Jamia Arbia Siddiquia - Orangi Town

Jamia Arbia Siddiquia - Orangi Town Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Arbia Siddiquia - Orangi Town, Education, Karachi.

جامعة عربية صديقية-اورنگی ٹاؤن میں واقع کراچی کی قدیم اور معیاری دینی درسگاہ
رئیس الجامعہ:حضرت مولانا عبدالشہید صدیقی صاحب مدظلہم
مدیر: جناب مفتی عبدالله صدیقی صاحب سلمہٗ
شعبہ جات:حفظ و ناظرہ،درس نظامی(عالم/عالمہ)،حفاظ ایجوکیشن سسٹم، اسلامک اسکولنگ سسٹم

18/09/2026



17/09/2026



13/09/2026



12/09/2026

جامعہ عربیہ صدیقیہ
کے مختلف شعبہ جات میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،

بروز بدھ 09 ستمبر 2026 قرآن کریم کے امتحان منعقد ہوا جس میں جامعہ کے شعبہ حفظ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے شرکت کی...

ان شاء اللّٰه بروز ہفتہ 12 ستمبر 2026 سے شعبہ حفظ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے عصری مضامین کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اللّٰه کریم جــامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے...

آمین آمین یارب العالمین

27/08/2026

آل کراچی مقابلہ سیرت کوئز و حسن نعت
سیزن - 03

مقابلہ حسن نعت میں شہر بھر سے 28 اسکول، کالجز اور مدارس کے طلباء کرام نے حصہ لیا جس میں سے ہر ایک شریک نے عمدہ انداز میں کلام پیش کیا، اللّٰه کریم طلباء کرام کی محنتوں کو قبول فرمائے اورآقا نامدار صلی اللّٰه علیہ وسلم کی شان میں پڑھی گئی تمام نعتوں کو شرف قبولیت عطاء فرماکر اس مقابلہ کو تمام شرکاء کے لئے بالخصوص اور امت مسلمہ کے لئے بالعموم ذریعہ نجات بنا دیں...
آمین آمین یارب العالمین 🤲

24/08/2026

جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محمد زبیر اشرف عثمانی صاحب مدظلہم العالی کی آل کراچی مقابلہ سیرت کوئز و حسن نعت میں بطور مہمان خصوصی آمد اور شرکاء سے مفصل خطاب فرمایا:
شرکاء کو اتباع سنت کی اہمیت و فضیلت کو واضح کرکے یہ فرمایا کہ اتباع سنت کی کامیابی کی اصل کنجی ہے جس کی بدولت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، متعدد واقعات بیان فرماکر شرکاء کو زندگی کے ہر حصہ میں سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دی۔
بعد ازاں سیرت کوئز جیسے مقابلہ جات کو نوجوانوں کے لئے انعقاد کو خوش آئند اقدام دے کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

آل کراچی مقابلہ سیرت کوئز و حسن نعت - سیزن 03 بمقام: جامعہ عربیہ صدیقیہسیکٹر 1/2 11 اورنگی ٹاؤن کراچی غربی 16 اگست 2026 ...
22/08/2026

آل کراچی مقابلہ سیرت کوئز و حسن نعت - سیزن 03

بمقام: جامعہ عربیہ صدیقیہ
سیکٹر 1/2 11 اورنگی ٹاؤن کراچی غربی

16 اگست 2026 بروز اتوار مہتمم جامعہ حضرت مولانا عبدالشہید صدیقی صاحب مدظلہم العالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں درجنوں اسکول، کالج یونیورسٹی اور مدارس کے طلباء کرام نے شرکت کرکے مقابلہ میں حصہ لیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محمد زبیر اشرف عثمانی صاحب مدظلہم العالی تھے نیز بطور خاص حضرت مولانا طلحہ رحمانی صاحب مدظلہم العالی اور حضرت مولانا انس یونس صاحب حفظہ اللّٰه نے پروگرام میں شرکت فرمائی،

حضرت مولانا انس یونس صاحب نے طلباء کرام کو اپنے نعتیہ کلام میں شامل کرکے متعدد کلام پڑھے جس سے محفل کا سماں بندھ گیا اور مسجد کا ھال رسالت مآب صلی اللّٰه علیہ وسلم کے ذکر سے گونج اٹھا بعد ازاں مولانا نصر اللّٰه صاحب نے بھی نعتیہ کلام پیش کئے.
شرکاء سے مفتی ڈاکٹر محمد زبیر اشرف عثمانی صاحب مدظلہم العالی نے مرکزی خطاب فرمایا جس میں سیرت طیبہ کو اپنانے کی اہمیت و ضرورت کی طرف توجہ دلاکر سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی بعد ازاں حضرت مولانا طلحہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے مختصراً تاثرات بیان فرمائے جس میں شریک طلباء کرام کو مبارک باد دی اور مقابلہ جات کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا۔

21/08/2026

آل کراچی مقابلہ سیرت کوئز و حسن نعت سیزن 03

بمقام: جامعہ عربیہ صدیقیہ - اورنگی ٹاؤن کراچی

رسالت مآب ﷺ و صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کی شان میں حضرت مولانا انس یونس صاحب حفظہ اللّٰه کا طلباء کرام کے ہمراہ معروف نعتیہ کلام "السلام السلام" پڑھتے ہوئے ایک روح پرور منظر

Address

Karachi
75800

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00
Sunday 08:00 - 17:00

Telephone

+923213238363

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Arbia Siddiquia - Orangi Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Arbia Siddiquia - Orangi Town:

Shortcuts

Share

Category