Al-Ghazali International Academy

Al-Ghazali International Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Ghazali International Academy, Education, Karachi.

07/09/2026

🇵🇰 6 ستمبر - یومِ دفاعِ پاکستان
🕌 7 ستمبر - یومِ ختمِ نبوت ﷺ
یہ دن ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ
وطن کی سرحدوں کا بھی دفاع کرنا ہے
اور ایمان و عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کا بھی

محبتِ وطن ایمان کی علامت ہے،
اور ختمِ نبوت ﷺ ایمان کی بنیاد۔

اللہ ہمارے وطن اور ایمان دونوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین

06/09/2026

السَّــــــلاَم عَلَيــْـــــكُم وَرَحْمَـــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــاتُه

کیوں مایوس ہو جاتے ہین ہم لوگوں کی باتوں سے، ہم کیوں نہیں سمجھتے اور جانتے کہ ہمارے بکھرے وجود کو سمیٹنے والا ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے.

ہم کیوں اندھیرے سے گھبرانے لگتے ہیں،
ہم کیوں نہیں سمجھتے اور جانتے کہ اس اندھیرے کے بعد سویرا لانے والا اللہ ہمارے ساتھ ہے.
ہم اتنی جلدی ہار کیسے مان لیتے ہیں،
ہم کیوں نہیں سمجھتے اور جانتے، بے بسی کے بعد مدد کرنے والا ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے.

ہم ذرا سی آزمائش سے کیوں اس قدر کمزور پڑ گئے، ہم کیوں نہیں سمجھتے اور جانتے کہ آزمائش میں ڈال کر پھر اس سے نکالنے والا ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے.

کیوں نصیب کا لکھا سمجھ کر ہار مان لی ہم نے،
ہم کیوں نہیں سمجھتے اور جانتے کہ دعا سے نصیب کے لکھے ہوئے کو بھی بدلنے والا ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے.

کیوں ادھورے خوابوں کو ناممکن سمجھ بیٹھے ہیں ہم، ہم کیوں نہیں سمجھتے اورجانتے کہ معجزوں پہ قدرت رکھنے والا ہمارااللہ ہمارے ساتھ ہے.

دعا هے کہ،اللّه پاک ھم سب کا‏ دامن خوشیوں سے بھر دے اور مایوسی کو رحمت اور تکلیف کو راحت میں بدل دے.
*آمیـــــن يارب العالمـــــین*
طالب دعا
سرفراز حمید عفی عنہ

28/08/2026

ﷺﷺﷺﷺ

28/08/2026

*یا اللہ! یہ کیسی محبت ہے! ﷺ🤍*
ایک حدیث پڑھی تو آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر نبی کی ایک ایسی دعا ہوتی ہے جو ضرور قبول کی جاتی ہے، اور میں نے اپنی وہ دعا آخرت کے لیے، اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ کر رکھی ہے۔♥️
ذرا سوچیں ہمارے نبی ﷺ کی زندگی میں کتنی آزمائشیں آئیں۔ بچپن میں والدین کا سایہ اٹھ گیا، پھر دادا کا انتقال ہوا۔ اسلام کی دعوت دی تو لوگوں نے پتھر برسائے۔ طائف میں لہولہان ہوئے۔ بھوک اور فاقوں کی شدت برداشت کی، یہاں تک کہ پیٹ پر پتھر باندھے۔ وہ چاہتے تو اپنی اس مقبول دعا کو اپنی تکلیفیں دور کرنے کے لیے مانگ لیتے اپنے لیے آسانی مانگ لیتے❤️
مگر نہیں!انہوں نے وہ دعا ہماری خاطر محفوظ کر لی۔اس دن کے لیے جب ہمیں ان کی شفاعت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔🌸
*جس ہستی ﷺ نے ہمیں اپنی دعا میں یاد رکھا،*
خود سے سوال کریں ہماری زندگی میں ان ﷺ کی یاد کتنی باقی ہے؟
*قربان جاؤں ایسی محبت پرﷺ🌹*

*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*🌸🌻

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،*🌸🌻

26/08/2026

🌹 میلادِ مصطفیٰ ﷺ —🌹

تمام اہل ایمان سے ایک عاشقانہ سوال

12 ربیع الاول صرف ایک تاریخ نہیں؛ بلکہ یہ Awakening of Mercy — رحمت کے بیدار ہونے کی یاد ہے۔

ذرا سوچئے! حضورِ اکرم ﷺ کی تشریف آوری کن کے لیے سب سے بڑی رحمت بنی؟

🌹 بیٹیوں کے لیے — جنہیں زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، آپ ﷺ نے انہیں عزت، محبت اور جنت کا ذریعہ بنا دیا۔

🌹 غلاموں کے لیے — جن کے ساتھ inhuman treatment — غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا، آپ ﷺ نے ان کی Dignity — عزتِ نفس بحال فرمائی۔

🌹 عورتوں کے لیے — جنہیں معاشرے میں ملکیت سمجھا جاتا تھا، اسلام نے انہیں عزت، حقوق اور Identity — شناخت عطا کی۔

🌹 یتیموں اور مسکینوں کے لیے — جنہیں معاشرہ نظر انداز کرتا تھا، آپ ﷺ نے ان کی کفالت اور محبت کو عظیم نیکی قرار دیا۔

🌹 اور پورے معاشرے کے لیے — جہاں Moral Decay — اخلاقی زوال اور بے حیائی پھیل چکی تھی، آپ ﷺ نے حیا، پاکیزگی اور کردار کی بنیاد رکھی۔

مگر عاشقانہ نگاہ سے آمد رسول کا سب سے بڑا راز یہ ہے کہ حضور ﷺ صرف دنیا کو بدلنے نہیں آئے، انسان کے دل کو بدلنے آئے۔

جس دل میں رحمت آ گئی، وہاں ظلم نہیں رہتا۔
جس دل میں محبت آ گئی، وہاں نفرت نہیں رہتی۔
جس دل میں حیا آ گئی، وہاں بے حیائی نہیں رہتی۔
اور جس دل میں احسان آ گیا، وہاں مخلوقِ خدا کے لیے تکلیف نہیں، خیر پیدا ہوتی ہے۔

قرآن نے فرمایا:

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

"اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا۔"
(الأنبیاء: 107)

🌹 تو آج سوال یہ نہیں کہ ہم نے میلاد کتنی شان سے منایا؛ یا کسی شرعی دلیل کی وجہ سے عوام کی طرح نہیں منایا.?
سوال یہ ہے کہ ہمارے کردار میں کردار وعظمت و رحمتِ مصطفیٰ ﷺ کتنی اتری؟

دنیا میں کسی بھی محفل کا چراغ چند گھنٹوں کے لیے روشن ہوتا ہے،
مگر عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا چراغ پوری زندگی روشن رہنا چاہیے۔ہمارے کردار میں ہماری گفتار میں ہمارے ظاہر اور اسرار میں.
صلی اللّٰہ علیہ وسلم
صلی اللّٰہ علیہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم

21/08/2026

*جزی اللہ عنا محمدا ﷺ ماھواھلہ*♥️♥️♥️

➦• *𝔽ʳⁱᵈᵃʸ ℝᵉᵐⁱⁿᵈᵉʳ----✨*

Ꭰᵒⁿ'ᵗ 𝐅ᵒʳᵍᵉᵗ ᵗᵒ Ꭱᵉᶜⁱᵗᵉ Ꭶᵘʳᵃʰ Ꮨˡ- Ꮶᵃʰᵃᶠ ᵃⁿᵈ Ꭿᵇᵘⁿᵈᵃⁿᵗ Ꭰᵘʳᵒᵒᵈ ꮎⁿ ꮎᵘʳ Ꮟᵉˡᵒᵛᵉᵈ Ꭾʳᵒᵖʰᵉᵗ ﷺ----

*🌹 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ...*✨

21/08/2026

*السَّــــــلاَم عَلَيــْـــــكُم وَرَحْمَـــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــاتُه*

کبھی نماز میں دل لگتاہے، کبھی نہیں لگتا، کبھی ذہن میں سکون ہوتا ہے کبھی انتشار،کبھی وساوس کا ہجوم ہوتا ہے......... کبھی پریشان خیال حملہ آور ہوتے ہیں۔ نماز کے وقت یکسوئی ش*ذ ونادر ہی نصیب ہوتی ہے۔ اس سے دل میں یہ کھٹک رہتی ہے کہ ایسی ناقص نماز کا کیا فائدہ جو صرف اٹھک بیٹھک پر مشتمل ہو۔

رفتہ رفتہ ایک بات سمجھ میں آئی کہ عمارت کی تعمیر کے لیے ابتداء میں تو صرف بنیادیں مضبوط کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے خوشنما ہونے کے پیچھے نہیں پڑتے۔اس میں روڑے پتھر وغیرہ بھر دیتے ہیں اور بعد میں اس پر عالیشان محل اور بنگلے تعمیر ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک ناقص عمل کی مثال بھی کامل عمل کی بنیاد کے مترادف ہے۔ بُنیاد کی خوبصورتی اور بدصورتی پر نظر نہ کی جائے۔
جو کچھ جس طرح بھی ہو کرتے رہیں، جیسے نماز کا عمل چاہے وساوس والا ہی ہو مگر ہو حدود میں،تو وہ نماز ہو جاتی ہے۔ اسی پر عمل کرنے سے نمازِ کامل کا دروازہ بھی اپنے آپ کھلنا شروع ہو جاتا ہے.

اے رب ذوالجلال ،اے قادر مطلق....
ہمیں خشوع خضوع کے ساتھ پنجگانہ نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرما.
ہمارے اگلے پچھلے، صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اورنافرمانیوں کو معاف فرما اور ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما.

*آمیــــــن يارب العالمــــین*

والسلام مع الکرام
*سرفراز حمید عفی عنہ*

21/08/2026

*_`اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹`_*

*`اے اللہ` ہمارے گھروں میں محبت، سکون اور رحمت عطا فرما ہمارے والدین، شریکِ حیات بچوں، بہن بھائیوں اور تمام اہلِ خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھ ہماری اولاد کو نیک صالح بااخلاق اور دین پر قائم رکھنے والا بنا۔ انہیں ہر برائی بیماری، بری صحبت اور ہر آزمائش سے محفوظ فرما ہمارے گھروں کو ایمان قرآن محبت اور خیر و برکت کا گہوارہ بنا دے ہماری پریشانیاں دور فرما رزق میں وسعت اور زندگی میں آسانیاں عطا فرما، اور دنیا و آخرت کی ہر بھلائی ہمارے نصیب میں لکھ دے*

`آمیــــــــــــن یا ربَّ العالمین🤲🏻`

السَّـــــــــــــــلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یا رباے گنہگاروں کو بخشنے والے  اور عیبوں پر پردہ ڈالنے والے عظیم رب ...
16/08/2026

السَّـــــــــــــــلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

یا رب

اے گنہگاروں کو بخشنے والے اور عیبوں پر پردہ ڈالنے والے عظیم رب ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما , تنگد ستوں کے رزق میں وسعت عطا فرما

اے پاک پروردگار

ہماری بخشش فرما ,ہمارے گناہوں کو معاف فرما, اور ہماری دعاؤں کو شرف قبولیت عطافرما .
اے اللہ ہم پر اپنی رحمت کے سائے ہمیشہ دراز فرما ,اور آفتوں سے ہمیشہ محفوظ رکھ,,

آمیـــــــــــــن ثم آمیــــــــــــن یا رب العالمـــــــــین

07/08/2026

السَّــــــلاَم عَلَيــْـــــكُم وَرَحْمَـــــــةُاللهِ وَبَرَكـَـــــاتُه

نماز میں سجدے دو اس لیے ہیں کہ جب ہم زمین پر پہلے سجدے کیلئے سر رکھتے ہیں تو قرآن پاک پکار کر کہتا ہے، "مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ" تم اس مٹی سے بنے ہو، اور جب ہم دوبارہ دوسرے سجدے کیلئے سر رکھتے ہیں تو آیت آگے بڑھتی ہے، "فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ" اور اسی مٹی میں واپس جاو گے.

پہلا سجدہ ہماری ولادت کی یاد دلاتا ہے اور دوسرا سجدہ ہماری موت کی یاد دلاتا ہے، اور ان دونوں سجدوں کے درمیان مختصر سا قیام ہےجسے زندگی کہا جاتا ہے

زندگی کی حقیقت بس اتنی سی ہے، انسان خالی ہاتھ آیا ہے اورخالی ہاتھ ہی جائے گا، پہلے غسل سے زندگی کا آغاز، اور آخری غسل سے زندگی کا اختتام ہو گا. زندگی مختصر سی ہے، اسے سوچ بچار اور جمع تفریق کی بجائے عملی نیکیوں میں گذاریں.

دنیا کے تمام رشتے مال و زر سب کچھ اس دنیا میں ہی چھوڑ کر جانا ہے اگر ساتھ کچھ جائے گا تو نیک اعمال ہیں، اللہ پاک ہم سب کو ایسے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن سے وہ راضی ہو جائے.

*آمیـــــــــــــن ثم آمیــــــــــــن يارب العالمـــــــــین*

والسلام مع الخیر
از
*مینجمنٹ،الغزالی انٹرنیشنل اکیڈمی*

Address

Karachi

Telephone

+923432238284

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Ghazali International Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Ghazali International Academy:

Shortcuts

Share

Category