Noor E Aisha Islamic Institute

Noor E Aisha Islamic Institute Islamic Institute For Females

27/08/2026

عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس

نورِ عائشہ انسٹیٹیوٹ اور بانٹواں نگر میلاد کمیٹی کی جانب سے بانٹواں نگر میں عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔

عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی اور درود و سلام کی صداؤں سے فضا کو معطر کر دیا۔

اللّٰہ تعالیٰ اس بابرکت اجتماع کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲✨

#عیدمیلادالنبیﷺ #میلادالنبیﷺ #جلوس

25/08/2026

*اہلیان بانٹوا نگر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ...
25/08/2026

*اہلیان بانٹوا نگر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انشاءاللہ 12 ربیع الاول بعد *نمازِ ظہر 2:00 بجے *میمن مسجد بانٹوا نگر سے روانہ ہوگا۔*

تمام عاشقان رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم وقت کی پابندی کے ساتھ ضرور شریک ہوں۔

نوٹ :اپنی نسلوں کی ایمان کی حفاظت کی نیت کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ شریک ہوں۔

خوب دعوت عام کیجئے
جزاک الله خیرا

**حشر تک ڈالیں گے ہم پیدا ئش
مولا کی دھوم مثل فارس نجد
کے قلعے گراتے جا ئینگے**

🌸 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 🌸تمام عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے ایک بابرکت اور روح پرور محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 💚📖 تلاوتِ کلامِ ...
25/08/2026

🌸 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 🌸

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کے لیے ایک بابرکت اور روح پرور محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 💚

📖 تلاوتِ کلامِ پاک
🌹 نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
📿 ذکر و درودِ پاک
✨ خصوصی زیارتِ موئے مبارک شریف و زلفِ مبارک

📅 بروز بدھ، 26 اگست 2026
🕞 وقت: 3:00 بجے
👩 خصوصی محفل برائے خواتین

تمام خواتین سے گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر سعادت حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ درودِ پاک کا تحفہ بارگاہِ رسالت ﷺ میں پیش کریں۔

🌿 سعادتِ اہتمام:
شاہ جیلاں (SJ) ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)

🌸 میزبان:
نور عائشہ اسلامک انسٹیٹیوٹ، بانٹوا نگر

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں محبتِ رسول ﷺ اور کثرت سے درود و سلام کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

25/08/2026

✨ سرکار کی آمد، مرحبا! دلدار کی آمد، مرحبا! ✨
الحمدللہ! آقائے دو جہاں، سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پرنور موقع پر "نورِ عائشہ اسلامک انسٹیٹیوٹ" کے زیرِ اہتمام چھوٹے بچوں اور بچیوں کا ایک شاندار اور روحانی جلوس نکالا گیا۔ 🕌💚
ان ننھے عاشقانِ رسول ﷺ کی معصومیت اور ان کے دلوں میں مچلتی نبی پاک ﷺ کی محبت واقعی دیدنی تھی۔ بچوں نے اپنی پیاری اور معصوم آوازوں میں درود و سلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کر کے پوری فضا کو معطر کر دیا۔ 🌸✨
ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان بچوں کے سینوں کو ہمیشہ عشقِ رسول ﷺ سے منور رکھے، انہیں اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور نورِ عائشہ اسلامک انسٹیٹیوٹ کی اس خوبصورت کاوش کو اپنی بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ (آمین) 🤲
اس بابرکت جلوس کی کچھ خوبصورت اور روح پرور جھلکیاں (تصاویر اور ویڈیوز) آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ دیکھیے اور کمنٹ میں ماشاءاللہ ضرور لکھیے! 👇

24/08/2026

عظیم الشان بچوں کا جلوس

بائٹوا نگر میں عظیم الشان بچوں کا جلوس نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔ ننھے منے بچوں نے بھرپور شرکت کرکے اس خوبصورت موقع کو یادگار بنا دیا۔ 🌸✨

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو دین، اخلاق اور نیک اعمال کی راہ پر ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین 🤲

24/08/2026
🌹 عظیم الشان یادگار اجتماعی قرآن خوانی 🌹بسلسلۂ جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺبراۓ مرد و خواتینجشنِ ولادتِ مصطفیٰ صَلَّى اللّٰه...
24/08/2026

🌹 عظیم الشان یادگار اجتماعی قرآن خوانی 🌹

بسلسلۂ جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ

براۓ مرد و خواتین

جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهٖ وَسَلَّم کی پُرنور مناسبت سے، *اکرام آباد ویلفیئر سوسائٹی*
کے تعاون سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان یادگار اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

📖 اس بابرکت اجتماع میں کثیر تعداد میں قرآنِ پاک کی تلاوت کا تحفہ سرکارِ کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

🌹 یہ اجتماعی قرآن خوانی ایک ہی بابرکت پروگرام کا حصہ ہے، جس میں خواتین و حضرات اپنے اپنے مقررہ مقامات سے شرکت فرمائیں گے۔

🌸 خواتین کے لیے

📍 مقام: نور عائشہ اسلامک انسٹیٹیوٹ، پلاٹ نمبر C-50، بانٹوا نگر
📅 10 ربیع الاول، 24 اگست، بروز پیر
🕒 بوقت: 3:00 بجے سہ پہر

خواتین کے لیے پردے کا مکمل اہتمام ہوگا، تاکہ وہ اطمینان و سکون کے ساتھ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما سکیں۔

💐 طلبہ و مرد حضرات کے لیے

📍 مقام: خلیفہ ہوٹل، اکرام آباد، لیاقت آباد
📅 10 ربیع الاول، 24 اگست، بروز پیر
🕑 بوقت: بعد نمازِ ظہر، 2:00 بجے دوپہر

---

🌹 خصوصی اہتمام 🌹

سیدۂ کائنات، شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منسوب دسترخوان بھی اس بابرکت موقع پر خصوصی طور پر سجایا جائے گا۔

✨ آئیے!
اس بابرکت اجتماع میں قرآنِ پاک کی تلاوت کے ذریعے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کریں اور اس عظیم سعادت میں اپنا حصہ شامل کریں۔

🌸 اس پُروقار و بابرکت اجتماع میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت ہوگی۔

منجانب

نور عائشہ اسلامک انسٹیٹیوٹ

بااہتمام

اکرام آباد ویلفیئر سوسائٹی

Address

Karachi

Telephone

+923342171607

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor E Aisha Islamic Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category