Learn Quran With Hafiz Abdul Rahman

Learn Quran With Hafiz Abdul Rahman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn Quran With Hafiz Abdul Rahman, Educational consultant, karachi lyari, Karachi.

In our institution, the Holy Quran is taught with full concentration and other etiquettes related to Islam are also taught along with it, such as fasting prayers and masnun du'aa's etc.

19/07/2022
خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ
28/05/2022

خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ

حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا (قیامت کے دن) صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھتا جا...
01/03/2022

حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا (قیامت کے دن) صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور (بہشت کے درجوں پر) چڑھتا جا اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا پس تیری منزل اس آخری آیت پر ہوگی جسے تو پڑھے گا۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی)

حضرت ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا تو اس کے لئے ہر حرف کے عو...
01/03/2022

حضرت ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا تو اس کے لئے ہر حرف کے عوض ایک نیکی ہے جو دس نیکیوں کے برابر ہے (یعنی قرآن کے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں ملتی ہیں) میں یہ نہیں کہتا کہ سارا الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے یعنی الم کہنے میں تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (ترمذی، دارمی) ۔

حضرت معاذ جہنی (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھے اور جو کچھ اس میں مذکور ہے اس پر عمل کر...
01/03/2022

حضرت معاذ جہنی (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھے اور جو کچھ اس میں مذکور ہے اس پر عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی دنیا کے گھروں میں چمکنے والے آفتاب کی روشنی سے اعلیٰ ہوگی اگر بفرض محال تمہارے گھروں میں آفتاب ہو اب تو خود اس شخص کا مرتبہ سمجھ سکتے ہو جس نے قرآن پر عمل کیا۔ (احمد، ابوداؤد )

حضرت علی (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جس شخص نے قرآن مجید پڑھا پھر اسے حفظ کیا اور اس کے حلال کو حل...
01/03/2022

حضرت علی (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جس شخص نے قرآن مجید پڑھا پھر اسے حفظ کیا اور اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام جانا تو اللہ تعالیٰ اسے ابتداء ہی میں جنت میں داخل فرمائے گا اور اس کے ان دس عزیزوں کے حق میں اس کی سفارش قبول فرمائے گا جو مستوجب دوزخ (یعنی فاسق اور مستحق عذاب) ہوں گے۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ، دارمی) ۔

حضرت نعمان بن بشیر (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے دو ہزار برس ...
01/03/2022

حضرت نعمان بن بشیر (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے دو ہزار برس پہلے کتاب لکھی یعنی لوح محفوظ میں فرشتوں کو لکھنے کا حکم دیا۔ اس کتاب میں سے وہ دونوں آیتیں نازل فرمائیں جن پر سورت بقرہ کا اختتام ہوتا ہے یعنی آمن الرسول سے آخری سورت تک یہ آیتیں جس مکان میں تین رات تک پڑھی جاتی ہیں شیطان اس کے نزدیک بھی نہیں پھٹکتا۔ ترمذی، دارمی،

حضرت انس (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یٰسین ہے جو شخص یس پڑ...
01/03/2022

حضرت انس (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یٰسین ہے جو شخص یس پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے کی وجہ سے (اس کے نامہ اعمال میں) دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ (ترمذی، دارمی)

وعن البراء بن عازب قال : كان رجل يقرأ سورة الكهف وإلى جانبه حصان مربوط بشطنين فتغشته سحابة فجعلت تدنو وتدنو وجعل فرسه ين...
27/02/2022

وعن البراء بن عازب قال : كان رجل يقرأ سورة الكهف وإلى جانبه حصان مربوط بشطنين فتغشته سحابة فجعلت تدنو وتدنو وجعل فرسه ينفر فلما أصبح أتى النبي صلى الله عليه و سلم فذكر ذلك له فقال : تلك السكينة تنزلت بالقرآن

ترجمہ:
حضرت براء کہتے ہیں کہ ایک دن ایک شخص سورت کہف پڑھ رہا تھا اس کے قریب ہی اس کا گھوڑا دو رسوں سے بندھا تھا کہ اسے ایک ابر کے ٹکڑے نے ڈھان لیا وہ قریب سے قریب ہونے لگا یہاں تک کہ گھوڑے نے اچھل کود شروع کی جب صبح ہوئی تو وہ شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے پورا ماجرا کہہ سنایا آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ سکینہ تھی جو قرآن پڑھے جانے کی وجہ سے اتری تھی۔ (بخاری ومسلم)

وعن عمر بن الخطاب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم :  إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين  . رواه مسلمت...
27/02/2022

وعن عمر بن الخطاب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين . رواه مسلم

ترجمہ:
حضرت عمر بن خطاب راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا یقیناً اللہ تعالیٰ اس کتاب یعنی کلام اللہ کے ذریعہ کتنے لوگوں کو بلند کرتا ہے اور اس کے ذریعہ کتنے لوگوں کو پست کرتا ہے۔ (مسلم)

وعن أبي موسى الأشعري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم :  مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمه...
27/02/2022

وعن أبي موسى الأشعري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلوومثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر ومثل المنافق الذي يقرأ القرآن مثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر . متفق عليه . وفي رواية : المؤمن الذي يقرأ القرآن ويعمل به كالأترجة والمؤمن الذي لا يقرأ القرآن ويعمل به كالتمرة

ترجمہ:
حضرت ابوموسی راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا وہ مسلمان جو قرآن کریم پڑھتا ہے اس کی مثال سنگترے کی سی ہے کہ اس کی خوشبو بھی بہت لطیف اور اس کا مزہ بھی بہت اچھا اور وہ مسلمان جو قرآن کریم نہیں پڑھتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے کہ اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور اس کا مزہ شیریں ہوتا ہے اور وہ منافق جو قرآن نہیں پڑھتا اس کی مثال اندرائن کے پھول کی سی ہے جس میں نہ خوشبو ہے اور اس کا مزہ نہایت نلخ ہے۔ (بخاری ومسلم) ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ وہ مسلمان جو قرآن کریم پڑھتا بھی ہے اور اس پر عمل بھی کرتا ہے تو اس کی مثال سنگترے کی سی ہے اور مسلمان جو قرآن پڑھتا تو نہیں مگر اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال کھجور کی سی ہے۔

Address

Karachi Lyari
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Quran With Hafiz Abdul Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share