01/10/2023
💎نکاح سے متعلق وہ امور جو سنت سے ثابت نہیں💎
👈1 نکاح سے قبل منگنی کی رسم اداکرنا۔
👈2 لڑکے والوں کا لڑکی والوں کے لئے’’بد‘‘لے کرجانا۔
👈3 منگنی کے وقت لڑکے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا ۔
👈4 مہندی اور ہلدی کی رسم اداکرنا۔
👈وضاحت : دولہن کو مہندی لگاناجائز ہے لیکن اس کے لئے اجتماع کرنا اور گانے بجانے کا اجتماع کرنا جائزنہیں۔
👈5 لڑکے اور لڑکی کو سلامیاں دینا۔
👈6 نکاح سے قبل منگیتر کو محرم سمجھنا۔
👈7 32 روپے حق مہر مقرر کرنانیزمردکی حیثیت سے بڑھ کر حق مہر مقرر کرنا۔
👈8 بیٹی کو گھر بنانے کے لئے(جہیز)سامان مہیا کرنا۔
👈9 جہیز کا مطالبہ کرنا۔
👈10 دولہا کو سہراباندھنا۔
👈11 بارات میں کثیر تعداد لے جانا۔
👈12 بارات کے ساتھ بینڈ باجے لے جانا۔
👈13 خطبہ نکاح سے قبل لڑکے اور لڑکی کو کلمہ شہادت پڑھوانا۔
👈14 نکاح کے بعد حاضرین مجلس میں چھوہارے لٹانا۔
👈15 دولہا کے جوتے چرانااور پیسے لے کر واپس آنا۔
👈16 لڑکی کو قرآن کے سائے میں گھرسے رخصت کرنا۔
👈17 منہ دکھائی اور گود بھرائی کی رسم اداکرنا۔
👈18 مائیاں پڑنے کی رسم اداکرنا۔
👈19 محرم اور عید سفر وغیرہ کے مہینوں میں شادی نہ کرنا۔شادی کسی بھی دن کی جا سکتی ہے
👈20 اپنی حیثیت سے بڑھ کر ولیمہ کی دعوت کرنا۔
👈21 یونین کونسل میں رجسٹریشن کے بغیر نکاح(یاطلاق)کو غیر موثر سمجھنا۔
👈22 ناچ گانے کا اہتمام کرنا۔
👈23 مردوں،عورتوں کی الگ الگ یا مخلوط محفلوں کی تصاویربنانااور ویڈیوفلمیں تیارکرنا۔
👈24 قرآن مجید سے نکاح کرنا۔
👈25 نکاح کے وقت مسجد کے لئے کچھ روپے وصول کرنا۔
👈26 لڑکے والوں سے پیسے لے کر ملازموں کو’’لاگ‘‘دینا۔
👈27 طلاق کی نیت سے نکاح کرنا۔
👈28 دوران حمل نکاح کرنا۔
👈29 نکاح ثانی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت حاصل کرنا
ہاں اگر پہلی بیوی کو اطلاع کرنا چاہے تو کر دے اخلاقن ۔ دوسرے نکاح سے پہلے اگر نہیں مانے تو بھی نکاح کر لے یہ رب کا حکم ہے ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں دین اللہ کا فہم اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے
آمین یا رب العالمین
🌺ہماری دعوت صرف قرآن وحدیث کی طرف رہنمائی ھے فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ہمارے پیج کو جوائن کریں اور ہماری دعوت پوری دنیا میں پہنچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا