26/10/2025
جامع مسجد عمر فاروقؓ سونیار بازار جگلوٹ سٸی کے سامنے واقع مین ٹرانسفارمر صرف تین ماہ میں چوتھی بار خراب ہوگیا ہے۔ یہ بار بار ہونے والا حادثہ نہ صرف ہماری روزمرہ کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ہمارے کاروبار کو بھی تباہ کر رہا ہے۔
ہم عوام اس صورتحال سے سخت تنگ آچکے ہیں اور ہمارے مطالبات درج ذیل ہیں:
فوری مرمت
ٹرانسفارمر کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے تاکہ بجلی کی سپلائی بحال ہو سکے۔
لوڈ میں کمی
علاقے کے بجلی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر ایک اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی
ٹرانسفارمر کی غیر معیاری مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف فوری انسداد کی کارروائی کی جائے۔
اگر ہمارے یہ جائز مطالبات فوری طور پر پورے نہ کیے گئے تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے اور کے کے ایچ رووڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلٸے بلاک کیا جاٸے گا،اور حالات کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات پر عاٸد ہوگی ۔ ہماری صبر
کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے
مولانا مصعب ملک رحیمی
ناٸب امیر جمیعت علماء اسلام گلگت