ZAIB UN NISSA Academy

ZAIB UN NISSA Academy

Share

کامیابی کا سفر
The mission of ZAIB UN NISSA ACADEMY is to provide education and skills. We are starting daily online classes as per the demand of our students.

28/12/2023
20/04/2023

زیب و زینت کی کئی اشیاء ایجاد ہوچکی ہیں لیکن علم کی زینت سے زیادہ خوبصورت کوئی زینت نہیں،خصوصاً عورت کے لئے،جس نے سنوارنا ہی معاشرہ ہے۔
اور علم کی سب سے روشن راہ دین کا علم ہے،جو دنیا و آخرت میں خیر ہی خیر ہے۔
ایسی کئی خواتین ہیں جو ترجمہ و تفسیر مختصراً سیکھنا چاہتی ہیں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات جاننا چاہتی ہیں اور شرعی مسائل کی رہنمائی میں زندگی کا سفر گزارنا چاہتی ہیں لیکن وقت زیادہ نہیں دے سکتیں ان کے لئے دو سال کے مختصر وقت میں دراساتِ دینیہ کا کورس وفاق المدارس العربیہ کا مرتب کردہ
ماہر و قابل اساتذہ کے زیر اہتمام
یہ کورس نہایت بڑی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی میں ہر طرف سے فتنوں کے حملے جاری ہیں،ایسے میں اپنی شریعت کو مضبوطی سے تھامنے اور اپنے اہل و عیال کو اس راہ پر لگانے کے لئے جامع علم کی نہایت ضرورت ہے۔
اس علم کی تزئین (بیوٹی) سے خود کو آراستہ کیجئے۔ اور ہمارے دراساتِ دینیہ کورس میں ایڈمیشن لیجئے۔ ان شاءاللہ یہ آپ کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہوگا۔
یہ کورس آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرسکتی ہیں
رجسٹریشن کے لئے ابھی رابطہ کیجئے
03152808185

17/04/2023

دین اللّٰہ تعالٰی کے نزدیک صرف اور صرف اسلام ہے. دین اسلام کی خدمت محض اللّٰہ تعالٰی کا فضل اور اسکی عطا ہے
بچوں بڑوں اور عورتوں کی دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات قرآن کریم کی تعلیمات اور دین اسلام پر عمل کرنے میں ہے
قرآن کریم صحیح تجوید کے ساتھ پڑھنا,قرآن کریم پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے, اس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بچپن سے قرآن کریم صحیح تجوید کے ساتھ پڑھنا سکھانا اور بچپن سے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر کرنا تمام والدین اور سرپرستوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے
بقول شخصے :
*بچپن کی تربیت پچپن تک کام آتی ہے*
شاعر کہتا ہے
قَدْ یَنْفَعُ الْاَدَبُ الْاَوْلَادَ فِیْ صِغْرِِ
وَلَیْسَ یَنْفَعُھُمْ مِّنْ بَعْدِہِ اَدَبُ
اِنَّ الْغُصُوْنَ اِذَا عَدَّلْتَھَا اِعْتَدَلَتْ
وَلَا تَلِیْنُ وَلَوْ لَیَّنْتَہُ الْخَشَبُ

تحقیق بچوں کو بچپن میں ادب سکھانا فائدہ مند ہوتا ہے اور اسکے بعد انکو ادب سکھانے کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا, اگر آپ ٹہنیوں کو سیدھا کرنا چاہیں تو سیدھا کرسکتے ہیں لیکن لکڑی کو آپ نرم بھی کرنا چاہیں تب بھی نرم نہیں ہوتی

*تمام والدین کو چاہیے کہ بچپن سے اپنے بچے/بچیوں کو قرآن کریم صحیح پڑھانے کے لئے اور بچپن سے ان کی تعلیم و تربیت کے لئے بچوں کو لڑکوں کے مکتب میں اور بچیوں کو لڑکیوں کے مکتب میں بھیجیں تاکہ یہ بچے/بچیاں بڑے ہو کر قرآن کریم صحیح پڑھ سکیں, دین اسلام سے محبت کریں, گم راہی اور فتنے سے محفوظ رہیں*

Photos from ZAIB UN NISSA Academy's post 11/04/2023

رمضان کورس کی مختصر رپورٹ

📌 الحمدللّٰہ زیب النساء آنلائن اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے ہونے والا "رمضان کورس" اختتام پزیر ہوا۔۔۔
اس کورس میں 45 خواتین نے شرکت کی جن میں سے 10 کامیاب طالبات کو اس کورس کو اچھے طریقے سے مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ہیں۔۔
رمضان کورس کی طالبات کو انتظامیہ مبارکباد پیش کرتی ہے.
انہوں نے بہہہہت ہمت اور لگن سے یہ کورس مکمل کیا

اللّٰہ جل شانہ تمام طالبات کوہمیشہ زندگی میں ہر موڑ پر کامیابیاں عطا فرمائیں آمین
🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻

انتظامیہ
زیب النساء آنلائن اکیڈمی
کامیابی کا سفر

15/03/2023

الحمدللّٰہ
ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ زینب للبنات و زیب النساء آنلائن اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک زبردست 20 روزہ فری رمضان کورس کروایا جارہا ہے

خصوصیات
اس کورس میں آپ تفصیل سے جانیں گی
رمضان,زکوۃ,صدقہ فطر, اعتکاف, عید, اور شوال کے روزوں کے متعلق تمام مسائل

منتخب سورتیں برائے حفظ و ترجمہ
مسنون دعائیں
خلاصۃ القرآن

کامیاب طالبات کو ادارے کی جانب سے سند سے نوازا جائے گا
اس کورس میں رمضان سے متعلقہ آپکے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دیا جائے گا

دورانیہ 20 دن
کلاسز ہفتے میں چھ دن(چھٹی بروز اتوار)
وقت : ایک گھنٹہ
کلاس کا وقت صبح 07:00 تا 08:00
رمضان سے قبل کلاس کا وقت دوپہر 02:00 تا 03:00
آنلائن کلاسز میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے

آغاز ان شاء اللّٰہ 20مارچ 2023ء
27 شعبان المعظم 1444ھ

اختتام ان شاء اللّٰہ 11 اپریل 2023ء
19 رمضان المبارک

رجسٹریشن اور رابطہ
03152808185
ایڈریس
عمر خان روڈ مکہ مسجد کیماڑی کراچی
https://wa.me/c/923152808185

Photos from ZAIB UN NISSA Academy's post 14/03/2023
Photos from ZAIB UN NISSA Academy's post 05/03/2023

Baking course student feedback

Photos from ZAIB UN NISSA Academy's post 26/02/2023

بیکنگ کورس کی مختصر رپورٹ

📌 الحمدللّٰہ زیب النساء آنلائن اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے ہونے والا "بیکنگ کورس" اختتام پزیر ہوا۔۔۔
ہمیشہ کی طرح یہ کورس بھی کامیاب رہا۔۔اس کورس سے بیکنگ کا شوق رکھنے والی خواتین کو بہت بہت بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔۔ کلاسز واٹس ایپ پر ہوئیں،طالبات کو ریکارڈنگز مہیا کی گئی۔۔
اس کورس میں 30 خواتین نے شرکت کی جن میں سے 16 کامیاب اسٹوڈنٹس کو اس کورس کو اچھے طریقے سے مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ہیں۔۔
بیکنگ کورس کی اسٹوڈنٹس کو انتظامیہ مبارکباد پیش کرتی ہے.
انہوں نے بہہہہت ہمت اور لگن سے یہ کورس مکمل کیا

اللّٰہ جل شانہ بیکنگ کورس کی ٹیچر کو اور اسٹوڈنٹس کوہمیشہ زندگی میں ہر موڑ پر کامیابیاں عطا فرمائیں آمین
🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻

انتظامیہ
زیب النساء آنلائن اکیڈمی
کامیابی کا سفر

26/02/2023

زیب النساء آنلائن اکیڈمی سے بیکنگ سیکھنے والی ہونہار اسٹوڈنٹس کا کام

16/02/2023

○زیب النساءاکیڈمی
○لائی ہے اب آپ کے لئے
○ رمضان کوکنگ کورس
○جس میں آپ کو سیکھنے کو ملے
○طرح طرح کے لذیذ اور مزیدار پکوان
○جو بڑھائے پورے خاندان میں آپ کی شان
○تو آئیں اس رمضان پورے خاندان کا دل جیتیں
○لذیذ اور معیاری کھانے پکانا سیکھیں
○وہ بھی زیب النساء اکیڈمی کے ہمراہ
○Sehri special
○Iftar special
○Drinks
○Desserts
○Eid Menu
اور بہت کچھ
تو آپ بھی سیکھئے زیب النساء اکیڈمی کے ساتھ کوکنگ کورس!
Details
Starting 24 February
Duration 15 Days
Monday to Friday
Fees 3000
Before 20 February 1500Rs only

For more details
0315-2808185

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 21:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 21:00