UoK - All Confessions

UoK - All Confessions

Share

🎓 Welcome to Uok - All Confessions! "Life is short"
We have an anonymous space to share secrets, crushes, regrets, and memories from life at Karachi University.

No names, no filters — just real student stories. Confess it. Feel it. Relate to it. Message us your funniest, most embarrassing, exciting, untold breathless-moments/secrets/confessions/ crushes/compliments that are related to "Karachi University"
And we will post them on this page ANONYMOUSLY and your name will never be revealed. That's a PROMISE !

13/05/2026

اپنے بچوں کو بتایا کریں یہاں غریب ہونا کتنا بڑا جرم ہے

10/05/2026

male 349758

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

کیا ایک طالبعلم کی کوئی قیمت نہیں؟
کیا ہمارا مستقبل صرف فائلوں، ہڑتالوں اور کرپشن کے درمیان دفن ہونے کے لیے رہ گیا ہے؟

University of Karachi
وہ جامعہ… جسے کبھی پاکستان کی پہچان کہا جاتا تھا۔
وہ ادارہ… جہاں داخلہ لینا ایک خواب سمجھا جاتا تھا۔
آج اسی جامعہ کراچی کے طلبہ اپنے ہی حق کے لیے ذلیل ہو رہے ہیں۔

2025-26 کے لیے اربوں روپے کا بجٹ منظور ہوا۔
صرف سرکاری بجٹ ہی تقریباً 3.5 بلین روپے سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ہزاروں طلبہ کی فیسیں، ایوننگ پروگرامز، فارم فیس، امتحانی فیس، ڈگری فیس، مارک شیٹ چارجز اور دیگر مد میں کروڑوں روپے الگ وصول کیے جاتے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ:
آخر یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟

کیونکہ زمینی حقیقت تو یہ ہے:

❌ امتحانات رکے ہوئے ہیں
❌ پیپرز نہیں ہو رہے
❌ ہفتے میں صرف 2 دن کلاسز
❌ اساتذہ تنخواہوں کے لیے پریشان
❌ طلبہ ذہنی اذیت کا شکار
❌ مارک شیٹ کے لیے سفارش
❌ پرفارما کے لیے ذلت
❌ “ارجنٹ” کے نام پر اضافی پیسے
❌ نہ ڈیجیٹل سسٹم
❌ نہ جدید لیبز
❌ نہ ٹرانسپورٹ
❌ نہ عالمی معیار کی تعلیم

آخر کب تک؟

ہمیں بتایا جاتا ہے کہ “فنڈز نہیں ہیں”
مگر پھر یہ اربوں روپے کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟

کیا اس لیے طلبہ سے فیسیں لی جاتی ہیں؟
کہ وہ اپنے ہی حق کے لیے دفاتر کے چکر لگاتے رہیں؟
کہ ایک دستخط کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہیں؟
کہ ایک مارک شیٹ کے لیے ذلیل ہوں؟

سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ امتحانات روک دیے گئے ہیں۔
ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے
پیپرز روک دیے گئے ہیں، تعلیم کا سلسلہ متاثر ہو رہا ہے، اور ہزاروں طلبہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں

اور دوسری طرف؟
ہر دوسری یونیورسٹی میں کلاسز چل رہی ہیں، امتحانات ہو رہے ہیں، طلبہ آگے بڑھ رہے ہیں…
صرف جامعہ کراچی کے طلبہ کو اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں اسی طرح پڑھنا تھا تو ہم کسی آن لائن یونیورسٹی میں داخلہ لے لیتے۔
ہم نے جامعہ کراچی اس لیے چُنی تھی کیونکہ یہ ایک خواب تھی۔
لیکن آج یہ خواب آہستہ آہستہ مر رہا ہے۔

سب سے زیادہ افسوس تب ہوتا ہے جب دیکھتے ہیں کہ:

طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت این جی او سے مدد لے کے جامعہ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں جیسے واٹر فلٹر لگانا پودے لگانا گارڈن بنانا اور انفراسٹرکچر کو اچھے بنانے کی کوشش کر رہے اتنی بجٹ ہونے کے باوجود جو گورنمنٹ کو کرنا چاہیے کرنا چاہیے وہ طلبہ و طالبات خود کر رہے ہیں لعنت ہے ایسی نظام پر۔
بچے خود ماحول بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں…

اور اربوں کا بجٹ رکھنے والا ادارہ بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کر پا رہا۔

یہ صرف لاپرواہی نہیں…
یہ نسلوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل ہے۔

آج سندھ کی ڈگری کی ویلیو کیوں گر رہی ہے؟
کیوں ہمارے نوجوان عالمی مارکیٹ میں پیچھے رہ رہے ہیں؟

کیونکہ جب ادارے کرپشن کے حوالے کر دیے جائیں…
تو قوموں کے مستقبل تباہ ہو جاتے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ طلبہ خاموش نہ رہیں۔
اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔
کیونکہ خاموش رہنے والے ہمیشہ کچلے جاتے ہیں۔

ہمیں سیاست نہیں چاہیے۔
ہمیں تعلیم چاہیے۔
ہمیں ذلت نہیں… عزت چاہیے۔
ہمیں وعدے نہیں… جواب چاہیے۔

📢 امتحانات فوری بحال کرو
📢 طلبہ کو ان کا حق دو
📢 جامعہ کراچی کو تباہ کرنا بند کرو
📢 اربوں کے بجٹ کا حساب دو

یہ صرف آج کی جنگ نہیں…
یہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے جامعہ والو
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

اگر آج بھی ہم خاموش رہے…
تو کل شاید ہمارے پاس بولنے کا حق بھی نہ بچے۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اپنے کلاسز کی گروپ میں بھیجیں اور اپنے حق کے لیے اواز اٹھا ئیں جزاک اللہ۔

28/04/2026

ایک طرف ہماری جامعہ کا ہونہار طالب علم ہے جو کہ اپنی پڑھائی مکمل کر کے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
دوسری طرف ایک جاہل اور ۔۔۔۔۔۔۔ انسان ہے جو کہ زبان نکال کر چھلانگیں مارتا نظر آتا ہے۔۔

صحیح کون ہے غلط کون فیصلہ عوام کریں ۔۔۔

24/04/2026

shukar sharam tu I

12/04/2026
10/04/2026

پاکستان پہنچتے ہی "جے ڈی وینس" کو بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے 25000 روپے موصول ہو گئے 😅🙌

Photos from UoK - All Confessions's post 10/04/2026
08/04/2026

A beautiful story ♥️😂

03/04/2026

Snowfall at Maskan, Karachi.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi