآن مجید کی کلاسیں دے رہا ہوں ،جس میں تجوید ، نورانی قائدہ ، نماز ، بنیادی مسنون ، دعائیں اور دیگر اسلامی تعلیمات کے ساتھ قرآن پاک کو مکمل طور پر پڑھنا شامل ہے....
ہفتے میں 5 دن کلاس اور روزانہ کی کلاس ٹائمنگ 25 منٹ تا 30 منٹ۔۔۔
اگر آپ یا آپ کی فیملی میں سے کوئی ممبر (عورت ، بچہ) قرآن مجید سیکھنا چاہتا/چاہتی ہے ، تو لہذا مجھ سے رابطہ کریں۔۔۔
اور آپ کی تسکین کے لئے 3 دن کی مفت آزمائشی کلاس ....
مزید تفصیلات کے لئے انباکس کریں۔۔۔
برائے مہربانی اس میسج پر پاس کریں
Whatsapp no.+9203012831451
26/02/2022
Assalam o Alaikum🇵🇰 Brothers And Sisters
My name is muhammad sajid ali.
i,am Online Quran teacher and have four years of experience.Good news for Muslims living in America🇺🇸 Canada🇨🇦 Australia 🇦🇺 London🇦🇮 and around the world❤️❤️You and your family's children can learn the
(1) Norani Qaiada
(2) Reading of the Quran
(3) Recitation of the Quran
(4) Memorization of the Quran
(5) 6 kalams & Masnoon Duas
(6) Namaz (Salah)
Pleas contact inbox or
WhatsApp
+92 3012831451
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے اولاد آدم میری راہ میں اپنا مال خرچ کر میں تیرے اوپر خرچ کروں گا۔ (بخاری ومسلم)
تشریح
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اے اولاد آدم! تو دنیا کے فانی مال کو میری راہ میں خرچ کر تاکہ آخرت میں تجھے اموال عالیہ حاصل ہوں۔
بعض حضرات نے اس کے یہ معنی بیان کیے ہیں کہ جو کچھ میں نے تجھے عطا کیا ہے اس میں سے تو لوگوں کو دے تاکہ میں تجھے دنیا و عقبی میں اس سے زیادہ عطا کروں گویا اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ ہے کہ ا یت ( وَمَا اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُه ) 24۔سبأ : 39)۔ تم جو کچھ بھی خدا کی خوشنودی کے لیے خرچ کرتے ہو خدا تمہیں اس کا بدلہ عطا کرتا ہے۔
خرچ کرنے کی فضیلت اور بخل کی کراہت کا بیان
مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 360
25/02/2022
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جمعے کے دن ایک ایسی ساعت آتی ہے کہ جسے اگر کوئی بندہ مومن پائے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو خدا اس کو وہ بھلائی عطا کر دیتا ہے۔ (یعنی اس ساعت میں مانگی جانے والی دعا ضرور مقبول ہوتی ہے ) بخاری و مسلم کی ایک روایت میں صحیح مسلم نے یہ الفاظ مزید نقل کئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ساعت بہت تھوڑی ہوتی ہے ۔ اور
صحیح البخاری و صحیح مسلم کی ایک اور روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلاشک و شبہ جمعہ کے روز ایک ایسی ساعت آتی ہے کہ جسے اگر کوئی بندہ مومن جو نماز کے لیے کھڑا ہو پالے اور اللہ سے بھلائی کے لیے دعا کرے تو اس کو اللہ وہ بھلائی ضرور عطا فرما دیتا ہے۔"
تشریح
" جمعہ کے روز ایک خاص ساعت ہے جس میں بندے کی جانب سے پروردگار کے سامنے پیش کی جانے والی ہر درخواست منظور ہوتی ہے مگر وہ ساعت متعین اور ظاہر نہیں ہے بلکہ اسے پوشیدہ رکھا گیا ہے یہ نہیں بتا گیا گیا کہ وہ ساعت کب آتی ہے اور اسے پوشیدہ رکھنے کی حکمت یہ ہے کہ لوگ اس ساعت کی امید میں پورا دن عبادت میں مشغول رہیں اور جب وہ ساعت آئے تو ان کی عبادت و درخواست خاص ساعت میں واقع ہو۔
علامہ جزری فرماتے ہیں کہ " قبولیت کی جو ساعات منقول ہیں ان سب میں جمعے کے روز کی ساعت قبولیت میں مطلب برآوری اور دعا کے قبول ہونے کی امید بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اعطاہ ایاہ کا مطلب یا تو یہ ہے کہ بندہ اس مقبول ساعت میں دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرتا ہے بایں طور پر کہ اس کا مقصد دنیا ہی میں پورا کر دیتا ہے یا قبولیت دعا کی یہ صورت ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی مصلحت اور بندہ کی بہتری کے لیے دنیا میں تو اس کی دعا کا کوئی اجر ظاہر نہیں فرماتا بلکہ وہ اس کے لیے ذرخیرہ آخرت ہو جاتی ہے کہ وہاں اس کا ثواب اسے دیا جائے گا۔
لفظ قائم یصلی کے معنی یہ ہیں کہ " نماز پابندی اور مداومت کے ساتھ پڑھتا ہو" یا یہ معنی ہیں کہ دعا پر مواظبت و مزاولت کرتا ہو، یا یہ معنی بھی مراد ہو سکتے ہیں کہ " نماز کا انتظار کرتا ہو" ۔ یہ تاویلات اس لیے کی گئی ہیں تاکہ تمام روایات میں مطابقت ہو جائے۔
جمعہ کا بیان
مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 1330
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gulsahan E Haeed
Karachi