سیرت سید الاُمم ﷺ

سیرت سید الاُمم ﷺ رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا مکمل انسائیکلوپیڈیا
www.alburhaan.org

رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا مکمل انسائیکلوپیڈیا
سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم کو نزولی ترتیب کے اعتبار سے مرتب کرکے ایک عالی شان اور ضخیم انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں آئی ہے، جس میں تمام تر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے گوشوں کو نمایاں کیا گیا ہے، نیز قرآن کریم کی تفسیر بھی بیان کی گئی ہے۔ الحمد للہ
یہ فیس بک پیج اسی ویب سائٹ کا آفیشل پیج ہے جس میں اس ویب سائٹ پر موجود اہم مضامین کو یہاں شئیر کیا جائےگا،
ویب سائٹ
www.alburhaan.org

ویسے توبیعت کبریٰ سے ہی مسلمانوں  اورمشرکین کے درمیان کشیدگی پیداہوچکی تھی مگرمسلمانوں  اوررسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم...
06/04/2023

ویسے توبیعت کبریٰ سے ہی مسلمانوں اورمشرکین کے درمیان کشیدگی پیداہوچکی تھی مگرمسلمانوں اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ ہجرت کے بعدیہ کشیدگی باقاعدہ حالت جنگ میں بدل گئی ،مشرکین مکہ نے اپنے موروثی رسم ورواج اورعقائدباطلہ کی سربلندی ،اپنی سیادت وقیادت کوہاتھوں سے نکل جانے کے خوف اورقبائلی عصبیت کی بناپر اللہ وحدہ لاشریک کے نام لیواؤں کوختم کرنے کے لئے آٹھ سال تک جنگ کابازارخوب گرم رکھا،ان معرکوں میں سب سے ابتدائی اوراہم معرکہ غزوہ بدرتھا۔
آئیے مزید اس غزہ سے متعلق جانتے ہیں
https://alburhaan.org/knowledgebase/%D8%BA%D8%B2%D9%88%DB%81-%D8%A8%D8%AF%D8%B1

#بدر

رب کریم کی مشیت کے مطابق قرآن مجیدمکہ معظمہ میں رمضان کے مقدس مہینہ سے مختلف حالات واوقات میں گوناگوں احکامات وہدایات ل...
03/04/2023

رب کریم کی مشیت کے مطابق قرآن مجیدمکہ معظمہ میں رمضان کے مقدس مہینہ سے مختلف حالات واوقات میں گوناگوں احکامات وہدایات لیکر جبریل علیہ السلام کے ذریعہ آیات کی شکل میں اترناشروع ہو ااور مشہورقول کے مطابق تقریبا ًتیرہ سال تک یہیں نازل ہوتارہا،اس دوران کچھ سورتیں مکمل طورپرپربھی نازل ہوئیں جیسے سورۂ الفاتحہ، سورۂ انعام وغیرہ مگر زیادہ ترآیات کی شکل میں ہی نازل ہوتارہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام مکہ معظمہ کے دوران جو سورتیں نازل ہوئیں انہیں مکی سورتیں کہاجاتاہے
مکمل مضمون ملاحظہ فرمائیں
https://alburhaan.org/knowledgebase/quranic-sooratun-ki-tarteeb-e-nuzooli/
#قرآن

رب کریم کی مشیت کے مطابق قرآن مجیدمکہ معظمہ میں رمضان کے مقدس مہینہ سے مختلف حالات واوقات میں گوناگوں احکامات وہدایات لیکر جبریل علیہ السلام کے ذریعہ آیات کی شکل م....

فتح مکہ (تاریخ اسلام کا عظیم واقعہ جو رمضان المبارک 8 ہجری کو پیش آیا)،یہی وہ فتح تھی جس سے قریش کی غرورسے تنی ہوئی گرد...
02/04/2023

فتح مکہ (تاریخ اسلام کا عظیم واقعہ جو رمضان المبارک 8 ہجری کو پیش آیا)

،یہی وہ فتح تھی جس سے قریش کی غرورسے تنی ہوئی گردن جھک گئی جواسلام کی پھیلاؤمیں سب سے بڑی روکاوٹ بنے ہوئے تھے،جب یہ جھک گئے توسب سے پہلی عبادت گاہ بیت اللہ کفارومشرکین کے قبضہ سے نکل کران لوگوں کے ہاتھوں میں چلاگیا جن کواللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی مصاحبت کے لئے چن لیاتھا ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینے کی جگہ اپنا خون بہانابڑی سعادت سمجھتے تھے ،طلوع اسلام سے فتح مکہ اوربعدتک جن کاایمان ہرکسوٹی پرپورااتراتھا،اسلام کی عظیم برکتیں ہر سو پھیل گئیں اوراردگردکے وہی سرکش قبائل جومسلمانوں کے خلاف شورش پیداکرتے رہتے تھے جوق درجوق اسلام میں داخ ہونے لگے،اورپوراجزیرہ العرب اسلام کے سائے میں امن وسکون کاپیکربن گیااور مجاہدین اسلام نے اس پاکیزہ پیغام کوساری دنیامیں پہنچانے کے لئے سرپرکفن باندھ لیا ۔
مکمل مضمون کا لنک
https://alburhaan.org/knowledgebase/%d9%81%d8%aa%d8%ad-%d9%85%da%a9%db%81-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%8a%d8%ae-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%b8%d9%8a%d9%85-%d9%88%d8%a7%d9%82%d8%b9%db%81%d8%b1%d9%85%d8%b6%d8%a7%d9%86/

واقعہ معراج !  مشہورمگرغیرمستندواقعات1-  ایک بڑھیااورشیطان کاملنااوربعض انبیاء کاسلام کرنا:2- راستے  کی مختلف منزلوں  پر...
16/02/2023

واقعہ معراج !
مشہورمگرغیرمستندواقعات
1- ایک بڑھیااورشیطان کاملنااوربعض انبیاء کاسلام کرنا:
2- راستے کی مختلف منزلوں پراترکرنمازپڑھنا:
3-حورعین کامشاہدہ، قافلے کاملنااوراس کی علامات:
4-تین داعیان ضلالت:
5- آدم علیہ السلام کواصلی حالت میں دیکھنا:
6-زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لیے جنت میں لونڈی:
7-راستوں میں بیٹھ کرلوگوں کوتنگ کرنے والوں کی مثال:
8-انبیاء علیہ السلام کی مجلس مکالمہ اور اللہ سے ہم کلامی:

ان جیسی دیگر واقعہ معراج سے متعلق مشہور احادیث اور ان سے متعلق مکمل معلومات کے لئے لنک ڈسکرپشن میں ملاحظہ فرمائیں اور رسول اللہ ﷺ پر غلط بات منسوب کرنے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں
مکمل مضمون پڑھیں
https://alburhaan.org/knowledgebase/%d9%88%d8%a7%d9%82%d8%b9%db%81-%d9%85%d8%b9%d8%b1%d8%a7%d8%ac-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%db%81-%d9%85%d9%8a%da%ba-%d9%85%d8%b4%db%81%d9%88%d8%b1%d9%85%da%af%d8%b1%d8%ba%d9%8a%d8%b1/

#اسرا

Address

Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیرت سید الاُمم ﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to سیرت سید الاُمم ﷺ:

Shortcuts

Share