اصلاحِ عقائِدواعمال

اصلاحِ عقائِدواعمال

Share

pagham e IsLam اَمرِِ باِلمَعرُوف وَ نَہي عَنِ المُنکَر

02/10/2025
06/08/2023

🌳شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ شریف💐 : KaLam🎙️

06/08/2023

🕌💐سیرتِ مبارکہ📚💐 : Ek👁️Nazar
🌺سیدنا امام زین العابدین رضي الله عنه🌺

📚حکایت:
مدینۂ منورہ زَادَہَا اللہُ شَرَفاً وَتَعْظِیْماً میں کچھ غریب گھرانے تھے جن کے کھانے پینے کا انتظام راتوں رات
ہو جاتا اور دینے والےکا پتا بھی نہیں چلتا تھا۔
وقت گزرتا رہا اور شہرِ مدینہ میں سو (100) کے قریب گھروں کو اَن دیکھے ہاتھوں سے سامانِ زندگی ملتا رہا۔
پھر ایک عظیم ہستی کا انتقال ہوا، ساتھ ہی اُن فقرائے مدینہ کو راشن ملنا بھی بند ہوگیا۔ تب ظاہر ہوا کہ
پوشیدہ صدقہ کرنے والے وہ عظیم بزرگ حسینی سادات کے جدِّ امجد، نواسۂ رسول کے فرزندِ دلبند، حضرت سیِّدُنا امام زینُ العابدین علی اوسط رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ تھے۔
📗(حلیۃ الاولیاء،ج3،ص:160ماخوذاً)

🌺ولادت اور نامِ نامی:
آپ کی ولادت38سن ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوئیں۔
آپ کا نام”علی“ رکھا گیا اور کثرتِ عبادت کے سبب
سجّاد اور زینُ العابِدِین (یعنی عبادت گزاروں کی زِینت) کے لقب سے مشہور ہوئے۔ آپ کی کنیت ابوالحسن ہے۔
📗(الاعلام،ج4،ص277 ملتقطا)

🌺پرورش و تربیت:
آپ 2 سال اپنے دادا حضور حضرت سیِّدُنا مولا مشکل کشا، علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم کی پرورش میں رہے، 10 سال اپنے تایا جان حضرت سیِّدُنا امامِ حَسَن مجتبیٰرضی اللہ تعالٰی عنہ کی تربیت میں رہے اور پھر تقریباً 11 سال والدِ ماجد حضرت سیِّدُنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی زیرِ نگرانی عُلوم ومَعرِفَت کی منازل طے کیں۔📗(شرح شجرۂ قادریہ، ص52)

🌺اخلاق وعادات:
آپ خلفائے راشدین رضی اللہ تعالٰی عنہم کے عقیدت مند اور علمِ دین کے بے حد شائق تھے، شبہ والی چیزوں سے دامن بچاتےتھے، آپ کی عادات میں صلۂ رحمی، سخاوت اور پوشیدہ صدقہ کرنا شامل تھا۔
📗(سیر اعلام النبلاء،ج 5،ص333تا 340ماخوذاً)

🌺خوفِ خدا:
حضرت سیِّدُنا امام زین العابدین علیہ رحمۃ اللہ المُبِینبہت تقویٰ اور خوفِ خدا کے حامل تھے، جب وضو کرتے تو خوف کے مارے چہرے کا رنگ زرد پڑ جاتا تھا، گھر والوں نے پوچھا کہ آپ پر وضو کے وقت یہ کیفیت کیوں طاری ہوجاتی ہے؟ تو فرمایا: تمہیں معلوم ہے کہ میں کس کے سامنے کھڑاہونے جا رہا ہوں؟
📗(احیاء علوم الدین،ج4،ص227)

🌺عفوو درگزر:
ایک مرتبہ کنیز آپ کو وضو کروارہی تھی کہ اس کے ہاتھ سے برتن چھوٹ کر آپ کے چہرے سے ٹکرایا جس سے چہرہ زخمی ہوگیا، آپ رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ نے سر اُٹھا کر اُس کی طرف دیکھا ہی تھا کہ اُس نے عفو ودرگزر کی فضیلت پر مشتمل ایک آیتِ مبارکہ پڑھ دی، جسے سن کر آپ نے نہ صرف اسے معاف کیا بلکہ ارشاد فرمایا: جا! تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے آزاد ہے۔
📗(تاریخ ابن عساکر،ج41،ص387ملخصاً)

🌺میدانِ کربلا:
میدانِ کربلا کی طرف جانے والے حسینی قافلے میں آپ رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہ شامل تو تھے لیکن بیمار تھے، اس لئے یزیدی لشکر آپ کو شہید کرنے سے باز رہا۔ حسینی سادات کی نسل آپ رحمۃُ اللہِ تعالٰی علیہسےہی آگے بڑھی۔(تاریخ الاسلام للذہبی،ج6،ص432 ملتقطاً) آپ سے بہت سے تابعینِ کرام نے علم حاصل کیا اوراحادیث مبارکہ روایت کی ہیں۔وفات و مزار:حضرت سیِّدُنا امام زینُ العابدینعلیہ رحمۃ اللہ المُبِین نے14 ربیع الاوّل 94 سن ہجری کو 56سال کی عمرمیں اس دارِ فانی سے کوچ فرمایا، مزار مبارک جنَّۃُ البقیع میں ہے۔📗(سیر اعلام النبلاء،ج5،ص341 ملتقطاً)

🕋اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے
ہماری بے حساب مغفرت ہو،اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن ﷺ

سیّد سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے
علمِ حق دے باقر علم ہدیٰ کے واسطے

06/08/2023

🕌مسجد کا دروازہ اور تصویر والے اشتہارات👥

💐محترم مسلمانانِ اہلسنن !
مسجد کی حدود کے اندر یا باہر مسجد کے مین گیٹ
جہاں پر جمعہ کے دن حدیثِ پاک کے مطابق نورانی فرشتے
رجسٹر لئے کھڑے ہوتے ہیں۔کسی بھی محفل یا ویلفئیر کا تصویروں والا پوسٹر ، پینا فلیکس ، اشتہار آویزاں کرنا
شرعی طور پر نا جائز و حرام ہے۔
مسجد کے تقدس کے خلاف ہے ،
نمازیوں کی نماز میں خرابی کا باعث ہے،
فرشتوں کی تشریف آوری سے محرومی کا سبب ہے۔
لہذا۔۔۔۔۔
لہذا سادہ اشتہارات مسجد یا مسجد کے اطراف میں مقرر کردہ جگہ پر لگائیں۔تصویر والے اشتہارات ہر گز نہ لگائیں
ورنہ اتار دئیے جائیں۔اللہ پاک نمود و نمائش سے محفوظ فرمائیں۔اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق دے۔
___________________________آمین

06/08/2023

Mere Khas Doston K Liye...."! 🌴🪴چَھاں🌳🌳

05/08/2023

🕌فرمان سیدنا امام حسین رضی الله عنه💐

05/08/2023

🚩گـھـــر کـی گــواہی🎙️ : 🚩Tohfa e ShiYa💐

ذوالجناح نکالنے کی دلیل لاؤ۔ یہ بدعت ہے "-
____________( شیخ یوسف کریمی آف بلتستان )

05/08/2023

فرمانِ مصطفٰی صلي الله عليه وسلم💐

04/08/2023

🚩گـھـــر کـی گــواہی🎙️ : 🚩Tohfa e ShiYa💐

نہ کربلا میں حضرت قاسم عليه السلام کی شادی ثابت ہے
اور نہ مدینہ پاک میں امام کی بیٹی فاطمی صغریٰ کا
وجود ثبوت ہے "- ( شیخ یوسف کریمی آف بلتستان )

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi