Proper Ishkoman Ismaili Students organization PIISO

Proper Ishkoman Ismaili Students organization PIISO

Share

PIISO is a Karachi based students organization from Proper Ishkoman District Ghizer Gilgit Baltistan.

04/02/2026

امامت ڈے مبارک

تمام اسماعیلی برادری کو
ہمارے 50ویں امام،
حاضر امام، حضرت امام شاہ رحیم الحسینی آغا خان (علیہ السلام)
کے یومِ امامت کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

اللہ تعالیٰ امامِ وقت کے سایۂ عاطفت کو ہم سب پر ہمیشہ قائم رکھے،
ہمیں ان کی تعلیمات اور ہدایات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
اور دنیا میں امن، علم اور خوشحالی عطا کرے۔آمین🤲

13/10/2025

شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے شکاگو میراتھون مکمل کرلی
یومِ پیدائش کے دن 42 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً پانچ گھنٹے میں طے کیا

شکاگو: اسماعیلی برادری کے امام، شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اتوار کے روز اپنے یومِ پیدائش کے موقع پر دنیا کی معروف ترین دوڑوں میں سے ایک شکاگو میراتھون 2025 میں حصہ لیا اور 42.2 کلومیٹر (26.2 میل) کا فاصلہ تقریباً پانچ گھنٹے سے کچھ کم وقت میں مکمل کیا۔

دوڑ کے اختتام پر آغا خان پنجم نے اُن جماعتی اراکین کو مبارکباد دی جو میراتھون میں شریک تھے اور اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راستے میں اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنی حالیہ فرامین میں آغا خان پنجم نے اسماعیلی جماعت کو جسمانی طور پر متحرک رہنے اور کھیلوں میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔ نیروبی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا تھا:

“روزانہ کچھ وقت ورزش کے لیے نکالیے۔ چاہے عمر یا مصروفیت کچھ بھی ہو، سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ حرکت میں رہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔”

آغا خان پنجم خود بھی باقاعدگی سے کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ 2024 میں برلن میراتھون میں بھی شریک ہوئے تھے، جب کہ انہیں سر فنگ اور لمبی دوڑوں سے خاص دلچسپی ہے۔

شکاگو میراتھون ہر سال اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی سب سے نمایاں میراتھون دوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دوڑ کا آغاز گرانٹ پارک سے ہوتا ہے اور راستہ شہر کے شمالی، مغربی اور جنوبی محلوں سے گزرتا ہوا دوبارہ مرکزی علاقے میں ختم ہوتا ہے۔

1977 میں آغاز کے بعد سے یہ ایونٹ اپنی ہموار راہ، منظم انتظامات اور مقامی تعاون کی بدولت عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ہر سال ہزاروں رضاکار راستے میں معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ گزشتہ برس اس دوڑ کے ذریعے تین کروڑ امریکی ڈالر سے زائد رقم 200 سے زیادہ فلاحی اداروں کے لیے جمع کی گئی۔






Courtesy: Progressive Gilgit Baltistan

11/10/2025

Heartfelt Congratulations from PIISO (proper ishkoman Ismaili Students Organization.

On this blessed day, 12th October 2025, we joyfully extend our warmest Mubarak on the first anniversary (Salgirah) of Maulana Shah Rahim Al Hussaini, our esteemed 50th Imam.

This special occasion is not just a celebration of time passed, but a deep reflection on the spiritual light, wisdom, and leadership that Maulana Shah Rahim Al Hussaini brings to our lives and community. His presence continues to guide us with compassion, courage, and a vision rooted in justice and unity.

May this first Salgirah be a source of renewed faith, love, and strength for all followers, and may we continue to walk in the path of righteousness under his noble guidance.

Mubarak to all Mumineen across the world!

With prayers and respect,
PIISO Team

25/08/2025

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون

ہمارے معزز اور سینئر ممبر موسیٰ بھائی کے اچانک انتقال پر ہم گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

ایمرجنسی صورتحال میں ہمارے کئی ممبران نے دل کھول کر عطیات دیے، جس پر ہم سب ان کے مشکور ہیں۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کا خیال رکھیں، کیونکہ وہ ہمارے ہی بچے ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں حصہ لینے والوں کو بے شمار اجر عطا فرمائے۔ اگر کوئی ممبر یا کوئی بھی دوست اس کارِ خیر میں شامل ہونا چاہے تو نیچے دیے گئے اکاؤنٹ نمبرز پر اپنی ڈونیشن بھیج سکتا ہے۔

جزاک اللہ خیراً

Account Title:MUHAMMAD HASSAN", Account Number: "00437900982303", IBAN: "PK04HABB0000437900982303Branch:CLUB ROAD, HBL KARACHI

Easypaisa
Muhammad Hassan 03152097728

25/04/2025

یاعلی مدد ممبرز۔
کراچی میں اگر کسی بھائی کو موٹر سائیکل کا Learning License بنوانا ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔ اس لائسنس کی مدت ایک سال ہے اور اس کی فیس 230 روپے ہے اور 100 روپے آپ کی طرف سے PIISO کو ڈونیشن جائے گا مطلب 330 روپے میں آپ کا ایک سال کا لائسنس بن جائے گا 😀 جس بھائی کو بنوانا ہو تو مندرجہ معلومات ہم سے شیر کریں۔
Name
Father Name
Nic no
Date of Birth
Blood Group
Address
Email address

اس کے ساتھ ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی فرنٹ اور بیک سائیڈ کی تصویر اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر درکار ہوگی پھر لائسنس کی PDF کاپی آپ کو دی جائے گی جس کو آپ کسی بھی فوٹوکاپی دکان سے Lamination کرواسکتے ہیں۔
شکریہ۔

24/04/2025

آغا خان یونیورسٹی کی ڈاکٹر فوزیہ پروین ورلڈ اکنامک فورم کے ینگ گلوبل لیڈرز 2025 کی فہرست میں شامل

کراچی — آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) سے وابستہ ماہر ماحولیات ڈاکٹر فوزیہ پروین کو عالمی شہرت یافتہ ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے ینگ گلوبل لیڈرز (YGL) 2025 کے منتخب اراکین میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ینگ گلوبل لیڈرز پروگرام دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نمایاں رہنماؤں کو یکجا کرتا ہے جو مختلف شعبوں میں مثبت اور انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ان رہنماؤں کو پالیسی سازی، ماحولیاتی استحکام کے فروغ، اور عالمی سطح پر درپیش سنگین مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ پروین کا انتخاب اُن کے ماحولیاتی سائنس میں نمایاں کام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ اس اعزاز کے ذریعے وہ ان منتخب عالمی رہنماؤں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو ایک جامع، پائیدار اور مضبوط مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ کا تعلق خیبر، گوجال ویلی، ہنزہ سے ہے۔

20/04/2025

بہترین وڈیو۔

18/04/2025

15-30 سال کی عمر کے طالب علموں اور پروفیشنلز کے لئے کچھ اہم نصیحتیں۔
ا۔ اسکول اور کالج سے سے ہی اپنی communication skills پر کام کریں۔
2۔ کوئی بھی soft skill آج کے دور کے حساب سے جسیے AI, SQL, Phyton سیکھے۔
3۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب پہلی نوکری پر لگ جائے اسی وقت لائف انشورنس کی ایک پالیسی خرید لے جو لانگ ٹرم میں آپ کے کام آئے گی۔
4۔ آچھے لوگوں سے تعلقات رکھے جن سے آپ کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے۔
5۔ موسیقی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے، کوئی ایک میوزک انسٹرومنٹ جیسے Guitar یا ستار سیکھے۔
6۔ کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔
7۔ اپنی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔
8۔ کسی بھی بینک میں Saving account کھلوا کر وہاں اپنی آمدنی سے ماہانہ 10% محفوظ رکھیں۔
9۔ Stock Market, Crypto market کے fundamentals کو سیکھنے کوشش کریں۔
10۔ خوش رہیں، اپنے جذبات پر قابو رکھے اور کسی کی Negative بات پر فوراً اپنا reaction نہ دینے کی کوشش کریں اور یہی ایک mature انسان کی خوبی ہوتی ہے۔

17/04/2025

Tabba Kidney Institute Karachi offering a 1-year Dialysis Technician course with classes from Monday to Saturday. Stipend: Rs. 10,000 per month. Two shifts available: Morning (8am–4pm) and Evening (2pm–10pm).
Age certain: 18 to 21
Qualification: Inter (Science -Medical)
Last date of applying is 10 may 2025
Email Id, [email protected]
Contact number: 021-36333042
A final test is conducted after course completion. Interested candidates are encouraged to apply!

16/04/2025

𝐉𝐞𝐧𝐚𝐛𝐚𝐢 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐝𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐇𝐒𝐒𝐂 𝐇𝐢𝐠𝐡 𝐀𝐜𝐡𝐢𝐞𝐯𝐞𝐫𝐬
𝘌𝘮𝘱𝘰𝘸𝘦𝘳𝘪𝘯𝘨 𝘵𝘩𝘦 𝘓𝘦𝘢𝘥𝘦𝘳𝘴 𝘰𝘧 𝘛𝘰𝘮𝘰𝘳𝘳𝘰𝘸

The AKU Examination Board is proud to introduce merit-based scholarships for HSSC high achievers. This award celebrates their exceptional academic performance and supports their pursuit of higher education.

This scholarship reflects AKU-EB's mission to nurture talent, remove barriers, and empower students to reach their full potential.

Learn more: https://shorturl.at/1sTtx

15/04/2025

https://forms.gle/a8p63Nd2MkRPwCJo7

Dawood Foundation has announced internship program for undergraduate students. You can apply for an internship on the link above.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi Lines