Madrasah Inaamiya and Inaamiya School

Madrasah Inaamiya and Inaamiya School

Share

Madrasah Inaamiya & Inaamiya School is an educational project of Idarah Ishat ul Quran Pakistan.

Operating as usual

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 04/06/2024

"زمانے کو بتائیں گے خطابت کس کو کہتے ہیں؟"

دیگر تعلیمی نظاموں میں "افتتاحی تقریب برائے تعلیم" ہوتی ہے۔ مگر حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان میں بہت سے شعبوں کا تعلق نصابی سرگرمیوں سے ہے۔ ایک نظام کا حصہ ہونے کے سبب اور دوسرے نمبر نصاب تعلیم میں شامل ہونے کے باعث "زبان و بیان" کی اہمیت و افادیت ہر دو چند ہو جاتی ہے۔ طلبہ کرام میں اس کی اہمیت مزید آشکارا کرنے کے لیے سال کے آغاز میں اور تعلیمی سال کے اختتام پر باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی ہیں۔ ابتداء جذبات ابھارے جاتے ہیں اور اختتاما انہیں جذبات کی ترجمانی کروائی جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر جناب سید سلیمان شیرازی صاحب کی پر خلوص دعوت مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی میں تعلیمی نظم کے حوالے سے مشاورت کے لیے حاضری ہوئی۔ وصول کے بعد بتلایا گیا کہ آج افتتاحی تقریب برائے شعبہ خطابت بھی ہے۔ چنانچہ طویل تعلیمی و انتظامی نشست کے بعد طلبہ کرام کو ایک ہال نما برآمدے میں جمع کیا گیا۔ اور خطابت کے متعلق ابتدائی باتیں طلبہ کرام کے گوش گزار کی گئیں۔ اولا ادارہ ھذا کے پرنسپل جناب سید سلیمان شیرازی صاحب نے طلبہ کرام پر اس کی اہمیت عیاں کی۔ بعد ازاں ہم نے بھی کچھ حفاظ سسٹم کی خاصیت، ادارے کی طرف سے ملنے والے مواقع اور وقت کے درست استعمال پر بات چیت مکمل کی۔ الحمد لله! ادارہ ترقی کی منازل بڑے عمدہ انداز میں طے کر رہا ہے۔ ان شاء الله! آئندہ چند برسوں کے بعد ایک جم غفیر اسی پلیٹ فارم سے انقلاب پرپا کرتا دکھائی دے گا۔ رب اس گلشن کو تاقیامت قائم رکھے۔ آمین ثم آمین

(مجھے ہے حُکمِ اذاں لا إله إلا الله

✍️ عمار لطیف (مدرس و اسپیشل ٹرینر شعبہ خطابت)

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 23/05/2024

زندگی کچھ اور شے ہے، علم ہے کچھ اور شے
زندگی سوزِ جگر ہے، علم ہے سوزِ دماغ

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کرام کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے،ہر سال اس کی ترتیب و تنظیم کی شکل سابقہ سے مختلف ہوتی ہے،سابق میں اخلاقیات پر زور دیا جاتا رہا لیکن جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے اور زمانے کے دیگر فتنوں کے ساتھ ساتھ الحاد کے فتنے نے بھی بڑے زور و شور اور پورے آب و تاب سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ اب تربیت کا زاویہ محض اخلاقیات پر منحصر نہیں کیا جاسکتا۔اس بابت ادارے کے ذمہ داران اور مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تربیت نشستوں میں 3 بنیادی عنوانات پر طلباء سے گفتگو اور انہیں وعظ و نصیحت کی جائے۔

1۔ عقائد 2۔ سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم 3۔اخلاقیات

جس کی تیسری نشست آج بروز جمعرات 23/05/24 کو منعقد ہوئی۔پرنسپل انعامیہ حافظ سید سلیمان شیرازی صاحب نے طلباء کرام اور اتالیق حضرات کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر بہت جامع درس دیا،اور اسوۃ حسنہ کی بہترین انداز میں تشریح فرمائی۔
فرمایا کہ اپنے رہن سہن اور طور طریقوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طور طریقوں کے مطابق گزارنے کی کوشش فرمائیں اور دعا سے پہلے سیرت طیبہ کے مطالعہ کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب فرمائی۔
رپورٹر:
✍️ سید ابوبکر شاہ
میڈیا سینٹر انعامیہ



05/05/2024

"میرا جرم یہ ہے کہ میں روشنی کا ساتھی ہوں"

مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی کے طالب علم محمد علی اپنے منفرد انداز میں تقریر کرتے ہوئے۔

26/04/2024

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول
شعبہ اسکول اور حفاظ کورسز میں داخلوں کی گنجائش ہے
خواہشمند حضرات رابطہ فرمائیں۔
0333-3483114

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 20/04/2024

داخلوں کا آغاز، رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

20/04/2024

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں بروز جمعرات 19 اپریل سے باقاعدہ داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
جس کی مکمل تفصیل ذیل میں دئے گئے پوسٹر میں موجود ہے۔مطالعہ فرمائیں!!!
مزید تفصیلات کے لیے 3483114-0333 پر رابطہ کریں۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 18/04/2024

الحمدللہ رب العالمین،
والصلوات والسلام علیٰ سیدنا محمد النبی الامی وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا۔
اما بعد!
الحمدللہ مورخہ 18/04/24 بروز جمعرات مدرسہ "انعامیہ و انعامیہ اسکول" میں تعلیمی سال 25-2024ء کا آغاز ہوا۔
آغاز میں پرنسپل انعامیہ"حافظ سید سلیمان شیرازی" صاحب نے تعلیمی سال کے اہداف اور انتظام وانصرام کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔
فرمایا کہ: انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا رہے لیکن اسے یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اس سے طاقت ور اور مختار کل ذات اللہ رب العزت کی ہے۔
مزید فرمایا کہ: اللہ رب العزت نے آپ حضرات کو انعامیہ کی صورت میں ایک بہترین باغ عطا فرمایا ہے،چنانچہ اس باغ کی جتنی آبیاری کرتے رہیں گے انشاء اللہ اس کے درخت 🌲 اتنے ہی تناور اور پھل دار ہوں گے یعنی پڑھنے والے بچے اتنے ہی مضبوط ہوں گے جیسے درخت مضبوط ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی امور،داخلہ پالیسی اور نظام تعلیم پر تبادلہ خیال کیا اور آخر میں دعا فرمائی۔

رپورٹر:
✍️سید ابوبکر شاہ
مدرس مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول


10/04/2024

مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید سعید مبارک۔

07/04/2024

تعطیلات بھی ختم ہونے کو ہیں۔!!!
✍️تحریر: ابوبکر شاہ
کالم: تعلیم کا آنگن

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں بروز ہفتہ نتائج کے بعد تمام حفاظ سسٹم کے طلباء کو چھٹیاں دے دی گئیں،البتہ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کی کلاسیں بدستور اپنی ریت کو برقرار رکھتے ہوئے 20 رمضان المبارک تک جاری و ساری رہیں۔
دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام بھی اپنے اپنے علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے۔
البتہ شہر کراچی میں موجود اساتذہ کرام کی بڑی دلچسپ تعطیلات رہیں جن کو قارئین کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔
تعطیلات کا مقصد آج تک جو معہود فی الذہن تھا وہ یہی تھا کہ ہر چیز سے مبرا ہوکر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تکیہ لگا کر تمام دن رات صرف اور صرف سکون حاصل کرنے کا نام تعطیلات ہے۔اگر کوئی امر ایسا آجائے تو درحقیقت اس ریت کو ختم کرنا بلکہ ایسا تصور کرنا موت ہی نہیں بلکہ ہلاکت کا باعث سمجھا جاتا۔

!!!!!لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔!!!!!!

جبکہ تعطیلات کا مفہوم درحقیقت کیا ہے؟
کسی بھی بڑی ذمہ داری مثلآ تدریس کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد چند دن اس سلسلے کا موقوف ہونا اس طور پر کہ تعطیلات میں دیگر امور کی انجام دہی ہو۔
مثلاً: آئندہ تعلیمی سال کا لائحہ عمل ،نصاب سازی، کورس کا انتخاب و تجمیع اور دیگر امور جن کو تعلیم کے دوران مکمل کرنا مشکلات کا باعث بنا انہے تکمیل تک پہنچانا۔

ہمارے محسن پرنسپل انعامیہ جناب حافظ سید سلیمان شیرازی صاحب کی زیر سرپرستی یہ تعطیلات ناظم مدرسہ مفتی حبیب الرحمن صاحب اور شہر کراچی میں موجود اساتذہ نے وقتاً فوقتاً تعطیلات کے ایام میں ادارے میں اپنی خدمات پیش کیں اور اپنے اوقات میں سے ادارے کی فلاح و بہبود کی خاطر کچھ اضافی اوقات نکال کر گھروں سے بھی الحمدللہ ایک جامعیت اور باہمی تعاون کے ساتھ بہت سارے امور انجام دئیے۔

محسوس ہوتا ہے کہ انسان کی زندگی میں مشاغل کی ایک بہت بڑی فہرست ہے جن کو پورا کرنے کے لیے محض 24 گھنٹے ہی ہیں۔۔ان 24 گھنٹوں میں ان امور کو انجام دینا اور ان کی تکمیل کرنا ہی ٹائم مینجمنٹ کہلاتا ہے۔

ان ایام میں جہاں امور کی تکمیل ہوئی وہاں بہت سے علمی شخصیات سے ملاقاتوں کا موقع میسر آیا، ان سے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور ادارے کی فلاح و ترقی کے حوالے سے بہت سے نکات اور پہلوؤں پر رہنمائی حاصل کی۔ فللہ الحمد والمنۃ۔

جہاں اساتذہ کرام اور ذمہ داران مصروف رہے وہاں حفاظ انگلش کے طلباء کی بھی صلاحیتوں کو خوب استعمال کرواتے ہوئے بیسک کمپیوٹر لرننگ کورس کے ساتھ مزید ایک اسکل گرافک ڈیزائننگ کورس بھی کروایا جس پر طلباء نے اپنے شوق اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے کافی حد تک عبور حاصل کیا اور 20،21 رمضان المبارک تک ادارے کے ہیڈ آفس زینب مسجد سے ملحقہ زینب ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔

ادراے کی جانب سے کچھ اساتذہ کرام اور طلباء کی رمضان المبارک میں تراویح سننے سنانے کی ترتیب بھی بنائی گئی۔
الغرض جہاں تک ممکن ہوا ادارے نے اپنی تیئں پوری کوشش کی کہ یہ تعطیلات احسن انداز میں گزر سکیں۔
ان نرالی اور البیلی تعطیلات کو گزارنے کا فی الحقیقت بہت مزہ آیا ۔۔۔۔۔
اب تعطیلات بڑی تیزی سے گزر رہی ہیں اور تقریباً ختم ہونے کو ہیں لیکن!!! کچھ کام ابھی بھی باقی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان باقی ماندہ امور کو بھی مکمل کرنے کی توفیق اور ہمت عطاء فرمائے۔(آمین)

01/04/2024

حفاظ ایجوکیشن سسٹم مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں داخلوں کا آغاز 25 اپریل 2024 سے ہوگا۔
حفاظ عربک،انگلش اور متقدم 9th میں داخلوں کی گنجائش ہے
داخلہ لینے والے طلباء کا قرآنی جائزہ اور عصری علوم کا تحریری ،تقریری امتحان لیا جائے گا۔
امتحان میں% 70 فیصد کامیابی ضروری ہے ۔
اگر آپ اپنے بچے کے داخلے کے خواہشمند ہیں تو مقررہ تاریخ پر ادارے تشریف لائیں۔مزید معلومات کے لیے پوسٹر میں دئے گئے نمبر3483114-0333 پر رابطہ کریں۔


02/03/2024

Progress Report 23-24
Last Session
03-March-2024

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 29/02/2024
29/02/2024

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے طالب علم محمد بن سلطان نے آج بروز جمعرات 24-02-29 تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ادراے کی جانب سے طالب علم کو اس کے استاذ محترم ،والدین اور تمام عزیز واقارب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 23/02/2024

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں تعلیمی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد آج بروز جمعہ 23 فروری 2024 پرنسپل انعامیہ سید سلیمان شیرازی صاحب کی سربراہی میں تعلیمی سال کی کارگزاری کا پہلا سیشن منعقد ہوا۔

22/02/2024

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​
کیفیتِ تسلیم و رضا اور ہی کچھ ہے


دنیا میں بظاہر ہیں دئیے کتنے ہی رَوشن​
پر رُشدو ہدایت کا دِیا اور ہی کچھ ہے


جسمانی و روحانی مرض اس سے ہیں جاتے ​
اے صاحبو قرآں کی دوا اور ہی کچھ ہے


کانوں کو بھلا لگتا ہے ہر حُسنِ تکلم ​
قرآن کو پڑھنے کی ادا اور ہی کچھ ہے


قرآن کی شِیرینی ہے شیرینی حقیقی​
شیرینی قرآں کا مزا اور ہی کچھ ہے


قرآن ہے اِک رختِ سفر راہِ وفا کا​
سب راہوں میں اِک راہِ وفا اور ہی کچھ ہے


قرآن جہاں بھر کی کتابوں سے جدا ہے ​
رُتبے میں یہ اِک نورِ خدا اور ہی کچھ ہے

مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول میں پڑھنے والے طالب علم حافظ محمد جنید بن عبد العزیز کی دلسوز و دلنشیں آواز میں تلاوت کلام پاک سماعت کیجئے۔

#

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 07/02/2024

🌟 Witness the incredible performance of Inaamiyans at the 3rd Annual Speech and Debate Competition! 🎤🏆

It showcased talent, passion, and communication prowess as participants took the stage with enthusiasm and potential. The competition isn't just about winning; it's about boosting confidence, conquering stage fear, and refining communication skills and body language.

Congratulations to all the participants for their remarkable efforts! 🎉 Let's continue to empower each other and strive for excellence in every aspect of life. 💪
🌟

13/11/2023

الحمد لله! ادارہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ چونکہ ادارہ انعامیہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان سے منسلک ہے۔ چنانچہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کی ترتیب پر یہاں بھی خطابت کو نصابی حیثیت حاصل ہے۔ طلبہ کرام کو تقاریر کی تمام اصناف و اقسام سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ اسی خطابت کا ایک نمونہ حاصل ہے۔ ادارہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی کا ایک ننھا مقرر خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ آپ بھی سماعت فرمائیں!

زیر سرپرستی: استاذ العلماء حضرت مولانا محمد صابر شاہ صاحب۔

12/10/2023

تعلیمی ادارے (پہلی قسط)
تعلیم کا آنگن

30/09/2023

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا؛ مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
رحمۃ للعالمین کانفرنس
30/09/23
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں طلباء نے سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نعت اور مختلف تقاریر طلباء اور اساتذہ نے پیش کیں۔
پروگرام کا مکمل نظم طلباء کرام نے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا۔اس موقع پر نگران مدرسہ مفتی حبیب الرحمن صاحب نے اپنی قیمتی نصائح وارشادات بیان کئے اور آخر میں ادارہ کے سربراہان کی عمر درازی،ان کی کاوشوں اور مخلصین اور معاونین کے حق میں دعا فرما کر اس پروگرام کا اختتام کیا۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 30/09/2023

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول رزلٹ ڈے 30/09/23 کی فوٹیج

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 29/09/2023

"آزادی کمپیٹیشن 23"

آزادی کمپیٹیشن 23 میں طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں میڈل پہنائے جا رہے ہیں۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 28/09/2023

"حوصلہ افزائی"

حیدرآباد سے کراچی آنے والے مہمانوں کی حضرت مولانا خورشید حیدر صاحب (نگران اعلیٰ حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان) حضرت مولانا عبد الحفيظ صاحب (نگران شعبہ حفاظ ایجوکیشن جے ٹی آر) مفتی حبیب الرحمن صاحب (ناظم تعلیمات مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول) اور حضرت مولانا عمار لطیف صاحب نے تحائف کے ساتھ حوصلہ افزائی کی۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 26/09/2023

"آزادی کمپیٹیشن 23 کی تصاویر"

21/09/2023

اے پیکر گل کوشش پیہم کی جزا دیکھ۔۔

Photos from Madrasah Inaamiya and Inaamiya School's post 21/09/2023

مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول میں چار ماہی امتحان بروز جمعرات 21/9/23 سے آغاز ہوگیا ہے۔جس کا سلسلہ 28/9/23 بروز بدھ تک جاری رہے گا۔

18/09/2023

تعلیمی ادارے (دوسری قسط)
کالم:تعلیم کا آنگن
رائٹر: ابوبکر شاہ
اسلام سے قبل علم چند خاص طبقات کی جاگیر سمجھا جاتا تھا۔مذہبی پیشوا اور کاہن علم کے اجارہ دار تھے۔عام عوام کی کتابوں تک پہنچ نہ تھی،مسلمان اپنی مذہبی ذمہ داری کے طور پر سیکھا کرتے تھے۔
علم و حکمت کا عظیم سر چشمہ مسجدِ نبوی ﷺ ہی تھی جو اسلام کی پہلی عظیم درسگاہ اور یونیورسٹی بنی،جس سے آج سارا عرب سیرابی حاصل کررہا ہے۔
اسلامی دنیا میں جس طرح شہر کی سب سے بڑی مسجد کو’’جامع مسجد‘‘ کہتے ہیں اسی طرح یونیورسٹی کو ’’جامعہ‘‘ کہتے ہیں۔جہاں بیک وقت کئی شعبوں کی تعلیم سے طلبہ کو علوم و فنون سے آراستہ وپیراستہ کیا جاتا ہے۔
پہلے اسلامی سنہرے دور میں تعلیمی اداروں کی تقسیم مضامین پر ہوتی تھی،مساجد کے اندر قائم بنیادی مدارس پرائمری کا درجہ رکھتے تھے۔جہاں بچوں کو عام دینی اور دنیاوی مضامین پڑھائے جاتے تھے۔کیونکہ اس وقت دین و دنیاوی تعلیم کی درجہ بندی نہیں تھی۔آپ ﷺ کے دور میں مدینہ منورہ میں 07 مسجدیں ہوا کرتی تھیں۔
مساجد میں مدارس کا قیام بڑی تیزی سے ہونے لگا ۔بصرہ اور کوفہ میں 635ء (17ھ) میں مدارس قائم ہونا شروع ہو چکے تھے۔حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ نے انطاکیہ میں دو طبّی(Medical College) قائم کئے۔

نویں صدی عیسوی میں اسپین کی ہر مسجد میں مدرسہ قائم تھا،جہاں چھوٹی عمر کے بچے اور بچیوں کو تعلیم دی جاتی جہاں6 سال سے کم عمر میں عموماً چھوٹے بچے ،بچیاں مدرسے جانا شروع ہوجاتے،تعلیم عام طور پر مفت ہوا کرتی تھی۔یوں اندلس میں شرح خواندگی تقریباً 100 فیصد ہوگئی ۔
چودہویں صدی عیسوی کے ماہر ِ تعلیم ابن الحجاج لکھتے ہیں’’اسکولوں میں بہتر نظام کے لئے ہر استاد کے لئے ایک نائب کا ہونا ضروری ہے۔جو کلاس میں ترتیب کا خیال رکھے،بچوں کو سبق کی طرف متوجہ کرے چونکہ دورانِ درس کھانا پینا ،باتیں کرنا ، مذاق اڑانا ممنوع ہے۔‘‘

پندرہویں صدی عیسوی میں ایسے کمپلیکس بننے شروع ہوئے کہ جن میں مسجد ،اسکول ،ہسپتال کے علاوہ کچن اور ڈائنگ روم بھی ہوا کرتے تھے،ان اداروں کو کلیہ (کالج) کہا جاتا تھا،اس نظام نے دنیا کی تعلیم میں اقلاب بر پا کردیا۔

سولہویں صدی عیسوی میں عثمانیہ دورِ خلافت کے دوران جدید طرز کے میڈیکل کالج بننا شروع ہوگئے۔ان اداروں میں نہ صرف مفت تعلیم دی جاتی تھی بلکہ کھانے اور علاج کی سہولیات بھی میسّر تھیں۔استنبول کا کلیہ ’’فتیح‘‘ایسی مثال ہے کہ جہاں کے 16 اسکولوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی پڑھائی جاتی ہے۔
مسلمانوں کی تعلیم گاہوں میں باقاعدہ مسلم سائنس دان اور ماہر، فلکیات تعلیم دیتے تھے۔

مشہور سیاح ’’ابنِ بطوطہ‘‘ کے مطابق طالب علموں کے مکمل اخراجات اداروں کے ذمے تھے۔ایسے اداروں کی موجودگی میں کون ہے جو تحصیل ِ علم کی کوشش نہیں کرے گا؟ انہی اداروں کا فیض ہے کہ مسلمانوں نے سائنس کے ہر میدان میں درخشاں کارنامے سر انجام دئے۔
(جاری ہے۔۔۔۔۔۔)

15/09/2023

"آزادی کمپیٹیشن 23 کی تصویری جھلکیاں"

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

"میرا جرم یہ ہے کہ میں روشنی کا ساتھی ہوں"     مدرسہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی کے طالب علم محمد علی اپنے منفر...
Progress Report 23-24 Last Session03-March-2024#progressreport #Education
مدرسہ انعامیہ و انعامیہ اسکول شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے طالب علم محمد بن سلطان نے آج بروز جمعرات 24-02-29 تکمیل حفظ قر...
قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​کیفیتِ تسلیم و رضا اور ہی کچھ ہے​دنیا میں بظاہر ہیں دئیے کتنے ہی رَوشن​پر رُشدو ہدای...
الحمد لله! ادارہ انعامیہ وانعامیہ اسکول ڈالمیاں کراچی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ چونک...
اے پیکر گل کوشش پیہم کی جزا دیکھ۔۔

Location

Category

Address


Madrasah Inaamiya And Inaamiya School
Karachi
Other Public Schools in Karachi (show all)
PFSS_Official PFSS_Official
Plot-R-27 Sector 5-L North Karachi
Karachi

رھبر ترقی و کمال🇵🇰 Registration Open 2024-25 Online Registration Whatsapp: 03142085026

English learning by Ma'am Aliya English learning by Ma'am Aliya
Saima Arabian Villas
Karachi, 75320

To help other people those who are willing to learn basic concepts of English language.

The  STEAM School The STEAM School
Karachi, 76250

RISING THE CHILDREN WITH DEEN AND DUNIYA

PAPS PAPS
Street#26 Ashfaq Colony Gulshan. E. Sikandar Abad Keamari
Karachi, 75620

Spread knowledge all over the World. Knowledge for every One.Our Aim to Educate every One.The doors

Farooq Khan Farooq Khan
Karachi

Sir Fakher Imam Sir Fakher Imam
Al Manzar Town
Karachi

Learning with Munib Learning with Munib
Malir
Karachi, 75050

This page is for Students of Matric and Intermediate.

Smart Brains School Landhi Smart Brains School Landhi
House@8/4, SectorC-1, Main Road Landhi No. 1, Near Fire Brigade Station
Karachi, 75160

A school of thought, or intellectual tradition, is the perspective of a group of people who share common characteristics of opinion or outlook of a philosophy,discipline, belief, social movement, economics, cultural movement, or art movement.

Ansha Kids tv Ansha Kids tv
Karachi

https://www.youtube.com/channel/UC_KV6x3tnU8wjPj0A2X_ulQ

PUBG LOVER PUBG LOVER
Karachi

BADSHA GAMER

Govt. Digree Arts/Commerce For Men Evening Korangi 6 Govt. Digree Arts/Commerce For Men Evening Korangi 6
Korangi No. 6
Karachi

Government Digree Arts/Comm College For Men (Evening), Korangi No. 6