Tajweed classes

Tajweed classes

Share

Online Quran Teacher

18/05/2023
11/04/2023

▫️ ♻️ شبِ قدر کے حصول کے لئے اعمال ♻️ ▫️

سوال:
کیا اعمال کریں کہ شب قدر نصیب ہو؟

جواب:
شبِ قدر کی تعیین اٹھالی گئی ہے کہ وہ متعین طور پر معلوم نہیں ہے کب ہو! البتہ رمضان المبارک اور پھر خاص کر آخری عشرہ اور پھر اس میں بھی طاق راتوں میں اس کے ملنے کا زیادہ امکان ہے، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے: '' تَحَرُّوْا لَــیْلَة الْقَدْرْ فِي الْوْتْرْ مِنَ الْعَشْرْ الْاَوَاخِرْ مِنْ رَمَضَانَ''۔ [مشکاۃ المصابیح عن البخاري] ’’حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ لیلۃ القدر کو رمضان کے آخر عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔‘‘ طاق راتوں سے مراد ، 21، 23، 25، 27، 29 کی راتیں ہیں، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں راتوں کو عبادت کی کوشش کرے ، اگر پوری رات مشکل ہوتو کچھ وقت ، ورنہ عشاء کی نماز جماعت سے پڑھ کر تراویح پڑھے اور اس کے بعد دو ، چار رکعت پڑھ کر سوجائے، یا سحری میں بیدار ہوکر دو چارر کعات تہجد پڑھ لے اورصبح فجر کی نماز جماعت سے پڑھ لے تو اسے ان شاء اللہ شبِ قدر مل جائے گی۔
باقی شب قدر کے اعمال تو اس بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! اگر مجھے شب قدر کا پتا چل جائے تو کیا دعا مانگوں؟
حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہو : « اَللّٰهم إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ »
’’اے اللہ! تو بے شک معاف کرنے والا ہے اور پسند کرتا ہے معاف کرنے کو‘ پس معاف فرما دے مجھے بھی‘‘[ترمذی‘ مشکاۃ]

یہ نہایت جامع دعا ہے کہ حق تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے آخرت کے مطالبہ سے معاف فر ما دیں تو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے.

شبِ قدر کی تعیین اٹھانے کی ایک حکمت علماء نے یہ لکھی ہے کہ مختلف راتوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال کی ترغیب مقصود ہے، تاکہ امت مختلف طاق راتوں میں خوب عبادت کرے، ایسا نہ ہو کہ صرف ایک رات میں مخصوص وقت مخصوص عبادت کرلے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایاہے کہ آخری عشرہ داخل ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اس کی راتیں جاگتے تھے اور اپنے گھروالوں کو بھی جگاتے تھے اور کمربند کس لیا کرتے تھے۔ نیز فرماتی ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جتنی محنت فرماتے تھے اتنی محنت او دنوں میں نہیں فرماتے تھے۔ لہٰذا امتی کو چاہیے وہ تمام طاق راتوں میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ، نفل نماز، تلاوت، درود شریف، دعاؤں اور دیگر اذکار کا خوب اہتمام کرے، اس رات کا کوئی خاص عمل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ تھوڑے تھوڑے سبھی اعمال کیے جائیں اس طرح ہر قسم کے اعمال کا ثواب بھی حاصل ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ اسے شبِ قدر بھی حاصل ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143909200655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

16/03/2022

*بچوں کی تربیت کے حوالے ایک مفید یاد دہانی *
➿➿➿➿➿➿

ماں بچوں کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ماں کا جہاں مقام سب سے ذیادہ ہے وہاں ذمہ داری بھی ذیادہ ہے چنانچہ بچے ہماری رعیت ہے اور ہر انسان سے اس کی رعیت کے متعلق سوال ہوگا

اگر بحیثیت ماں ہم اگر چاہتے ہے کہ ہماری اولادوں میں نیک صفات پیدا ہو تو وہ صفات ہمیں پہلے اپنانی ہونگی
آج صبر کے متعلق بات کرتے ہے
اسلام میں صبر کی بہت اہمیت ہے
إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ
بلاشبہ صبر کرنے والوں کو اُن کا اجر بے حساب انداز سے پورا کیا جائے گاo‘‘
الزمر

ماں خود صبر کرے گی تو بچے کے لئیے نمونہ بنے گی اور بچہ صبر کرنا سیکهے گا مثال کے طور پر......
*حضرت ہاجرہ کے صبر کا اثر حضرت اسماعیل علیہ السلام پر نظر آتا ہے*

💧 صبر کی وجہ سے ثابت قدمی آتی ہے
💧صبر کے ساتهہ برداشت اور تحمل آتا ہے

📌 *کهانے پینے میں کمی، آرام میں کمی اور کچهہ چیزوں سے محرومی کر کے بچوں کو صبر سکهائیں*
📌 *بچے کو اپنے جیب خرچ سے صدقہ کرنا سکهائیں تاکہ......*
بچے کو محروم ہو کر اور کچھ دے کر لذت حاصل کرنے کا طریقہ آئے
📌 *بچے کو زیادہ کهانے پینے سے روکیں کہ.......*
مومن کی زندگی کا مقصد صرف کهانا ہینا نہیں
📌 *بچوں کو رات کو جلدی سلائیں*
نبیوں کے قصے، صحابہ کرام کے قصے سنائیں اچهی شخصیات کی باتیں اپنی تاریخ میں سے سنائیں اور اس طرح story سنتے سنتے بچے سو جائیں گے

📌 *بچے کی ناپسندیدہ عادات پر بچوں کو سمجهائیں کہ......*
بچے کی ناپسندیدہ عادات یعنی بچے کا ضد کرنا، ضد کے موقع پر رونا دهونا مچا دینا اور چیزیں پٹخنا وغیرہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے

➿➿➿➿➿➿
اللہ تعالی ہمارے بچوں کو ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے ان کی اچھی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام مراحل کو آسان فرمائے آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi

Opening Hours

Monday 03:00 - 17:00
Tuesday 03:00 - 17:00
Wednesday 03:00 - 17:00
Thursday 03:00 - 17:00
Friday 03:00 - 17:00