26/04/2026
🌟 EQM Introductory Session – Successful Completion (KARACHI)
Dated: 25-April-2026
الحمدللہ!
آج کا ہمارا EQM Introductory Session نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اپنے معزز سرپرست و رہنما محترم جناب رائد افضل صاحب کے، جنہوں نے اپنی شرکت اور قیمتی خیالات سے اس سیشن کو مزید بامقصد بنایا۔
خصوصی شکریہ East Publications Team اور تمام معزز مہمانانِ گرامی کا، بالخصوص:
البرہان کراچی (ٹیم)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (ٹیم)، اور دیگر اسکول اونرز، پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز — جن کی شرکت نے اس پروگرام کو باوقار بنایا۔
اس سیشن میں Mr. Faiz Ahmed Khan نے EQM (Educational Quality Management) کو تفصیل سے پیش کیا، جبکہ اس کے بنیادی فریم ورک OSPR (Objective, Standard, Process, Responsibility) کو اجاگر کیا گیا —
👉 جو ہر اسکول کو chaos سے consistency کی طرف لے جانے کا ایک مؤثر نظام ہے۔
الحمدللہ، شرکاء نے نہ صرف اس نظام کو سراہا بلکہ اسے اپنے اداروں میں نافذ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
📌 ان شاء اللہ، اگلے مرحلے میں کراچی کے مختلف زونز میں مزید سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اسکولز کو ایک مضبوط اور معیاری سسٹم کی طرف منتقل کیا جا سکے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمیں تعلیم و تربیت کے اس مشن میں اخلاص اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
The NOVAS School
1st EQM - Based Model School (Khi)
(A Project of The WORDS Education System)