Taleem ul Quraan online Quraan Class

Taleem ul Quraan online Quraan Class

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taleem ul Quraan online Quraan Class, Education, Pakistan, Karachi.

18/04/2025
22/01/2025

استغفرﷲ

02/09/2024

اسلام علیکم
آپ نے یا آپ کے گھر میں کسی نے آن لائن قرآن مجید پڑھنا ہو تو بتائے گا
ہماری ٹیم میں حافظہ، حافظ، قاریہ، قاری، عالمہ اور عالم سب موجود ہیں
لفظی ترجمہ یا تجوید سیکھنی ہو یا حافظ/ حافظہ ہوں اور روز سنانا چاہتے/ چاہتی ہوں تو رابطہ کریں
واٹس آپ # 03042519411

02/09/2024

عورت کے ٹوٹے ہوئے بالوں کو پھینکنا
سوال
عورتوں کے سرمیں کنگھی کرتے وقت جو بال کنگھی میں نکل آتے ہیں،ان بالوں کا شرعی حکم کیا ہے؟ ان بالوں کو جلانا یا کچرے میں پھینکنا جائز ہے؟

جواب
سر کے بال انسانی جسم کا حصہ ہونے کی وجہ سے قابلِ احترام ہیں، نیز اجنبی مرد کے لیے عورت کے ٹوٹے ہوئے بالوں کو دیکھنا بھی جائز نہیں ہے، اس لیے سر میں کنگھی کرتے ہوئے عورتوں کے جو بال گر جائیں انہیں کسی جگہ دفنا دینا چاہیے، اگر دفنانا مشکل ہو تو کسی کپڑے وغیرہ میں ڈال کر ایسی جگہ ڈال دیے جائیں جہاں کسی اجنبی کی نظر نہ پڑے ۔

نیز مردوں کو بھی ناخن اور بال وغیرہ کسی زمین میں دفنا دینا مستحب ہے، اگر دفنانے کی سہولت نہ ہو تو ایسی جگہ مٹی میں ڈال دیے جائیں جہاں گندگی اور ناپاکی نہیں ہو.".

chat.whatsapp.com

03/08/2024

Quraan Tajweed se parhna chahti/chahtay hain to contect karain
WhatsApp contact 03042519411

03/08/2024

موجودہ پرفتن دور میں زندگی گزارنے کا طریقہ
سوال
اگر کوئی مرشد کامل یا راہ نما نہ مل رہا ہو تو اس صورت میں اس دورِ پرفتن میں کیسے صراط مستقیم پہ چلا جائے؟ کوئی ایسی کتاب جس میں کامل ایمان والی زندگی کو گزارنے کے اصول درج ہوں۔

جواب
اللہ جل شانہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے کے بعد سے قیامت تک کے انسانوں کی ہدایت کے لیے اپنی کتاب قرآن مجید نازل فرمائی ہے،قرآن مجید دنیا کی واحد ایسی کتاب ہے جس میں قیامت تک کے انسانوں کے لیے اللہ جل شانہ کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کے احکامات موجود ہیں ،جو شخص قرآن مجید کے احکامات کے مطابق زندگی گزارے گا وہی صراط مستقیم پر چلنے والاہوگا۔

اب یہ سوال کہ ہم قرآن مجید کس طرح سمجھیں اور اس کے مطابق کیسے زندگی گزاریں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن مجید کی عملی تفسیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے ،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ سلم کے خلق (اخلاق ) کیا تھے تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:آپ کا خلق قرآن مجید تھا ،یعنی آپ صلی اللہ علیہ سلم نے پوری زندگی قرآن مجید کے اومر اور نواہی کے مطابق گزاری ہے، یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم اخلاق ہیں جن کی قرآن مجید میں تعریف کی گئی ہے۔

لہذا موجودہ پرفتن دور میں ایک مسلمان کے لیے زندگی گزارنے کا سب سے صحیح ، درست اور عافیت والا راستہ یہی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اختیار کرے اور گناہوں سے اپنے آپ کو حتی الامکان دور رکھنے کی کوشش کرے ،اسی میں فلاح اور کامیابی ہے ۔

اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا آسان راستہ یہی ہے کہ کسی صحیح العقیدۃ اور متبع سنت شیخ / مرشد سے اصلاحی تعلق قائم کرلیا جائے اور ان کی صحبت کو اختیار کیا جائے ،صحیح العقیدہ اور متبعِ سنت مشائخ آج بھی اس دنیا موجود ہیں اور قیامت تک دنیا میں موجود رہیں گے ،اس لیے ان کی تلاش جاری رکھیں ،اگر طلب سچی ہوگی تو اللہ کےفضل سےضرور مراد پالیں گے۔نیز جب تک ایسے شیخ نہ ملیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنتوں پر مشتمل کتابوں کا مطالعہ رکھیں ۔

وفي القرآن المجيد:

"الٓمٓ ذٰلِكَ الْكِتَٰبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ." [البقرة:1-2]

"يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُوْا ٱللَّهَ وَكُونُوْا مَعَ ‌ٱلصَّٰدِقِينَ."[التوبة:119]

29/07/2024

عورت کبھی بھی دو ٹکے کی نہیں ہوتی
ماں جنت ہے الحمدللہ
بیوی ہمسفر ان شاءاللہ
بہن غیرت 🌹🥀 الحمدللہ 🥰
اور بیٹی رحمت ہوتی ہے الحمدللہ
ہرایک کا اپنا الگ مقام ہے ✨ الحمدللہ ✨
اس لیے عورت کی عزت کریں،
کیا فرق پڑتا ہےکہ وہ آپ کے گھر کی ہو یا کسی اور کےگھر کی💯

22/06/2024

صدقہ جاریہ کی نیت سے شیئر کریں

20/04/2024

**ظلم کی شب ہمیں ڈرا نہیں سکتی کیونکہ ہم امید سحر رکھتے ہیں ۔ جب شام غریباں کی سحر ہو جائے گی تو ہمارا دشمن نیست و نابود ہو جائے گا ۔ آخر حق غالب آ کر رہے گا*

**وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا*
*اور کہو کہ : ’’ حق آن پہنچا، اور باطل مٹ گیا، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔‘‘*

18/04/2024

Assalamoalikum
Kesay hain aap sb?

31/01/2024

"دوہرا معیار"
السلام علیکم سر۔۔
میرے شوہر ہر ماہ دس ہزار روپے اپنے والدین کو دیتے ہیں۔ ہمارے بچے بھی اب بڑے ہو رہے ہیں۔ اخراجات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ میں ایسا کیا کروں کہ وہ یہ پیسے اپنے والدین کو نہ دیں؟
وعلیکم السلام۔۔
اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ؟
جی سر۔ انہوں نے اپنی بہنوں کو بھی خوب سر پر چڑھا رکھا ہے۔ بہنوں کو بھی بہت کچھ دیتے ہیں اور مجھے شدید غصہ آتا ہے آخر میرے بچوں کا حق ہے۔

آپ کے والدین زندہ ہیں؟
جی سر۔۔
کیا عمر ہے والد صاحب کی؟
ساٹھ کے قریب سر۔
کیا کام کرتے ہیں؟
وہ گھر پر ہی ہوتے ہیں۔
گھر کا نظام کیسے چل رہا ہے؟
میرے دونوں بھائی گھر کا سارا نظام چلاتے ہیں۔۔
گڈ ہو گیا۔۔ ماشاءاللہ 🌹

آپ کے بھائی اچھے ہیں؟ خیال رکھتے ہیں؟
جی سر۔ میرے بھائی لاکھوں میں ایک ہیں۔ بہت کچھ دیتے ہیں اور ہمارا بہت خیال بھی رکھتے ہیں۔ الحمدللہ رب العالمین 🌹

ماشاءاللہ 🌹
معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بھائی بہت کچھ دیں، خیال رکھیں تو وہ بہت اچھے ہیں اور اس بات پر الحمدللہ بھی کہا آپ نے۔۔
لیکن یہی کچھ آپ کے شوہر اپنی بہنوں کیلئے کرتے ہیں تو آپ کا دل استغفار پڑھنے کا کہتا ہے۔
دوہرا معیار اور منافقت کہتے ہیں اسے۔۔۔

آپ کے والدین بوڑھے ہیں اور گھر کا نظام بھائی چلا رہے ہیں لیکن اگر کوئی بیٹا اپنے بوڑھے والدین کو دس ہزار روپے ماہانہ دے رہا ہے تو آپ کیلئے یہ بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔۔ ؟
" آپ نہیں سمجھ سکتے سر"
جی درست کہا۔ میں اس دوہرے معیار کو آج تک نہیں سمجھ پایا۔۔۔

میرے ایک دوست ہیں، سات ماہ سے ان کا کام بند ہے اور ان کی زوجہ نظام چلا رہی ہیں۔ دوست کی عادت تھی مہینے میں ایک بار اپنی بہن بہنوئی کی دعوت کرنا یا تحائف پیش کرنا۔ کمال یہ ہے کہ اب ان کی زوجہ نے اس سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے اور کہتی ہیں کہ بہنوں کا بھائیوں پر حق ہوتا ہے۔ سب کچھ اپنے شوہر کے ہاتھوں سے ہی کرواتی ہیں۔۔۔
ایسی بھی لا تعداد عورتیں ہیں ۔
میرے والد بھی بہنوں پر جان دیتے ہیں اور والدہ کی عادت ہے جہاں دس دینے ہوں وہاں بیس دینے کا کہتی ہیں کہ بہنوں کا حق ہوتا ہے۔۔
بس بات ساری سمجھنے کی ہے۔ احساس ہر رشتے میں زندہ رہنا چاہیے۔۔۔

دادا ابو کہتے تھے
"دھی بیٹی کا خیال رکھنے اور عزت دینے والے گھروں میں کبھی فاقے نہیں آتے۔۔۔ایسے گھر ہمیشہ خوش حال رہتے ہیں خوشحالی یہاں بسیرا کرتی ہے۔ جس گھر میں بڑے بزرگوں کی عزت کی جاتی ہے، ان کی خدمت کی جاتی ہے۔ انہیں برکتوں کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ ان گھروں میں بیماریوں کیلئے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ یہاں صحت و تندرستی ڈیرے جمائے بیٹھی رہتی ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کا بڑھاپا محفوظ ہاتھوں میں رہتا ہے"

محبتیں سلامت رہیں 🌹

"وسیم قریشی"

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Pakistan
Karachi