Assalam Aalaikum !
Yeh page band kardia gaya hai ap sab followers se guzarish hai humare new page ko follow karein
Shukria
https://www.facebook.com/profile.php?id=100093408711438&mibextid=LQQJ4d
SHR TV Ya Hussain (A.S)
نسلِ نَو کو مرثیے میں پوشیدہ علومِ آلِ محمد سے روشناس ک?
Assalam Aalaikum !
Yeh page band kardia gaya hai ap sab followers se guzarish hai humare new page ko follow karein
Shukria
https://www.facebook.com/profile.php?id=100093408711438&mibextid=LQQJ4d
SHR TV Ya Hussain (A.S)
وا حسنِ سبز قبا
11/04/2022
**مجلسِ شہادتِ ملیکتہ العرب، مادرِ جنابِ سیدہ حضرت بی بی خدیجتہ الکبریٰ سلام اللّلہ علیہا**
*آج 10 رمضان بروز منگل بوقت ٹھیک 05:00 بجے شام*
*بمقام: "بیت المرثیہ" R-67, 68, پیراڈائز ہومز نزد عبّاس ٹاؤن*
*تصنیف: "جناب قائم رضا نسیمٓ امروہوی اعلیٰ اللّٰہ مقامہ*
*ذاکری: ذاکرِ اہلبیت سید عدنانٓ رضا جعفری صاحب*
*بعدِ مجلس افطار کا اہتمام ہے*
*متمنّئ شرکت: سید شاہد حسین جعفری و پسران*
26/01/2022
22 جمادی الثانی: دسترخوانِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام
مرزا دبیرٓ نے ایک مرثیے میں امام حسن علیہ السلام کے دسترخوان سے متعلق ایک روایت بہت خوبصورتی سے نظم کی ہے
آئے درِ مولا پہ سرِ شام وہ مہمان
محتاجوں کو کھِلواتے تھے کھانا شۂ ذیشان
اُن کو بھی طلب کر کے کیا موردِ احسان
اور سامنے ہر اک کے رکھی نعمتِ الوان
وہ خوانِ کرم مثلِ فلک پیشِ نظر تھا
جو ظرف تھا وہ غیرتِ خورشید و قمر تھا
وہ خوان تھا مثلِ دلِ فیّاض کشادہ
اور حوصلے سے حرص کے تھا رزق زیادہ
تھے پانی کے ساغر لیے خدّام ستادہ
اور صَرفِ مدارات دو عالم کا خُوزادہ
بابا کا تو یہ حال تھا الطاف و عطا میں
قاسم کو نہ پانی بھی ملا کرب و بلا میں
کہتے ہیں ہوئے تھے وہ مساکین جو مہمان
اُن میں سے تصوّر یہ کیا ایک نے اُس آن
مہمانوں کی خاطر تو ہے دعوت کا یہ سامان
ہوئے گی بہت تحفہ غذائے شۂ ذیشان
حضرت سے کہا صدقے میں یا شاہ تمہارے
بندہ تو غذا کھائے گا ہمراہ تمہارے
مطلب کو سمجھ کر کہا حضرت نے کہ اچھا
مہمانوں کی دعوت سے جو فارغ ہوئے مولا
خادم سے کہا قوت ہمارا بھی اٹھا لا
مہمان سے فرمایا کہ تُو پاس مِرے آ
مہمان نے دیکھا جو غذا اور نہیں ہے
تھوڑا سا نمک، سوکھی سی اک نانِ جِویں ہے
مہمان سے حضرت نے کہا ہنس کے کہ لے کھا
وہ ہو کے خَجِل کہنے لگا اے شۂ والا
یہ نانِ جَویں ٹوٹے گی دانتوں سے نہ اصلا
شہ نے کہا ہم تو یہی کھاتے ہیں ہمیشہ
وہ تحفہ غذا خاص برائے فقَرا ہے
ہم فاقہ کشوں کی یہی دنیا میں غذا ہے
تنہا نہ حسن کھاتا غذا ہوتی جو بہتر
مہمانوں کو اپنی میں کھلا دیتا مقرّر
اس نانِ جَویں سے ہے تُو بیزار برادر
اکثر ہمیں یہ بھی نہیں ہوتی ہے میسّر
لذت جو ہے اس میں وہ سنائی نہیں جاتی
جُز آلِ نبی اور سے کھائی نہیں جاتی
*تحفہ غذا: قیمتی غذا
*نانِ جَویں: جَو کی روٹی
08/01/2022
*نویں مجلس آج ٹھیک 07:30 بجے، بمقام الکساء منزل*
04/01/2022
پانچویں مجلس آج ٹھیک 07:30 بجے شب
02/01/2022
تیسری مجلس آج ٹھیک 07:30 بجے
01/01/2022
*دوسری مجلس آج ٹھیک 07:30 بجے*
22/12/2021
چوتھا سالانہ 18 روزہ سلسلۂ مجالسِ مرثیہ بمناسبتِ شہادتِ بنتِ رسولِ خدا ص
ان شاءاللّٰلہ 26 جمادی الاول سے 13 جمادی الثانی
منجانب: میر نفیسٓ اکیڈمی با اشتراکِ جامعتہ المرثیہ
04/10/2021
چوتھا سالانہ عشرۂ محمّد و آلِ محمّد مرثیہ نَوتصنیف
26 صفر تا 7 ربیع الاوّل
10/09/2021