Madrasa arabia islamia Zafar town landhi
Quraanic Study
جب سے مدرسہ بنایا ہے اور لوگوں نے ہمارا کام دیکھا ہے تو اکثر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں جگہ پر ہماری زمین پڑی ہے آپ آ جائیے،
یا ہم آپکو پلاٹ دے دیتے ہیں وہاں آپ مدرسہ بنا لیں اور کام شروع کریں کئی کالونیز ہاوسنگ اسکیمز میں بھی مسجدوں مدرسوں کو جگہ دے دی جاتی ہے بسا اوقات عمارت بھی تعمیر کر دے دیتے ہیں مگر ہوتا یوں ہے کہ وہ جگہ زمین کے مالک کے نام رہتی ہے،
میں جب اگلے بندے کو کہتا ہوں کہ آپ اگر فلاں جگہ ہمارے نام کر دیتے ہیں تو ہم آج آ جاتے ہیں تو پھر صلاح مشورے کرتے ہیں کہ پرموٹ کاٹ دیتے ہیں آپ وہاں تاحیات رہیں کام کریں مگر جگہ ہماری رہے گی اور وجہ یہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ اچھا چلے تو آپ ہی کے پاس رہے گی جگہ اور اگر آپ اچھا نہ چلے تو آپکو اٹھا دیا جائے گا۔۔۔!
بس
یہی وجہ ہے جو آج تک اتنا کام کرنے کے باوجود میں ابھی تک کرائے پر جگہ لے کر مدرسہ چلا رہا ہوں کہ جس کے ماہانہ کرائے نے اتنی سی عمر میں میرے بال سفید کر دئیے بھئی خود سوچئے کہ اگر کسی مولوی یا استاد کے پاس چار پیسے ہیں وہ آپکی جگہ پر عمارت کھڑی کر دے اور کل کو کوئی ان بن ہو جائے تو آپ اس کو دھکے دے کر نکال دیں ، واہ جی واہ
اور وہ بیچارہ غریب نہ ادھر کا رہا نہ ادھر کا۔
اگر آ کسی مولوی کو دین کے کام کیلئے جگہ دینے کا حوصلہ کر ہی رہے ہو تو تھوڑا سا حوصلہ اس کے نام کروانے کا بھی کر لیں تاکہ وہ بیچارہ بھی کوئی سکھ کے ساتھ دین کا کام کر لے کیونکہ یہ نقشے تو اسی کے کاٹے ہوئے ہیں ،
کہیں دین کا کام زرہ برابر بھی نہیں ہو رہا اور پڑھانے والا نہ ہونے کی وجہ سے مسجدوں مدرسوں کو تالے لگے ہیں،
اور کہیں پڑھانے والے تو موجود ہیں مگر کوئی مناسب جگہ دستیاب نہیں۔۔
مفتی سید عبداللّٰہ شاہ
03431212930
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
مدرسہ عربیہ اسلامیہ ظفرٹاؤن کرائے کی جگہ پر 2017 سے قرآن کی خدمت کررہا ہے 2026 کی ابتداء تک تقریباً 450 بچوں نے ناظرہ قرآن جبکہ تقریباً 50 بچوں نے حفظِ قرآن مکمل کیا ۔ اس وقت تقریباً 250 بچے زیرِتعلیم ہیں ۔ بڑھتی ہوئی تعداد کے بسبب ادارے کیلئے ذاتی جگہ کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ قرآن کی خدمت کا سلسلہ تاقیامت قائم رہے ۔ اس سلسلے میں ماہِ رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے مال میں سے مدرسے کی جگہ کیلئے اپنے لئے اور خصوصا اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے صدقہ جاریہ میں حصہ ضرور ملائیں۔
جزاک اللّٰہ خیرا
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
03431212930
میزان بینک اکاؤنٹ
01230105532925
سید عبداللّٰہ شاہ
26/01/2026
چھٹی سالانہ تقریب ختم قرآن
03/05/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 21:00 |
| Tuesday | 08:00 - 21:00 |
| Wednesday | 08:00 - 21:00 |
| Thursday | 08:00 - 21:00 |
| Friday | 08:00 - 17:00 |
| Saturday | 08:00 - 21:00 |