26/11/2022
بہت کم لوگ یہ بات سمجھتے ہیں ۔ کہ بلندی پر جا کـر آدمی تنہا ہو جاتا ھـے.
All-rounders team.
Study
26/11/2022
بہت کم لوگ یہ بات سمجھتے ہیں ۔ کہ بلندی پر جا کـر آدمی تنہا ہو جاتا ھـے.
All-rounders team.
26/11/2022
اس تصویر کو پچھلے بارہ سالوں کی
بہترین تصویروں میں سے ایک تصویر سمجھا جاتا ہے
یہ چیتے ایک ایسے وقت میں ہرن پر حملہ کرتے ہیں جب وہ اپنے کم عمر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی
ہرن کے پاس فرار ہونے کا موقع تھا اور اس کی زندگی کا فاصلہ اور بقا اس کے حق میں لیکن اس نے خود کو یوں چیتے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔
جانتے ہیں کیوں؟
اپنے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دینے کے لیے
تاکہ اس کے بچوں کو فرار ہونے کا موقع دیا جاسکے۔
کیونکہ اگر وہ پہلے بچ جاتی تو اس کے چھوٹے بچوں کے بچنے نوبت نہیں آتی۔یہ تصویر آخری لمحے کی ہے جب چیتے نے ماں کی گردن میں اپنے دانت پیوست کر دئیے وہ ثابت قدمی سے اپنے بچوں کو بھاگ کر جان بچاتا ہوا دیکھ رہی تھی ماں دنیا کی واحد ہستی ہے جو مفت میں آپ پر جان وار دیتی ہے
دنیا میں ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو آپکے لیے اپنی جان بلاوجہ قربان کر سکتی ہے
اللہ پاک سب کے والدین کو ہمیشہ سلامت آسانی عافہت میں رکھیں. آمین.
All-rounders team.
17/11/2022
جب آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ گڑھے کے اندر ہیں تو دانشمندی اس میں ہے کہ مزید کھودنا بند کر دیں۔ اس سے دو فائدے ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ اور نیچے نہیں جائیں گے اور دوسرا یہ کہ بیلچہ ایک طرف رکھ دینے کے بعد توانائی ٹھیک جگہ پر لگا سکتے ہیں اور باہر نکلنے کا طریقہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔
حقیقت کو تسلیم کر لینا مستقل مزاج ہونے سے زیادہ مفید خاصیت ہے۔
All-rounders team.
17/11/2022
.*آپ کے کِردار میں کیا رکھا ہے...؟*
*فرض کیجئے... آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لیے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکّا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے؟ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پُوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیُوں چھلکی؟ تو آپ کا جواب ہو گا، کیونکہ فلاں نے مُجھے دھکّا دیا...!*
🚫 *غلط جواب...!* 🚫
*درُست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں تو چائے ہی تھی اِسی لیے چائے ہی چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا، جو اِس میں ہو گا...!*
*اِسی طرح جب زندگی میں ہمیں لوگوں کے رویوں سے دھکّے لگتے ہیں تو اُس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اُس وقت تک سامنے نہیں آتا، جب تک آپ کو دھکّا نہ لگے...!*
*تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکّا لگا تو کیا چھلکا...؟ صبر، خاموشی، شُکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار...؟*
*یا غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت...؟*
*چُن لیجیے کہ ہمیں اپنے کِردار کو کِس چیز سے بھرنا ہے...؟*
*فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے...!*
اللہ کریم ہم سب کو ہر معاملے میں آسانی و اعتدال اور صبر عطا فرمائیں ۔ آمین ثمہ آمین.
All-rounders team.
16/11/2022
All-rounder bundles of knowledge.
16/11/2022
پیسہ ہی سب کچھ نہیں ھوتا۔۔۔بالکل درست بات ھے۔۔۔لیکن جب ایک غریب طالبعلم کے پاس اپنی فیس جمع کروانے کےچند ہزار روپے نہ ھوں۔۔۔ایک بے بس باپ کے پاس اپنے بچے کی دوا کے چند سو روپے نہ ھوں۔۔۔۔ایک دیہاڑی دار مزدور کے پاس اس دن کی روٹی خریدنے کو چند روپے نہ ھوں ۔۔۔۔ایک بے روزگار مرد کے پاس مالک مکان کو کرایہ دینے کو کرایہ نہ ھو۔۔۔۔تو یقین مانیئے پیسہ بہت کچھ ھوتا ھے بلکہ شاید سب کچھ ہی ھو جاتا ھے۔۔۔
اگر آپ کے پاس اتنا پیسہ ھے کہ آپ ببانگ دہل یہ کہتے ہیں کہ " پیسہ ہی سب کچھ نہیں ھوتا" تو براہ مہربانی اس طالبعلم کی چند ہزار فیس، غریب باپ کے بچے کے لیئے چند سو روپے کی دوا اور مزدور کے لیئے ایک وقت کی روٹی کا باعث ضرور بن جائیں۔۔۔۔یقینی طور پر آپ کے وہ چند روپے۔۔۔۔ اس کے لیئے " بہت کچھ" ھو سکتے ہیں۔۔۔شاید وہ چند روپے اسے زندگی کی ڈور کو مزید آگے کھینچنے اور ایک نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے میں ایک تریاق ثابت ھو۔۔۔۔۔سہارا بنیئے۔۔۔۔چاھے چند روپے ہی سہی۔۔۔پیسہ سب کچھ نہیں ھوتا لیکن بہت کچھ ھوتا ھے۔
All-rounders team.
15/11/2022
Weekly test paper of our testing sation.
All-rounders team.
15/11/2022
سب سے بڑا رسک یہی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے رسک نہ لیں۔۔
All-rounders team.
13/11/2022
آپ ہر دوسرے شخص سے اپنا موازانہ کرنا شروع کر دیں، دوسروں کی ہر بات کو اپنی ذات پر حملہ تصور کرنا شروع کر دیں، خود کو ہمیشہ دوسروں سے کمتر سمجھنا شروع کر دیں، اپنی تمام توانائی دوسروں کو سبق سکھانے میں ضائع کر دیں
تو یقین کریں آپ نے اپنی دن بھر کی خوشی، سکون اور کامیابی کی راہ کو ایسے پتھروں سے بھر لیا ہے جن کو توڑتے توڑتے آپ خود تو ٹوٹ جائیں گے مگر کبھی سکھ کا سانس نہیں لے پائیں گے
زندگی میں خوشی اور کامیابی چاہتے ہیں تو دوسروں کی باتوں، رویوں اور عمل کی بجائے اپنی پرسنل ڈیویلپمنٹ پر فوکس کریں خود کے تھنکنگ پیٹرنز کو ایڈجسٹ کریں اور سب سے بڑھ کر اپنی راہ پر چلنے کے لیے ضروری کتابوں سے سیکھیں، کسی کوچ سے لائف سکلز کی ٹریننگ لیں
کیونکہ انفوٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کو جنم دے کر ہم کو پہلے سے کہیں زیادہ کنفیوژن اور مشکلات سے دو چار کر دیا ہے ہم ایک ایسے گرداب میں الجھ گئے ہیں جس نے ہماری سوچ کو محدود اور غیر حقیقی تصورات کے بھنور میں ڈال دیا ہے جذبات کی انگجیت کو بڑھا کر جذباتی بگولہ بنا دیا ہے اور فہم کو سمجھا دیا ہے کہ تمہارا زندگی میں کوئی کام نہیں
جب تک ہم خود کو مائنڈ فل نس کی عادت نہیں ڈالیں گے اور پرسنل کیپیسٹی کی ورکنگ باؤنڈری کو نہیں سمجھیں گے تب تک ہم خود کو خود ہی پریشان کرتے رہیں گے اور الزام حالات، لوگوں اور مقدر کو دیتے رہیں گے.
All-rounders team.
12/11/2022
'‘میں اپنی تکنیک میں آگے کیوں نہیں بڑھ پا رہا ہوں، ماسٹر؟’’ کنگ فو سیکھنے والے نے پوچھا۔
"کیا تم نے غروب آفتاب دیکھا ہے جب بگلے میدان میں پھڑکتے ہوئے اڑتے ہیں؟" استاد نے جوابی سوال پوچھ لیا۔
"جی ہاں میرے آقا !!" (شاگرد نے فوری جواب دیا)
خوب !!! "اور آبشار سے گرنے والے پانی کو۔۔۔ جو بغیر کچھ حاصل کیے چٹان سے ٹکرا رہا ہے؟
"جی ماسٹر!!"، ( وہ جوش سے بولا)
"اور چاند کا عکس بھی ۔۔۔ جب وہ پرسکون پانی پر نمودار ہوتا ہے"
"جی آقا !!"، (وہ ایسے اچھل کر بولا گویا سب کچھ سمجھ گیا ہو)
تب ماسٹر نے جواب دیا:
"یہی تمہارا مسئلہ ہے، تم مشق کرنے کی بجائے یہ احمقانہ چیزیں دیکھتے رہتے ہو!!"
(کامک اسٹوری سے ترجمہ)
All-rounders team.
11/11/2022
All-rounders team.