AL-Ruhya

AL-Ruhya Nurturing young Muslim hearts with Qur’an, Sunnah & character-building. 💫

📖 Islamic Courses | 🌷 Teen Programs | ✨ Faith & Character

15/07/2026

I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

07/07/2026

الروحیہ کی ایک اور شاندار پیشکش!
✨ سمر ایکٹیویٹی گالا 2026 ✨
ذہنوں کی تعمیر، تخلیق کے سنگ!
​اپنی بیٹیوں کی تعطیلاتِ موسمِ گرما کو بنائیں پُرنور، تعمیری اور یادگار! بچیوں کے لیے 15 روزہ خصوصی تربیتی اور تخلیقی سفر۔
​🗓️ دورانیہ: 10 جولائی سے 25 جولائی 2026
طریقہ کار: آن لائن اور آن سائٹ دونوں (آپ گھر بیٹھے بھی شامل ہو سکتے ہیں!)
مخاطب: صرف بچیوں کے لیے
​🌸 اس گالا میں کیا خاص ہے؟
​تخلیقی ورکشاپس (Creative Workshops):
​📿 تسبیح سازی (Tasbih Making): اپنے ہاتھوں سے خوبصورت تسبیح تیار کریں۔
​☕ سیرامک کوسٹرز میکنگ (Ceramic Coasters): مٹی اور رنگوں سے خوبصورت آرٹ بنائیں۔
​🌌 tote bag Painting۔
​خصوصی تربیتی و فکری لیکچرز (Mentorship Lectures):
​🧠 مسلم شناخت (Self-Identity): بطورِ مسلمان اپنی پہچان اور اہمیت کو سمجھنا۔
​✨ شخصیت کی تعمیر (Personality Development): اعتماد اور بہترین اخلاق کی نشوونما۔
​💭 منفی سوچ اور اوور تھنکنگ سے نجات: ذہنی الجھنوں اور وہموں پر قابو پانے کے عملی طریقے اور اسلامی رہنمائی۔
​🎁 خاص بات: تسبیح، کوسٹرز اور بیگ کا تمام سامان آن سائٹ طالبات کو دیا جائے گا اور آن لائن طالبات کے گھروں تک پہنچایا جائے گا!
فیس:2000


Hira Asif Tola

10/06/2026

08/06/2026

Soul Over Scroll
An interactive summer camp based upon islamic values.

This summer camp is an safe escape fpr your teenager to vent out safely and get the right directions.

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کچھ لوگ عام ہوتے ہوئے بھی غیر معمولی کیوں بن جاتے ہیں؟کیوں کچھ لوگ ہر حال میں مضبوط، پرسکون اور ک...
15/04/2026

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کچھ لوگ عام ہوتے ہوئے بھی غیر معمولی کیوں بن جاتے ہیں؟
کیوں کچھ لوگ ہر حال میں مضبوط، پرسکون اور کامیاب نظر آتے ہیں… جبکہ باقی لوگ حالات کے ساتھ بہتے رہتے ہیں؟

حقیقت یہ ہے کہ فرق قسمت کا نہیں… سمجھ کا ہوتا ہے۔
اور یہی وہ راز ہے جو صرف بہت کم لوگ جان پاتے ہیں۔

یہ راز کیا ہے؟

یہ راز ہے اپنے اندر کے نظام کو سمجھنا۔

زیادہ تر لوگ پوری زندگی باہر کی دنیا کو ٹھیک کرنے میں لگا دیتے ہیں — حالات، لوگ، پیسہ، رشتے… لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اصل کنٹرول باہر نہیں، اندر ہوتا ہے۔
آپ جو محسوس کرتے ہیں، جو ردِعمل دیتے ہیں، جو فیصلے کرتے ہیں — یہ سب آپ کے اندر چلنے والے ایک invisible system کا نتیجہ ہوتا ہے۔

سائنس اسے subconscious programming کہتی ہے۔
یعنی آپ کا دماغ ایک مشین کی طرح ہے، جس میں جو پروگرام چل رہا ہے، آپ ویسا ہی سوچتے اور ویسا ہی کرتے ہیں۔

اسی لیے دو لوگ ایک ہی صورتحال میں ہوتے ہیں، مگر ایک ٹوٹ جاتا ہے اور دوسرا مضبوط رہتا ہے۔
فرق حالات میں نہیں… اندر کے system میں ہوتا ہے۔

قرآن ہمیں بار بار یہی سکھاتا ہے کہ انسان اپنے دل اور نفس کو پہچانے۔
اللہ فرماتا ہے کہ کامیاب وہ ہے جس نے اپنے نفس کو پاک کیا۔
یعنی اصل کامیابی باہر کچھ حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے اندر کو درست کرنے میں ہے۔

اولیاء اللہ نے اسی لیے ہمیشہ باطن کی اصلاح پر زور دیا۔
وہ کہتے ہیں کہ جب تک انسان اپنے اندر کے شور کو خاموش نہیں کرتا، وہ سچ کو سن ہی نہیں سکتا۔

اب یہاں ایک اور گہری بات سمجھیں۔

آج کی دنیا میں technology، social media اور constant information نے انسان کے دماغ کو اس حد تک مصروف کر دیا ہے کہ وہ خود سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
آپ کا دھیان ہر وقت باہر ہے — سکرین پر، لوگوں پر، خبروں پر… لیکن اپنے اندر کیا چل رہا ہے، اس کا آپ کو شعور ہی نہیں۔

اور یہی وہ جگہ ہے جہاں 99% لوگ ہار جاتے ہیں۔

وہ react کرتے ہیں، سوچتے نہیں۔
وہ follow کرتے ہیں، سمجھتے نہیں۔
وہ محسوس کرتے ہیں، مگر observe نہیں کرتے۔

جبکہ وہ 1% لوگ جو کامیاب ہوتے ہیں، وہ ایک کام مختلف کرتے ہیں:
وہ اپنے خیالات کو دیکھتے ہیں، اپنے جذبات کو سمجھتے ہیں، اور اپنے ردِعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

یہی اصل طاقت ہے۔

علمِ نجوم بھی یہی بتاتا ہے کہ ہر انسان ایک خاص pattern کے ساتھ پیدا ہوتا ہے، اُس کے ستارے اُس کے رجحانات بتاتے ہیں… مگر وہ اس کا غلام نہیں ہوتا۔
اصل کھیل یہ ہے کہ آپ اپنے pattern کو پہچان کر اُس سے اوپر اٹھ جائیں۔

یہی وہ مقام ہے جہاں انسان average سے extraordinary بنتا ہے۔

حدیث کا مفہوم ہے کہ عقل مند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔
یعنی جو ہر دن خود سے سوال کرے: میں کیا سوچ رہا ہوں؟ کیوں سوچ رہا ہوں؟ اور کہاں جا رہا ہوں؟

اگر آپ نے یہ سیکھ لیا تو آپ بھی اُس 1% میں شامل ہو سکتے ہیں۔

آخر میں ایک سادہ مگر طاقتور حقیقت:
دنیا کو بدلنے سے پہلے خود کو بدلنا پڑتا ہے…
اور جو خود کو سمجھ لیتا ہے، وہی اصل میں کامیاب ہوتا ہے۔

سوال یہ نہیں کہ آپ کے پاس کیا ہے…
سوال یہ ہے کہ آپ اپنے اندر کیا چلا رہے ہیں۔

Your feelings are valid.Your voice matters.Learn how to speak calmly, clearly, confidently.
17/12/2025

Your feelings are valid.
Your voice matters.
Learn how to speak calmly, clearly, confidently.

10/12/2025

السلام علیکم 💎💎

*Aaj ka Heart Check*

Aapk Dil aaj apse kya keh rha hai??

یاد رکھیں… ہر نیا دن ایک نیا موقع ہوتا ہے۔
اللہ ہمیں ایک اور دن اس لیے دیتا ہے کہ ہم دیکھیں:

آج میرا مقصد کیا ہے؟
میں کس چیز کو بہتر کر سکتی ہوں؟
اور آج میں اپنے رب کے کتنے قریب ہو سکتی ہوں؟

بس ایک لمحہ رک کر سوچیں…
آج کا دن آپ کی زندگی کا ایک نیا صفحہ ہے۔
آپ اس پر کیا لکھنے والی ہیں؟ 🌸✨



Join Our Community
Healing Hearts Club

You can vent out without judgement.
Follow this link to join my WhatsApp community: https://chat.whatsapp.com/CtODTLlWGav6Vg4r6z2yif

08/12/2025

Healing Hearts Club

Al Ruhya presents
✨ Healing Hearts Club ✨
A gentle, safe, faith-friendly space for young girls

A warm online community where girls can talk about:
• Friendships & emotions
• Feeling disconnected from Islam
• Stress, overthinking & identity struggles
• Confidence, screen pressure & real-life challenges

This is not a course — just real conversations, soft reminders, sisterhood, and a space to be heard without judgment.

What we offer:
🌿 Weekly voice-note reflections
🌿 Anonymous Q&A
🌿 Short discussions
🌿 Emotional + Islamic + psychological guidance
🌿 A private, safe WhatsApp circle
🌿 No pressure, no assignments — just support

Who can join:
Girls 13+

Join the Healing Hearts Club:
Message “Join” on messenger

You’re not alone. Your heart
matters.
— Al Ruhya

05/12/2025

🧶 Al-Ruhya Presents

Crochet Basics Winter Course.

19 December — 2 January

اپنی سرِدیاں خوبصورت اور پروڈکٹیو بنائیں!
Crochet کے بنیادی اسباق آسان ویڈیوز اور روزانہ لائیو رہنمائی کے ساتھ سیکھیں۔

Course Includes:

🎥 Daily WhatsApp Video Lessons

💬 Live Daily Help & Guidance

🧵 Basic Stitches & Mini Project

👧 Girls-Only Supportive Group

For Teen Girls | Limited Seats
Age:12+
Join Now & Start Your Creative Journey!
(WhatsApp پر رابطہ)
fees:1000

سورہ کہف سیریزآج میں آپ کو ایک ایسے واقعے میں لے جانا چاہتی ہوں…جو صرف تاریخ نہیں ہےیہ ایمان کی طاقت کا ثبوت ہےیہ نوجوان...
26/11/2025

سورہ کہف سیریز

آج میں آپ کو ایک ایسے واقعے میں لے جانا چاہتی ہوں…
جو صرف تاریخ نہیں ہے
یہ ایمان کی طاقت کا ثبوت ہے
یہ نوجوان دلوں کی کہانی ہے
بالکل آپ کی طرح کے نوجوانوں کی…

جو ایک ایسے معاشرے میں رہتے تھے
جہاں سب کہہ رہے تھے:

"سب یہی کرتے ہیں
تم بھی کر لو
ورنہ تم اکیلے رہ جاؤ گے"

دباؤ تھا
خوف تھا
طاقت ان کے پاس نہیں تھی
لیکن ایک چیز تھی…

دل کے اندر ایک آواز:

"سچ یہی ہے
اللہ ہی ہمارا رب ہے"

اور انہوں نے فیصلہ کیا:

ہم ماحول کے ساتھ نہیں بہیں گے
ہم حق چھوڑ کر آسان راستہ نہیں لیں گے
ہم اپنے ایمان کی حفاظت کریں گے

اور پھر…

وہ چند قدم اللہ کے لیے اٹھا دیتے ہیں
اور اللہ ان کے لیے ایسے دروازے کھول دیتا ہے
جو عقل حیران کر دے

آج ہم اصحابِ کہف کی کہانی نہیں سنیں گے

آج ہم یہ دیکھیں گے:

✨ ایک نوجوان کا فیصلہ
زندگی کیسے بدل دیتا ہے
دنیا کیسے بدل دیتا ہے
اور اللہ کی نگاہ میں مقام کیسے بلند کر دیتا ہے۔۔۔۔

جاری ہے۔۔۔۔


Like and share.

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AL-Ruhya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share