14/01/2022
تم میں سے بھتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھاۓ. (الحدیث)
Assalaaoalaikum to everyone, I am teacher online Quran teach i teach ladies and childrens, i teach w
14/01/2022
تم میں سے بھتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھاۓ. (الحدیث)
08/01/2022
03/01/2022
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليڪم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
مان جنت بيبي هڪ آن لائن قرآن پاڪ ٽيچر آهيان ۽ آن لائن قرآن پاڪ جا ڪلاسز ڏيان ٿي،
جنهن ۾ قرآن پاڪ کي مڪمل طور تي تجويد، نوراني قائدو، نماز، بنيادي مسنون، دعا ۽ ٻيون اسلامي تعليمات شامل آهن. وقت اوھان جی پسند جی مطابق...
مان سيکاران ٿو 4 ڏينهن في هفتي ۽ روزاني ڪلاس جي حد 25 کان 30 منٽ 1 سکيا ڏيندڙ لاءِ..
جيڪڏهن توهان ۽ توهان جا مائٽ ڪو ميمبر قرآن پاڪ سکڻ چاهي ٿو ته مون کي ٻڌايو ۽
توهان جي اطمينان لاءِ 3 ڏينهن مفت آزمائشي ڪلاس....
وڌيڪ تفصيل لاءِ مون کي انباڪس ڪريو...
مھرباني ڪري ھن پيغام کي شيئر ڪريو....
جزاڪ الله خير..
03/01/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے رمضان کی زکوٰۃ (یعنی صدقہ عید الفطر) کی نگہبانی اور جمع کرنے پر مجھے مامور فرمایا تاکہ جمع ہونے کے بعد آپ اسے فقراء میں تقسیم فرما دیں چناچہ اس دوران میں ایک شخص میرے پاس آیا اور اپنے ہاتھوں سے اپنے دامن اور اپنے برتن میں غلہ بھرنا شروع کردیا میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں تجھے رسول کریم ﷺ کے پاس لے چلوں گا اور تجھے اس غلط حرکت کی سزا دلواؤں گا اس نے کہا کہ میں ایک محتاج ہوں میرے اوپر میرے اہل و عیال کا نفقہ ہے اور میں سخت حاجتمند ہوں یعنی میرے ذمہ قرض وغیرہ بھی ہے حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے اس کی یہ خستہ حالت سن کر اسے چھوڑ دیا، جب صبح ہوئی تو رسول کریم ﷺ مجھ سے فرمانے لگے کہ ابوہریرہ (رض) تمہارے گزشتہ رات کے قیدی کا کیا ہوا ؟
میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! وہ مجھ سے اپنی سخت حاجت اور عیال داری کا رونا رونے لگا اس لئے مجھے اس پر رحم آیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا خبردار رہنا ! اس نے اپنے حالات کے اظہار میں تم سے جھوٹ بولا ہے وہ پھر آئے گا اس لئے آئندہ احتیاط رکھنا میں سمجھ گیا کہ ضرور آئے گا چناچہ میں اس کا منتظر رہا وہ آیا اور اپنے دونوں ہاتھوں سے غلہ بھرنا شروع کردیا میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ اب تو میں تجھے رسول کریم ﷺ کے پاس لے جاؤں گا اس نے کہا کہ مجھے چھوڑ دیجئے میں ضرورت مند ہوں میرے اوپر کنبہ کا نفقہ ہے اب آئندہ میں نہیں آؤں گا مجھے اس پر رحم آیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا اور اس مرتبہ میں نے یہ سلوک اس لئے کیا کہ اس نے آئندہ نہ آنے کا وعدہ کیا تھا ورنہ تو اپنی حاجت و ضرورت کے بارے میں اس کا جھوٹ مخبر صادق یعنی آنحضرت ﷺ کی زبانی معلوم ہو ہی چکا تھا۔ جب صبح ہوئی تو رسول کریم ﷺ نے مجھ سے پھر فرمایا کہ ابوہریرہ (رض) تمہارے قیدی کا کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! وہ میرے سامنے اپنی شدید ضرورت و حاجت اور عیالداری کا دکھڑا رونے لگا، اس لئے مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اس کے اس وعدہ پر کہ آئندہ پھر کبھی نہیں آؤں گا اس کو چھوڑ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہوشیار رہنا ! اس نے اس مرتبہ بھی جھوٹ بولا ہے کہ میں آئندہ نہیں آؤں گا وہ پھر آئے گا چناچہ میں اس کا منتظر رہا اور وہ پھر آیا جب اس نے غلہ بھرنا شروع کیا تو میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں آج تو تجھے ضرور ہی رسول کریم ﷺ کے پاس لے جاؤں گا یہ آخری تیسرا موقع ہے تو نے تو کہا تھا آئندہ نہیں آؤں گا اسی لئے میں نے تجھے اس مرتبہ چھوڑ دیا تھا مگر تو پھر آگیا۔ اس نے کہا کہ مجھے چھوڑ دو میں تمہیں ایسے کلمات سکھاؤں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے نفع پہنچائے گا (اور وہ یہ کہ) جب تم (سونے کے لئے) اپنے بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی کی آخری آیت (یعنی وہوم العلی العظیم) 2 ۔ البقرۃ 255) پڑھو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے ساتھ ہمیشہ ایک نگہبان فرشتہ رہا کرے گا اور صبح تک تمہارے پاس کوئی شیطان خواہ وہ انسان میں سے ہو یا جنات میں سے دنیوی تکلیف و اذیت پہنچانے کے لئے نہیں آئے گا، میں نے یہ سن کر اسے اس مرتبہ بھی چھوڑ دیا۔ جب صبح ہوئی تو آنحضرت ﷺ نے مجھ سے پھر فرمایا کہ تمہارے قیدی کا کیا ہوا، میں نے عرض کیا کہ قیدی نے (جب) مجھ سے یہ کہا کہ وہ مجھے کچھ کلمات سکھائے گا جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع پہنچائے گا (تو میں نے اس مرتبہ بھی اس کو چھوڑ دیا) آپ ﷺ نے فرمایا آگاہ رہو (اگرچہ) اس نے تم سے (ان کلمان کے بارہ میں) سچ کہا ہے (مگر) وہ (دوسری باتوں میں) جھوٹا ہے اور تم جانتے ہو کہ تم ان تین راتوں میں کس سے مخاطب تھے ؟ میں نے کہا کہ نہیں ! آپ ﷺ نے فرمایا وہ شیطان تھا (جو اس طرح مکر و فریب سے صدقات کے مال میں کمی کرنے آیا تھا) ۔ (بخاری)
03/01/2022
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
عَن عُثمَان رضی اللہ تعالی عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خَیرُکُم مَن تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَہٗ
رواہ البخاری
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور قرآن سکھاۓ
اس کو امام بخاری علیہ الرحمہ نے صحیح بخاری میں ذکر فرمایا
03/01/2022
I Love Quran...
03/01/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
حضرت انس (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یٰسین ہے جو شخص یس پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے کی وجہ سے (اس کے نامہ اعمال میں) دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ (ترمذی، دارمی)
تشریح:
قرآن کا دل سورت یٰس ہے یعنی قرآن کے علوم و معارف کا خلاصہ اور اس کا حاصل سورت یٰس ہے بایں طور کہ اس سورت میں قیامت کے احوال اور قرآن کے مقاصد اعلیٰ مذکور ہیں۔
03/01/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: معوذتین کی فضیلت:
حضرت عقبہ بن عامر (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا آج کی رات ایسی عجیب آیتیں اتاری گئی ہیں کہ (پناہ طلب کرنے کے سلسلہ میں) ان کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ہیں۔ (مسلم)
03/01/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: قرآن کو ترتیل سے پڑھنے کی فضیلت
حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہ) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا (قیامت کے دن) صاحب قرآن سے کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور (بہشت کے درجوں پر) چڑھتا جا اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسا کہ تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا تھا پس تیری منزل اس آخری آیت پر ہوگی جسے تو پڑھے گا۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی)
تشریح:
صاحب قرآن سے مراد وہ شخص ہے جو قرآن کریم کی ہمیشہ تلاوت بھی کرتا رہے اور اس پر عمل پیرا بھی ہو، وہ شخص مراد نہیں ہے جو تلاوت تو کرتا ہے مگر اس پر عمل نہ کرے ایسا شخص کسی جزاء اور انعام کا مستحق تو کیا ہوگا، الٹا قرآن کی لعنت میں گرفتار ہوگا کیونکہ جو شخص قرآن پڑھتا ہے، مگر اس پر عمل نہیں کرتا قرآن اس پر لعنت کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک یہ روایت پیش نظر رہنی چاہئے کہ جس شخص نے قرآن پر عمل کیا اس نے گویا ہمیشہ قرآن پڑھا اگرچہ حقیقت میں نہ پڑھا ہو اور جس شخص نے قرآن پر عمل نہیں کیا اس نے گویا قرآن پڑھا ہی نہیں اگرچہ حقیقت میں پڑھا ہو، حاصل یہ کہ قرآن کی محض تلاوت ہی کافی نہیں ہے بلکہ بنیادی چیز قرآن پر عمل کرنا ہے۔ پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ یعنی قرآن کریم پڑھتا جا اور پڑھی ہوئی آیتوں کے بقدر جنت کے درجات پر چڑھتا جا جتنی آیتیں تو پڑھے گا اتنے ہی درجات تک تیری رسائی ہوگی، ایک روایت میں منقول ہے کہ قرآن کریم کی جتنی آیتیں ہیں جنت کے اتنے ہی درجات ہیں لہٰذا اگر کوئی شخص پورا قرآن پڑھے گا تو وہ جنت کے سب سے اونچے درجات میں سے اس درجہ پر پہنچے گا جس کا وہ اہل اور جو اس کے لائق ہوگا۔ آداب تلاوت قرآن کریم میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ یعنی ٹھہر ٹھہر کر اور لب و لہجہ کے پورے سکون و وقار کے ساتھ پڑھا جائے۔ چناچہ اس حدیث میں اس طرف اشارہ ہے کہ جو حافظ قرآن کریم ترتیل کے ساتھ پڑھتے ہیں ان کا جنت میں بڑا مرتبہ ہوگا۔
31/12/2021
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔
میں جنت بی بی ایک آن لائن قرآن پاک ٹیچر ہوں اور آن لائن قرآن پاک کی کلاس دے رہی ہوں ،
جس میں قرآن پاک کو مکمل طور پر تجوید سے پڑھنا، نورانی قاعدہ ، نماز ، بنیادی مسنون دعاٸیں اور دیگر اسلامی تعلیمات و مساٸل کے ساتھ پڑھنا شامل ہے۔ اوقات جو آپ کو چاہیں ....
میں ہر ہفتے 5 دن پڑھاتی ہوں اور ایک سٹوڈنٹ کے لیے روزانہ کلاس کلاس کی ٹاٸمنگ 25 سے 30 منٹ ..
اگر آپ اور آپ کا کوئی رشتہ دار قرآن پاک سیکھنا چاہتا ہے تو مجھ سے ضرور رابطہ فرماٸیں
آپ کے اطمینان کے لیے 3 دن کی مفت آزمائشی کلاس ....
مزید تفصیلات کے لیے WhatsApp میں تشریف لاٸیں
{+923408693608}
برائے مہربانی اس پیغام کوآگے پہنچائیں ....
جزاک اللہ ھو خیرا ...
31/12/2021
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
I'm Jannat Bibi an Online Holy Quran Teacher & giving Online Holy Quran classes,
which includes reading Holy Quran perfectly with tajweed,Noorani Qaida,namaz,basic Masnoon,duain and other Islamic teachings. Timings are flexible....
I Teach 4 Days Per week and Daily Class limit 25 to 30 Minutes for 1 learner..
If you & ur relatiVes any member wants to learn the Holy Quran,So tell mE &
3 Days Free Trial Class for Your Satisfaction....
InbOx Me for More Details...
Please pass on this message....
Jazak Allah hu Khair...
31/12/2021
Online Quran Academy With Jannat Bibi
ہمارا ادارہ پانچ مختلف کورسز کروا رہا ہے
1)-نورانی قاعدہ
2)-ناظرۃ القرآن
3)-حفظ القرآن(عمہ پارہ)
4)-نماز,کلمے
5)-فرض علوم کورس
نورانی قاعدہ:
اس میں حرف اور زیر زبر کی پہچان کرائی جاتی ھے.
ناظرۃ القرآن:
اس میں پانچ ماہ میں تجوید کے ساتھ قرآن پاک ناظرہ پڑھنا سکھایا جاتا ہے.
اس کورس میں تجوید کی ضرورت اور اہمیت تجوید کے بنیادی مسائل بنیادی اصول و ضوابط سکھائے جاتے ہیں اور ان کی پریکٹس بھی کرائی جاتی ہے
فرض علوم کورس:
اس میں بہت کچھ سکھایا جائے گا
مثلًا قرآن و سنت کی روشنی میں عقائد و نظریات
وضو (فرائض، سنتیں، کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے کن چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا)
غسل (فرائض، سنتیں، غسل میں کی جانے والی احتیاطیں کن چیزوں سے غسل فرض ہوتا ہے اور کن سے فرض نہیں ہوتا)
نجاست غلیظہ اور نجاست خفیفہ کے احکامات
نماز (شرائط، فرائض، واجبات، مستحبات، مکروہات، کن چیزوں سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور کن چیزوں سے نماز نہیں ٹوٹتی، نماز کا مکمل مسنون طریقہ)
وغیرہ وغیرہ