20/04/2026
فری اسٹائل پولو اسٹار شاکا سے کافی عرصے بعد آج گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی۔ شاکا بھائی واقعی نہایت اعلیٰ خیالات کے مالک اور بڑا دل رکھنے والے انسان ہیں. جن کی شخصیت میں خلوص اور سادگی نمایاں طور پر جھلکتی ہے۔ آج کے کھیل میں شاکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گول سے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف ٹیم صرف 1 گول کے ساتھ شکست سے دوچار ہوئی۔ اگرچہ ہار جیت کھیل کا لازمی حصہ ہے. لیکن اصل اہمیت محنت، جذبے اور مستقل مزاجی کی ہوتی ہے .اور یہی خوبیاں شاکا میں بھرپور انداز میں نظر آتی ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے شاکا نے مسلسل بہترین کارکردگی پیش کی ہے اور اپنی ٹیم چلاس کے لیے کئی اہم کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے۔ آج میری شاکا بھائی سے گلگت بلتستان نیشنل ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے پُرعزم انداز میں بتایا کہ اس مرتبہ وہ مکمل تیاری. محنت اور جذبے کے ساتھ گلگت اور شندور کے میدانوں میں اتریں گے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ اپنی انتھک محنت. لگن اور کھیل سے بے پناہ محبت کی بدولت شاکا آج پورے گلگت بلتستان میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ آج بچے ہوں یا بڑے. ہر کوئی شاکا بھائی کا مداح ہے،
21/03/2026