Urdu Area

Urdu Area

Share

UrduArea.com offers the best Urdu poetry, English poems and poetry SMS. Enjoy our best collection.

Read love poems, sad poetry, attitude quotes, romantic poetry, 2 line poetry and English poems by different authors.

28/02/2026

*کوئی آسان نہیں مثلِ خدیجہؑ ہونا*
*شرط ہے اس کے لئے مادرِ زہراؑ ہونا*

*دعوت ِ فکر ہے دنیائے سخاوت کے لیے*
*چھ مہینے تیری شادی کا ولیمہ ہونا*

*تیری بیٹی نے یہ دنیا میں کیا ہے ثابت*
*نسل چلنے کو ضروری نہیں بیٹا ہونا*

*دیں کی تصویر کو عمرانؑ و خدیجہؑ کے بغیر*
*دیکھنے سے تو کہیں اچھا ہے اندھا ہونا*

*بیٹی زہراؑ ، علیؑ داماد ، نواسے حسنینؑ*
*اسے کہتے ہیں فضیلت کا مدینہ ہونا*

*نایابؔ ہلوری*

24/02/2026

اب تیری یاد تک نہ چکھے گا
دل کا روزہ ہے عمر بھر کے لیے

20/02/2026

That's true 👍

18/02/2026

بےشک 🙏 urdu urduadab

18/02/2026

الحمدللہ تمام تر تعریفیں اس رب العزت کے لیے جس نے ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی رحمتوں اور بخششوں سے فیض یاب ہونے کاموقع عنایات فرمایا

17/02/2026

بچھڑے ہوئے تو ایک زمانہ ہوا مگر
وہ شخص میری آنکھ سے اوجھل نہیں ہوا
جون ایلیا

10/02/2026

‎سانحہ گل پلازہ
‎چپ رہو کچھ نہ کہو
‎چپ رہو بس چپ ہی رہو
‎کیا ہوا کیسے ہوا مجھ کو تو معلوم نہیں
‎جل گیا کیسے بھلا تیرا یہ سامان ہنر
‎بند کیسے ہوئے تجھ پر یہ تیرے رزق کے در
‎کوئ چنگاری کہیں بغض و حسد کی ہوگی
‎یا تیرے مال پہ کوئی نظر بد لگی ہو گی
‎جو بھی ہوا ہے غلطی تیری اپنی ہو گی
‎اس لیے چپ رہو کچھ نہ کہو
‎چپ رہو بس چپ ہی رہو
‎اور رو لو ابھی کچھ دن ابھی مصروف ہیں وہ
ضرور آئیں گے تمہیں داد صبر دینے کو
ابھی مصروف ہیں وہ
گل افشاں فرخ

10/02/2026

دوست بنو !

10/02/2026

آج میرے پسندیدہ شاعر امجد حسین امجد کی برسی ہے۔ ان کی ایک میری پسندیدہ نظم آپ ک نذر۔
ہر پل دھیان میں بسنے والے لوگ افسانے آ
ہو جاتے ہیں
آنکھیں بوڑھی ہو جاتی ہیں خواب پرانے ہو جاتے ہیں

ساری بات تعلق والی جذبوں کی سچائی تک ہے
میل دلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں

منظر منطر کھل اٹھتی ہے پیراہن کی قوس قزح
موسم تیرے ہنس پڑنے سے اور سہانے ہو جاتے ہیں

جھونپڑیوں میں ہر اک تلخی پیدا ہوتے مل جاتی ہے
اسی لیے تو وقت سے پہلے طفل سیانے ہوجاتے ہیں

موسم عشق کی آہٹ سے ہی ہر اک چیز بدل جاتی ہے
راتیں پاگل کردیتی ہیں دن دیوانے ہو جاتے ہیں

دنیا کے اس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا ہے
خود سے بات کیے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں
امجد اسلام امجد

19/01/2026

امجد اسلام امجد

تیرےاِردگِرد وہ شورتھامِری بات بیچ میں رہ گئی
نہ میں کَہہ سکا نہ تُوسُن سکامِری بات بیچ میں رہ گئی

میرےدل کو درد سےبھر گیامجھے بےیقین سا کرگیا
تیرابات بات پہ ٹوکنا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

ترےشہرمیں مِرا ہمسفر،وہ دُکھوں کاجمِّ غفیر تھا
مجھےراستہ نہیں مل سکامِری بات بیچ میں رہ گئی

وہ جوخواب تھےمِرےسامنے،جوسراب تھے مِرے سامنے
میں اُنہی میں ایسےاُلجھ گیامِری بات بیچ میں رہ گئی

عجب ایک چُپ سی لگی مجھےاسی ایک پَل کے حِصار میں
ہُواجس گھڑی تراسامنامِری بات بیچ میں رہ گئی

کہیں بےکنار تھیں خواہشیں،کہیں بےشمارتھی اُلجھنیں
کہیں آنسوؤں کاہجوم تھامِری بات بیچ میں رہ گئی

تھاجو شورمیری صداؤں کامِری نیم شب کی دعاؤں کا
ہُوامُلتفت جومِراخدا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

تری کھڑکیوں پہ جُھکےہوئےکئی پھول تھے ہمیں دیکھتے
تری چھت پہ چاندٹھہرگیا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

مری زندگی میں جولوگ تھے،مِرےآس پاس سے اُٹھ گئے
میں تورہ گیااُنہیں روکتا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

ِِتِری بےرخی کےحِصار میں،غم زندگی کےفشار میں
مراساراوقت نکل گیا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

مجھےوہم تھاترےسامنے،نہیں کھل سکےگی زباں مِری
سوحقیقتاًبھی وہی ہوا،مِری بات بیچ میں رہ گئی

امجد اسلام امجد

30/10/2025

" ‎چلتا پھرتا اسٹیٹس ،"
‎کل رات ہم جیٹھ کے گھر سے واپسی پر کریم آباد سے گذر رہے تھے وہاں گزشتہ کئی ماہ سے کھدائی کا کام چل رہا ہے اس لیے ٹریفک جام ہی ملتا ہے پھر بھی کل اتنا رش نہیں تھا گاڑیاں موٹر سائیکل آگے پیچھے چل رہی تھیں کہ میری نظر موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون پر پڑی صحت مند سی خاتون کی گود میں ایک چھوٹا سا بچہ تھا دو بچے آگے بیٹھے تھے آنکھوں پر چشمہ لگائے دبلے پتلے جسم کے شریف سے صاحب موٹر سائیکل چلا رہے تھے، کاش ایک موٹا چشمہ ان کی عقل پہ بھی لگا ہوتا تو شاید ان کو نظر کے ساتھ سمجھ بھی آتا کہ ان کی بیگم جس لباس میں ان کے ساتھ بیٹھی تھی لگتا تھا سیدھی کسی فارم ہاؤس یا واٹر پارک کے پول سے نکل کر آ رہی ہیں بلیک ٹی شرٹ اور بلیک چست ٹراؤزر جسکے پائینچے اسی طرح پنڈلیوں تک اوپر چڑھے تھے جیسے عام طور پر خواتین پانی میں جانے سے پہلے چڑھا لیتی ہیں مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ گھر واپسی کی جلدی میں پائنچے نیچے کرنا بھول گئ ہیں یا جس طرح آج کل کا رواج ہے کہ کہیں گھومنے یا کچھ کھانے پینے جائیں تو اسٹیٹس اور اسٹوری لگانا لازمی ہوتا ہے ورنہ سنا ہے کھانا ہضم نہیں ہوتا 🙂 شاید وہ خاتون خود چلتا پھرتا اسٹیٹس بن کے نکلیں کہ پوری دنیا دیکھ لے کہ وہ آج بمعہ شوہر و بچے کہیں گھومنے گئی تھی
‎یقین کریں میں پورے راستے یہ ہی سوچتی رہی کہ کیا ہم اس قدر ذہنی پستی کا شکار ہو چکے ہیں کہ بیگم پکنک کا اشتہار بنی بیٹھی ہیں اور شوہر صاحب کی آنکھوں پر جانے کونسی پٹی بندھی ہے جو دنیا کو اپنا تماشا دکھانے نکل کھڑے ہوئے
‎ماڈرن ہونے ، فیشن ایبل ہونے خود کو اپر کلاس کا دیکھانے کے شوق میں خدارا اخلاقیات اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ورنہ آپ آدھے تیتر آدھے بٹیر جیسے لوگ کہیں کے نہیں رہیں گے
‎اللہ پاک ہم سب کو نیک ہدایت عطا فرمائے آمین
‎گل افشاں فرخ

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Karachi
Karachi