Anas Bin Zia
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anas Bin Zia, Karachi.
یوم آزادی مبارک 🇵🇰
14 اگست 1947 کو پاکستان ایک خطہ زمین کے طور پر تو آزاد ہوگیا مگر فکری غلامی سے ہماری قوم آج تک آزاد نہیں ہوسکی، یہی وجہ ہے کہ جس مقصد کے حصول کے لیے یہ وطن ناقابل فراموش قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا وہ مقصد ابھی تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔
دعاء ہے اللّہ پاک ہمیں حقیقی آزادی نصیب فرمائے اور وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائے۔آمین
پاکستان ذندہ باد 🇵🇰 ❤️
انـᷤــᷲــᷡــᷲــس بـᷠــͥــᷨــن ضیـᷲــͥــᷦــــاء
آج چودہ اگست ہے۔ آج سے اٹھتر سال قبل اللہ پاک نے ہمیں ملک پاکستان کی شکل میں ایک نعمت دی تھی۔ ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ آج کے یوم آزادی کی ایک خصوصیت گزشتہ جنگ بھی ہے جس میں اللہ پاک نے کامیابی عطا فرمائی۔
لیکن آج کا یوم آزادی تھوڑا بجھا ہوا سا ہے۔ کے پی میں باجوڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دل زخمی ہے۔ شاید بہت سی چیزیں ضروری ہوں، شاید بہت سی صرف ظلم ہوں، ظالم ایک فریق ہو یا دوسرا، لیکن زخم تو اسی ملک اور اس کے باسیوں کو لگ رہے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان ہے۔ ہے تو اس ملک کا حصہ ہی لیکن وہاں یہاں کے باسی بھی جاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ پھر جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں موجود کچے کا علاقہ، جہاں لٹیرے دن دہاڑے گھومتے ہیں اور لوگ اغوا ہوتے ہیں تو دوسری طرف میرا بے سہارا کراچی جہاں روز دو چار شہری یا تو ڈمپرو کے نیچے کچلے جاتے ہیں یا کسی بدبخت دکیت کی گولی کا نشانہ بنتے ہیں۔ عجیب زخموں سے بھرا یوم آزادی ہے
اللہ پاک ہمیں ایک بار پھر آزادی عطا فرمائیں۔۔۔ ان مسائل سے، مسائل کے پیدا کرنے والوں سے، مسائل پر سیاست کرنے والوں سے اور مسائل سے فائدہ اٹھانے والوں سے۔ اس ملک کو اللہ کریم امن اور سکون کا گہوارہ بنا دیں۔ آمین
یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
مسلمان بیٹیوں کو ایک اسلام دشمن غیر مسلم حکمران کے استقبال کے لئے اس گھٹیا انداز میں پیش کرنے پر لعنت ہے ان بے غیرتوں پر۔
الشفاء میڈیکل کمپلیکس کو ایک بار پھر خالی کرانے کا حکم۔ اسپتال کے مختلف شعبوں سے متعدد مریضوں اور زخمیوں کا انخلا جاری ہے، نئے حکم نامے کے بعد اسپتال کے اطراف میں راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔ جس کے باعث خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔😭😭😭
اللّہ اللّہ اللّہ 😭
صبح شام کا ایک ہی مشغلہ، تدفین، پھر تدفین اور پھر تدفین۔ دونوں ہاتھوں میں الگ الگ لاشیں۔
آپﷺ سب کی دلجوئی فرماتے، ایسا برتاؤ نہ کرتے جس سے کوئی گھبرا جائے، سب کے ساتھ خندہ پیشانی، خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
سوچ رہا ہوں کہ مودی جیتنے کے باوجود ہندوستان کی سڑکوں اور ٹی وی اسکرینوں پر اتنا ذلیل ہو رہا ہے تو اگر یہ ہار جاتا تو کیا ہوتا؟ 😄
آج غزہ نسل کشی کا 59واں دن۔ کل 80 شہید ہوئے تھے۔ آج قتل عام کی مشین مزید تیز ہوگئی۔ صبح سے اب تک 63 شہید ہوچکے۔😥
بائیکاٹ کی بات جب بھی کی جاتی ہے تو ایک طبقے کی طرف سے یہ اعتراض آتا ہے کہ جن سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کر کے آپ صہیونی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں پہلے ان سوشل میڈیا ایپس کا تو بائیکاٹ کرو کیونکہ یہ ایپس بھی انہیں کی ہیں تو ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ فیس بک سمیت تمام سوشل سائیٹس پروڈکٹ نہیں بلکہ کولڈ وار کےجدید ٹولز ہیں، اور جنگوں میں دشمن کے بنائے ہوئے ہتھیاروں کا بائیکاٹ نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں دشمن کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیائی ٹولز کو پیپسی، کوک اور دیگر اشیا پر قیاس کرنے کے بجائے سب سے پہلے تو اس فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں، زرا دماغ پر زور دیں تو انشاللہ بات سمجھ آجائے گی ورنہ آپ کوئی متبادل پلیٹ فارم دیجیے جو ان موجودہ پلیٹ فارمز کے جیسے ہی موئثر ہوں اور دنیا ان پر اپنا موقف بھی رکھتی ہو۔
✍️ انـᷤــᷲــᷡــᷲــس بـᷠــͥــᷨــن ضیـᷲــͥــᷦــــاء
قوت حافظہ بڑھانے کا ایک نسخہ
جو شخص نسیان (بھولنے کی بیماری) کا علاج کرنا چاہے تو اس پر لازم ہےکہ کثرت سے نبیﷺ پر درود و سلام بھیجے۔
(البركات المكية )
یا ابا عمیر ما فعل النغیر۔
”اس ذات پر درود پڑھئے جو اپنے دونوں گھٹنوں پر بیٹھ گئے اور ایک بچے سے تعزیت کی کہ جس کی چڑیا مر گئی تھی“
صلی الله علیہ و آلہ واصحابہ وازواجہ وبارک وسلم ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Karachi