Mahad Sufyan Saori - MSS

Mahad Sufyan Saori - MSS

Share

کن مفتاحا للخیر ! خیر کے داعی بن جائیں !

27/05/2026
27/05/2026

✨ عید الاضحیٰ 1447ھ | 2026ء
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ
وَكُلُّ عَامٍ وَأَنْتُمْ بِخَيْرٍ 🌸

Photos from Darrurrayyan Academy - DRA's post 09/05/2026

*🎯 دارالریان اکادمی آن لائن؛ صرف تعلیم نہیں، ایک ذوق اور تربیت کی آبیاری بھی !*

کبھی کبھی چند مختصر تاثرات انسان کو برسوں کی محنت کا حاصل محسوس کرا دیتے ہیں۔
ادارہ ایک طالبہ لکھتی ہیں کہ "دارالریّان سے اردو رسم الخط میں لکھنے کی ایسی عادت ہوگئی ہے کہ اب انگریزی / رومن اردو لکھنا اچھا نہیں لگتا، چند مہینوں میں اردو لکھنے کی رفتار بھی ایسی ہوگئی کہ اب دل اسی میں لگتا ہے…"
محسوس ہوتا ہے کہ ادارہ نے صرف الفاظ نہیں سکھائے بلکہ اپنی قومی اور موجودہ دور کی دینی زبان سے محبت کا ایک چراغ دل میں روشن کردیا۔

دارالریان میں ابتداء ہی سے طالبات کو یہ بات سمجھائی جاتی رہی ہے:
*📌 اردو زبان کو فروغ دیں*
"آپ اردو رسم الخط میں لکھنے کی عادت ڈالیں، تو ان شاء اللہ اردو کے بہترین لکھاری بن جائیں گے، دارالریان میں کئی طالبات نے رومن اردو لکھنی چھوڑی تو آج بہت آگے ہیں، بس ہمت اور عزم شرط ہے، تھوڑا لکھیں مگر شروع کریں !
بچہ چلنا سیکھتا ہے تو لڑکھڑاتا ہے مگر ایک وقت تک تھوڑا تھوڑا لڑکھڑاتے لڑکھڑاتے دوڑنا سیکھ جاتا ہے۔"

الحمدللہ! رئیس الریان استاذ محترم مفتی سفیان بلند حفظہ اللہ کی انہی فکر انگیز باتوں سے طالبات میں اندازِ تحریر، ذوقِ زبان اور فکر میں رنگ نظر آتا ہے، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور شکر کرتے ہیں۔

ایک طالبہ نے کہا کہ :
"ابھی ادارہ سے جڑے ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا لیکن میں ہمیشہ جڑی رہنا چاہتی ہوں، کیونکہ یہاں تعلیم و تربیت کا انداز بہت اچھا ہے…"

یہ الفاظ ادارہ لئے صرف تعریفی جملے نہیں ہیں بلکہ اس اعتماد کی علامت ہے جس کی وجہ سے ادارہ کا ماحول دلوں میں جگہ بنارہا ہے۔
اسی طرح جب کوئی طالبہ یہ محسوس کرے کہ:
"دارالریّان کے گلشن میں قدم رکھتے ہی ایسا لگتا ہے جیسے تعلیم و تعلّم کے ایک عجیب جہاں میں داخل ہوگئے ہوں، جہاں قدم قدم پر رہنمائی، اخلاص اور للّٰہیت ہو…"

اس پر دل بے اختیار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ اُس نے اس ادارہ کو صرف ایک تعلیمی مرکز نہیں بلکہ ایک فکری، علمی اور تربیتی گلشن بنادیا۔
حقیقت یہ ہے کہ دارالریّان اکادمی آن لائن میں فکر و سعی صرف نصاب مکمل کروانے کی نہیں ہے بلکہ ذوق پیدا کرنا ہے…
ایسا ذوق جو زبان سے محبت پیدا کرے، علم سے تعلق جوڑے، ادب سکھائے، فکر دے، تربیت کرے، اور انسان کو خود دوسروں کے لئے خیر و نفع کا ذریعہ بنادے۔
ادارہ کے رئیس اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ :
"دارالریّان کے اس گلشن سے اب مزید گلشن آباد ہوں گے، ہم ایک پودا محبت، علم اور تربیت سے لگایا تھا، اب ان شاء اللہ ہر درخت دوسروں کے لئے چھاؤں، رہنمائی اور خیر کا ذریعہ بنے گا…" 🌿💐

اللہ تعالیٰ میری اس مادر علمی ... دارالریان اکادمی آن لائن کو ہمیشہ اخلاص، علم، ادب اور نافع تربیت کا مرکز بنائے، اور یہاں سے اٹھنے والی ہر آواز کو امت کے لئے خیر و ہدایت کا ذریعہ فرمائے، آمین أقامها اللہ تعالیٰ دائماً ♥️

*🌧️ شعارنا : کُن مِفتـــــاحاً للخَیـــرِ*
*🤲 دُعاؤُنا : دُمتُم بهِدَايةٍ و عَافِیةٍ*

*🌎 𝑹𝒂𝒚𝒚𝒂𝒏 𝑮𝒍𝒐𝒃𝒂𝒍 𝑨𝒄𝒂𝒅𝒆𝒎𝒊𝒂 (𝑵𝒆𝒕𝒘𝒐𝒓𝒌)*
𝑨 𝑯𝒖𝒃 𝒐𝒇 𝑷𝒓𝒐𝒑𝒉𝒆𝒕𝒊𝒄 𝑲𝒏𝒐𝒘𝒍𝒆𝒅𝒈𝒆 & 𝑻𝒉𝒐𝒖𝒈𝒉𝒕

01/05/2026

۱ مئی — یومِ مزدور
وہ ہاتھ جو محنت سے رزق کماتے ہیں، وہی معاشرے کی اصل طاقت ہیں۔
حدیثِ شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مزدور کا حق اُس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔
آئیے عہد کریں کہ ہم محنت کرنے والوں کی قدر کریں گے، ان کے حقوق بروقت ادا کریں گے اور ایک منصفانہ معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Photos from Mahad Sufyan Saori - MSS's post 28/04/2026

الحمدللہ! گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات، شرعی اصولوں اور دیانت داری کے ساتھ ہم لائے ہیں آپ کے لیے اجتماعی و وقف قربانی کی سہولت۔

*​📦 وقف قربانی (فی سبیل اللہ)*

● گائے (فی حصہ): 20,000 روپے (اندرون سندھ و پنجاب)
● گائے (فی حصہ): 27,000 روپے (کراچی)
● مکمل بکرا: 48,000 روپے

*​🥩 اجتماعی قربانی*

● گائے (فی حصہ): 36,000 روپے
● مکمل بکرا: 62,000 روپے

​✅ شرعی اصولوں کے مطابق ذبیحہ
✅ مستحقین تک رسائی کی سہولت
✅ صفائی ستھرائی کا خاص خیال

*​📞 رابطہ و بکنگ:*
0321 2524268

23/04/2026

اپنی سوسائٹی یا بلڈنگ میں اس سال قربانی کو بنائیں آسان، صاف اور مکمل طور پر منظم 🐄🐐🐑

✨ تجربہ کار قصاب ٹیم
✨ مکمل صفائی اور حفظانِ صحت کا خیال
✨ بروقت اور منظم سروس

اب قربانی کی پریشانی ختم — ہم ہیں آپ کے ساتھ ہر قدم پر۔

📞 رابطہ کریں:
0321-2524268

Photos from Mahad Sufyan Saori - MSS's post 09/04/2026

Mahad Sufyan Saori 2026 Courses

Photos from Darrurrayyan Academy - DRA's post 08/04/2026

Darrurrayyan Academy 2026 Courses

23/03/2026

آزادی ایک نعمت ہے اور اس کی حفاظت ایک فرض 🇵🇰
یومِ پاکستان ہمیں اپنے ماضی کو یاد اور مستقبل کو سنوارنے کا درس دیتا ہے۔🇵🇰

21/03/2026

تمام اہلِ اسلام کو عید مبارک ہو 🌙✨
دعا ہے کہ رمضان کی عبادتیں قبول ہوں اور یہ عید ہمارے لیے نئی امید، نئی خوشیوں اور آسانیوں کا پیغام بن جائے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karachi Lines