15/09/2023
جامعۃ الرشید کے شعبہ کلیۃ الفنون کے زیر اہتمام، 7 کلاسز (28 گھنٹے) پر مشتمل Microsoft Office کورس کا انعقاد ہوا۔ جس کا آغاز 13 جولائی 2023 بروز جمعرات سے ہوا۔ اس کورس کے آغاز میں شعبہ کلیۃ الفنون کے نائب مسئول مولانا شہباز علی صاحب نے کورس کا تعارف، ضرورت و اہمیت اور اغراض و مقاصد تفصیلی انداز میں پیش کیے۔ بطور ٹرینر مولانا زبیر عثمانی صاحب نے طلباء کرام کو مکمل کورس پڑھایا۔ اس کورس کی ہفتہ وار کلاس جمعرات سہ پہر 3:00 سے شام 7:00 تک جاری رہتی۔ جس میں طلباء کو تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل بھی کروایا جاتا رہا۔
2 ستمبر 2023 بروز ہفتہ، کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعبہ کلیۃ الفنون کے کمپیوٹر سائنس کے سینئر استاذ جناب ڈاکٹر عدنان منظور صاحب اور شعبہ تخصصات کے سینئر استاذ و ممبر رؤیت ہلال کمیٹی جناب استاذ محترم مفتی فیصل احمد صاحب کے ہاتھوں طلبا کو اسناد دی گئیں۔
کورس کے آخر میں طلبا سے فیڈ بیک بھی لیا گیا جس میں طلبا نے اس کورس کی افادیت واہمیت، شعبہ کی انتظام سازی پر اپنی قیمتی آرا کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ہی شعبہ کلیۃ الفنون کے تحت 8 کلاسز (32 گھنٹے) پر مشتمل "پروفیشنل گرافک ڈیزائننگ" کے دوسرے شارٹ کورس کا بھی آغاز ہوا۔ یاد رہے کہ اس شعبے کے تحت طلباء جامعۃ الرشید کے لیے سال بھر کمپیوٹر کے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔ جس میں مائیکروسافٹ آفس کے علاؤہ "پرفیشنل گرافک ڈیزائننگ" وغیرہ کے کورسز بھی کروائیے جاتے ہیں۔
منجانب: کلیۃ الفنون، شعبہ تخصصات، جامعۃ الرشید کراچی