تحفظ ختم نبوت.....
Jamia Al Falaq
Al Falaq Academy is an Islamic Education Center with modern education
پاکستان کی آزادی کا 77واں جشن | پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر
14 اگست 1947ء کو پاکستان کا قیام ایک عظیم تاریخی لمحہ تھا۔ یہ دن مسلمانوں کی قربانیوں، عزم، اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت کی مثال ہے۔ آج پاکستان نے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ہم جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور قوم کی محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تمام اہلِ وطن کو 77واں جشنِ آزادی مبارک
12/07/2024
Mashallah...
The most talented younger brothers of qari ali hassan khan has won the prize and make the whole country being proud in international compedition.
Wali hassan khan...
Waleed hassan khan...
17/03/2024
Alhamdulillah har saal ki tarhan lis saal bhi alfalaq academy mai khawateen.o.hazraat k liye taraweeh ka khaas ahtimam kiya gaya hai.shirkat farma kar apne eeman or deen ko taza kijiye.
21/10/2023
تعلیمی اداروں میں امتحان سے طلبہ کی محنت سامنے آجاتی ہے ۔ طلبہ ، اساتذہ ، والدین اور انتظامیہ مزید فکر مند ہو جاتی ہے ۔ کہ کونسا بچہ زیادہ قابل توجہ ہے ۔ اسی طرح امتحان کے ذریعے طلبہ کے درمیان مقابلے کی فضاء بن جاتی ہے جس سے بچے میں آگے بڑھنے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ جو طلبہ محنتی ہوتے ہیں اور امتحان میں نمایاں نمبر لیتے ہیں ، ان کےلیے امتحان باعث حوصلہ افزائی اور مزید آگے بڑھنے کا ایک سبب بن جاتا ہے ۔ اسی طرح طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کو پڑھانے والے اساتذہ کرام کی محنت کی نوعیت بھی ادارہ کو معلوم ہوجاتی ہے کہ کس استاد محترم نے زیادہ محنت اور بچوں کو دی اور کس نے کم ؟
ان جیسے لامحدود فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے گذشہ روز 20 اکتوبر 2023 کو الفلق اکیڈمی پی آئی بی کالونی کراچی میں رواں سال کے ششماہی امتحان کا انعقاد ہوا ۔ بچوں سے امتحان لینے کےلیے ادارے نے کراچی کا معروف اور عالمی ادارہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی کے ماہر اور ذمہ دار اساتذہ کرام کا انتخاب کیا ، تاکہ ماہرین کے زیرنگرانی امتحان سے اپنی اور بچوں کی کسی بھی کمی کوتاہی کا ادارے کو علم ہوجائے ۔ الحمدللہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی سے پانچ اساتذہ کرام تشریف لائے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ دارالقرآن کے نائب نگران قاری حفیظ الرحمن صاحب ، شعبہ حفظ غیرملکی کے نائب نگران قاری حامد صاحب ، شعبہ غیر ملکی کے مایہ ناز استاد قاری سلیم عظیمی صاحب ، شعبہ غیر ملکی کے دوسرے مایہ ناز استاد قاری شبیر احمد صاحب اور شعبہ دارالقرآن کے مایہ ناز استاد قاری مجاھد صاحب ۔ ان اساتذہ کرام نے ہمیں بھرپور وقت دیکر بچوں سے بڑے عرق ریزی اور محنت سے امتحان لیا ۔
امتحان کے آخر میں مذکورہ مہمان اساتذہ کرام نے ادرے کے اساتذہ کرام کی محنت اور کوشش کو خوب سراہا ۔ ادرے کے نظم و ضبط کو دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اس ادارے کا اتنے کم وقت میں اتنا بہترین تعلیمی نظام بنانا یقیناً اس کے پیچھے عنداللہ مقبولیت اور منتظمین و اساتذہ کرام کی بھرپور محنت ہے ۔ اسی طرح مہمان اساتذہ کرام نے ادارے میں پڑھنے والے بچوں اور طلبہ کرام کو اپنی قیمتی نصائح سے نوازا ۔ مہمان اساتذہ کرام نے فرمایا کہ بچوں کو نورانی قاعدہ پڑھانے میں اور بچوں کو نورانی قاعدہ یاد کرنے میں خوب جان لگاکر محنت کرنی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیمی بنیاد پختہ ہو ۔ نورانی قاعدہ بقیہ تعلیم کےلیے ایک بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کسی بھی عالیشان عمارت کی بنیادیں اگر کمزور ہوں تو اس عمارت کی شان وشوکت اور خوبصورتی کسی کام کی نہیں ہے ، وہ عمارت کسی بھی وقت گرکر بہت زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ اسی طرح اگر ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کا نورانی قاعدہ کمزور ہو ، تو وہ بچے آگے جاکر اپنا بھی اور استاد بن کر دوسرے بچوں کا بھی ، بے تحاشا نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ۔
آخر میں اساتذہ کرام نے ادارے کو اور بچوں کو خوب دعاؤں سے نوازا ۔ اور بچوں کے والدین سے درخواست کی کہ آپ بھی اپنے بچوں کو بھرپور توجہ دیں ، ادارے اور کلاس سے جو ھوم ورک دیا جائے اس کو آپ اپنے گھر اور اپنی ہی نگرانی میں بچوں سے وہ ھوم ورک کروائیں ۔ آپ والدین اور اساتذہ کرام کی مشترکہ محنت سے آپ کے بچے تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں گے ، کسی بھی ایک طرف سے سستی اور عدم توجہی آپ کے بچے کے مستقبل کےلیے زہر قاتل ثابت ہوگی ۔
03/10/2023
دار خدیجہ میں یتیم بچوں کی رجسٹریشن کروائیے
Required aayaa..nearby residents please contact
13/08/2023
Happy independence day....
یوم آزادی مبارک
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
House 177, PIB Colony Near NBP
Karachi
74800
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 16:00 |
| Tuesday | 08:00 - 16:00 |
| Wednesday | 08:00 - 16:00 |
| Thursday | 08:00 - 16:00 |
| Friday | 08:00 - 00:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |