Online Quran learning

Online Quran learning

Share

ہم نے ہر عمر کی خواتین بچیوں اور دس سال کی عمر کے لڑکوں کو قاعدہ ناظرہ پڑھانے کی ترتیب بنائی ہے ۔

12/05/2021
28/03/2021

*تربیت رول ماڈلنگ سے ہوتی ہی* *صرف نصیحتوں سے نہیں*
ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہم بچوں کو ہر وقت لیکچر دیتے رہیں گے تو وہ واقعی سب کچھ سیکھ جائیں گے چاہے ہمارا اپنا عمل اس کے خلاف ہو، تو یہ ہماری بھول ہے
بچے ہماری باتوں سے زیادہ ہمارے عمل کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۰وہ بہت کچھ اظہار نہیں کر پاتے لیکن وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ماں باپ کیا کررہے ہوتے ہیں
حتی کہ جب وہ سمجھنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ ابھی یہ کہیں گی ابھی وہ کہیں گی یا آپ مجھے ابھی فلاں کام سے روک دیں گی بچے ( predict)کر دیتے ہیں
اب جو بچہ سارا دن ماں باپ کے ساتھ رہے گا وہ کیسے نہیں ماں باپ کے مزاج کو سمجھے گا؟اس لئے بہت ضروری ہے کہ بچے کے ساتھ ہم مخلص ہوں
جو تبدیلی ہم اس میں لانا چاہتے ہیں پہلے ہم اپنے آپ میں لائیں ۰کیونکہ خالی باتیں اور خالی بول کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں اگر آپ ان پہ خود عمل نہیں کر رہے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے ہوش سنبھالتے ہی اپنے والدین کو دین اسلام پہ قائم دیکھا کہ وہ دین دار والدین ہیں یعنی ایک طرح سے وہ اپنے والدین کے حق میں گواہی دیتی ہیں۰اسی طرح جب ہم گفتگو کرتے ہیں تو ہم اپنے ماں باپ کا ذکر کرتے ہیں کہ ہمارے والدین ایسے ہیں، ہماری امی ایسے نماز پڑھتی تھیں، ہمارے والد ایسے نیک کام کرتے تھے ہم ایک ایک چیز نوٹ کرتے ہیں کہ وہ گھر سے باہر کیا طرز عمل اختیار کر رہے ہیں، ملازمین کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں، گھر آنے والوں،عزیز رشتے داروں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں، کس کے آنے پہ خوش ہوتے ہیں، کس کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۰ اور بہت سی باتیں تو مائیں بچوں کے ساتھ ویسے ہے شیئر کر رہی ہوتی ہیں
خاص طور پہ جب دوستوں کے ساتھ بات کر رہی ہو ں یا والدین آپس میں بات کر رہے ہوں بچے سب سن رہے ہوتے ہیں
اولاد کو چھوٹی عمر سے ہی اپنے ساتھ نیک کاموں میں شریک کریں بہترین تربیت اس وقت ہوتی ہے جب ہم بچوں کے ساتھ مل کے کوئ کام کر رہے ہوتے ہیں چاہے وہ سکول کا کوئ پروجیکٹ ہو،گھر کا کوئ کام ہو، نماز یا قرآن کا ٹائم ہو یا کوکنگ ٹائم ہو،آپ کچن میں ہیں تو ان کو آپ اپنے ساتھ لگا لیں،لیکن ہوتا کیا ہے ہم کچن کے کاموں میں پرفیکشن چاہتے ہیں تو ان کو کچن میں آنے ہی نہیں دیتے
آپ خود تو مصروف ہو جاتے ہیں اور بچہ بور ہوتا ہے پھر کیا ہوتا ہے وہ ٹی۔وی دیکھنا شروع کر دیتا ہے یا موبائل آئ پیڈ اٹھا لیتا ہے اور پھر ایک نئی جنگ شروع ہو جاتی ہے اس طرح تربیت تو نہیں ہو پاتی
اسکا حل کہ چھوٹے چھوٹے کام ان کے لئے نکال کے رکھا کریں

ایک اچھا شوہر بچوں کی لئے ایک اچھا باپ ثابت ہوتا ہے
اور بچوں کے ساتھ شفقت اور پیار کا سلوک کرتا ہے بعض اوقات وہ باہر سے تھکا ہارا آتا ہے بچہ پیار سے ان کی طرف لپکتا ہے تو وہ یا تو ڈانٹ دیں گے یا انکی طرف متوجہ نہیں ہونگے یا شور ہوگا تو ڈانٹ ڈپٹ دیں گے تو کیا ہوگا؟ بچہ ان سے بتدریج دور ہوتا چلا جائے گاپھر ماں بھی کہے گی کہ شور نہ کرو چپ کر کے بیٹھ جاو

اس کے برعکس حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے تھے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک بار آپ صل اللہ علیہ وسلم نے حسن بن علی کو بوسہ دیا وہاں ایک صحابی عقرہ تھے وہ کہنے لگے کہ میرے دس بچے ہیں میں نے آج تک کسی کے ساتھ ایسا نہیں کیا اس پر آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جو رحم نہیں کرتا اس پہ رحم نہیں کیا جاتا”

آپ صل اللہ علیہ وسلم بچوں سے بہت پیار ، شفقت اور رحم کا سلوک کرتے، ان کو سواری پہ بٹھاتے،کھانے کی چیز سب سے پہلے بچوں کو دیتے۰
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ انھوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ میں حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مشابہت دیکھی، چلنے میں، بیٹھنے میں ،بات کرنے کے انداز میں، لوگوں کے ساتھ معاملات میں وہ آپ صل اللہ علیہ وسلم سے ملنے آتیں تو آپ کھڑے ہو جاتےانکا ہاتھ پکڑ کے اپنی جگہ پہ بٹھاتے اور آپ صل اللہ علیہ وسلم جب انکی طرف جاتے وہ بھی وہی کرتیں یہ تھا باپ بیٹی کا تعلق

حضرت زید جب تک آپ صل للہ علیہ وسلم کے پاس رہے وہ کہتے کہ کبھی آپ نے ان پراف تک نہیں کی نہ ہی سختی، نہ کبھی ناراض ہوے نہ عیب لگایا نہ بلا وجہ روک ٹوک کرتے تھے
ایک یہ چیز بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کر دیتی ہے بلا وجہ کی روک ٹوک سے
بچے کی آگے بڑھنے کی صلاحیت رک جاتی ہے اسلئے اپنے گھروں میں دوستانہ ماحول رکھیں بچوں کی اچھی پرورش میں حکمت،صبر اور اچھا اخلاق بہت ضروری ہے کہ بچوں کی ناسمجھیوں پہ ہمت نہ ہاریں،لگے رہیں، دعا کرتے رہیں تھوڑا انکو سپیس بھی دیں اور کبھی نظر انداز بھی کردیں
انتخاب،، عابد چودھری
🔹▬▬▬▬▬ 🌹 ▬▬▬▬▬🔹

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi