Facts and Opinions

Facts and Opinions

Share

Explore current affairs & history with Facts and Opinions. Enlighten, empower & engage. Follow now!

24/06/2026

دارالخلافہ گلگت کے کشروٹ ایئرپورٹ روڈ کی ابتر حالت انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔
ویڈیو میں سڑک کی خستہ حالی واضح دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

22/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ اسپیکر منتخب

05/05/2026

کونسی پارٹی زیادہ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی ؟
GB Elections 2026

03/05/2026

احتجاج احتجاج
ڈسٹرکٹ شگر کے محکمہ برقیات اور خصوصی طور پر ضلع شگر کا ہیڈ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ کی ایما پر بجلی کے تقسیم میں چھورکاہ کے محکوم عوام کو یکسر نظر انداز کر کے بجلی کی ترسیل کا جو غیر منصفانہ و غیر زمہ دارنہ احکامات کے اجراء، اور عوام کے حقوق کو کچھ سرمایہ داروں کو نوازنے کی مہم جوئی کے خلاف کل بروز پیر صبح 7 بجے چھورکاہ مین بازار میں پر امن احتجاج ہوگا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا اور ہر قسم کے ٹرانسپورٹ کے لئے بھی شارع کے ٹو بند رہے گا جب تک چھورکا کے عوام کو انکے مسلم حقوق نہ ملے لہذا
چھورکاہ کے سرکردگان اور باشعور جوانان سے گزارش ہے قومی اجتماعی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ایک اپنی شرکت کو یقینی بنائے
ایکشن کمیٹی چھورکاہ

03/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے لیے آج کا دن ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جناب عمران ندیم صاحب نے آج باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی آفس شگر کا افتتاح کیا، جو نہ صرف تنظیمی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا بلکہ عوامی رابطے کو مزید مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر کارکنان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پارٹی قیادت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دفتر کے قیام کے ساتھ ہی آج سے ضلع شگر میں باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانا اور عوام کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی خدمت، جمہوریت اور مساوات کی علمبردار رہی ہے، اور شگر میں اس مہم کا آغاز اسی تسلسل کی کڑی ہے۔ ان شاء اللہ، یہ قدم علاقے میں مثبت سیاسی تبدیلی اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔

Photos from Facts and Opinions's post 03/05/2026

شگر سنٹر توتکھور کلاں سے معروف سپوڑس مین وزیر جمیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہیں۔ سرپرستِ اعلیٰ مسلم لیگ ن ضلع شگر حاجی وزیر فدا علی ، رہنما مسلم لیگ ن وزیر اسلم اور وزیر تطہیر نے پارٹی مفلر پہنا کر وزیر جمیل کو پارٹی میں ویلکم کیا

03/05/2026

شگر کی سیاست اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے، جہاں نوجوان قیادت کو آگے لانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں مجلس وحدت المسلمین شگر کے متحرک رہنما سعید شگری ایک مضبوط اور قابلِ ذکر امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کی تعلیم، جرات مندی اور عوامی مسائل پر واضح مؤقف انہیں دیگر امیدواروں سے ممتاز بناتا ہے۔
آج کا باشعور نوجوان محض نعروں سے متاثر نہیں ہوتا بلکہ وہ عملی اقدامات اور دیانت دار قیادت کا خواہاں ہے۔ سعید شگری کی شخصیت میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ شگر کے نوجوان طبقے میں ان کی حمایت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی سوچ بھی رکھتے ہیں۔
ایسے میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین دونوں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک تعلیم یافتہ، نڈر اور باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھائیں۔ اگر دونوں جماعتیں مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں تو نہ صرف شگر کی سیاست میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے بلکہ نوجوانوں کا اعتماد بھی بحال ہو گا۔
آخرکار، کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار اس کی قیادت پر ہوتا ہے۔ شگر کے عوام، خصوصاً نوجوان، اب ایک ایسی قیادت چاہتے ہیں جو ان کی آواز بن سکے۔ سعید شگری کی صورت میں یہ امید موجود ہے، اور اب فیصلہ سیاسی جماعتوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتی ہیں یا نہیں۔

Agha Syed ALI Rizvi آغا سید علی رضوی Muhammad Kazim Mesam Muhammad Khalid Khurshid Khan shigri Allama Raja Nasir Abbas Jafri unofficial

01/05/2026

🟨 مینار پاکستان اجتماع کےلیے تیاری، تعاون اور مقاصد
🟠 خطبہ جمعہ
🔸 24 اپریل 2026
🔸 استادِ محترم آغا سید جواد نقوی حافظ اللّٰہ
📍 حوزہ علمیہ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور.

01/05/2026

13 جون مینار پاکستان
ملک گیر قومی اجتماع
#شیعہ

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Dha Karachi
Karachi
75500