Campus Ebrahim Ali Bhai Govt.Boys'Sec. School Metrovile

Campus Ebrahim Ali Bhai Govt.Boys'Sec. School Metrovile Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Campus Ebrahim Ali Bhai Govt.Boys'Sec. School Metrovile, High School, Metroville block 4 site town karachi, Karachi Lines.

آج مورخہ 1 جون 2026 بروز پیر، گورنمنٹ ایم ایچ بلدیہ ہائر سیکنڈری اسکول، بلدیہ ٹاؤن میں گسٹا ضلع کیماڑی، کراچی کے الیکشن ...
01/06/2026

آج مورخہ 1 جون 2026 بروز پیر، گورنمنٹ ایم ایچ بلدیہ ہائر سیکنڈری اسکول، بلدیہ ٹاؤن میں گسٹا ضلع کیماڑی، کراچی کے الیکشن کا انعقاد ہوا۔

اس الیکشن میں *الفتح پینل* نے اللہ کے فضل سے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔

اس تاریخی موقع پر ضلع کیماڑی کے چاروں تعلقوں کے عہدیداران اور ضلع کے عہدیداران قائد محترم *کراچی سائیں اعجاز اعوان* کی قیادت میں موجود تھے۔

ضلع کیماڑی کے نئے *جنرل سیکریٹری سید ظاہر حسین شاہ المعروف شاہ جی* منتخب ہوئے۔

الفتح پینل کی قیادت اور تمام کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے یہ کامیابی اساتذہ کے حقوق اور تعلیمی ترقی کے لیے نئے باب کا آغاز ثابت ہو گی۔

30/05/2026

اساتذہ کی محبت بھری شام — باربی کیو نائٹ کی یادگار محفل

عید کے تیسرے دن کیمپس ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں اساتذہ کرام نے شام کے وقت ایک پُرمسرت باربی کیو نائٹ کا اہتمام کیا۔

لذیذ سیخوں اور بوٹیوں کے ساتھ اساتذہ کی دلچسپ گپ شپ، خوشگوار گفتگو اور قہقہوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس موقع پر سب نے عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں اور خلوص، احترام اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنایا۔

یہ شام محض ایک محفل نہیں تھی بلکہ محبت، خلوص اور رفاقت کے خوبصورت جذبات کا اظہار تھی، جو ایک حسین یاد بن کر اساتذہ کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے بس گئی۔

27/05/2026
قاری سید جمیل صاحب (Ex -Student) نے آج اسکول میں سر سید ظاہر حسین شاہ صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔اللہ تعالیٰ...
14/05/2026

قاری سید جمیل صاحب (Ex -Student) نے آج اسکول میں سر سید ظاہر حسین شاہ صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔اللہ تعالیٰ ایسے تمام طلباء کو خوش و سلامت رکھے جو اپنے اساتذہ کرام کو یاد رکھتے ہیں ۔

جناب فیض حفیظ صاحب اور جناب انعام اللہ صاحب کی طرف سے جمعہ یکم مئی 2026 کو ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام...
02/05/2026

جناب فیض حفیظ صاحب اور جناب انعام اللہ صاحب کی طرف سے جمعہ یکم مئی 2026 کو ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام اساتذہ کرام اور جملہ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی اور خوب انجوائے کیا ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمام اسٹاف ممبرز کے درمیان اتحاد ، اتفاق اور محبت کو برقرار رکھے۔🌹♥️🇵🇰

01/05/2026

اسکول اسٹاف کی ایک یادگار سیر — ہنسی، خوشی اور اپنائیت 🌿

اسکول اسٹاف کی پکنک__رفاقت، ہنسی اور خوبصورت یادوں کا دن 🌿آج بروز جمعہ، یکم مئی 2026ء، کیمپس ابراھیم علی بھائی گورنمنٹ ب...
01/05/2026

اسکول اسٹاف کی پکنک__
رفاقت، ہنسی اور خوبصورت یادوں کا دن 🌿
آج بروز جمعہ، یکم مئی 2026ء، کیمپس ابراھیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے لیے سبجیکٹ اسپیشلسٹ سر فیض حفیظ اور سر انعام اللہ کی جانب سے ایک نہایت پُروقار، پُرمسرت اور یادگار تقریبِ ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس خوبصورت محفل میں اسکول کے تمام معزز اساتذہ اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی، جہاں باہمی محبت، خلوص، بھائی چارے اور دوستانہ ماحول کی جھلک نمایاں رہی۔ اس خوشگوار اجتماع نے نہ صرف پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا بلکہ دلوں کو قریب لانے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ سابق ہیڈ ماسٹر سر زبیر مطیع نے بھی خصوصی شرکت فرما کر محفل کی رونق اور وقار میں اضافہ کیا۔ یہ دلکش پروگرام وائلڈ وینچر واٹر پارک میں منعقد ہوا، جہاں خوشگوار گفتگو، قہقہوں اور تفریحی لمحات نے اس دن کو سب کے لیے یادگار اور ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

ضلع کیماڑی کے لیے شیر محمد جتوئی کی بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) تقرری پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ابراہیم ...
16/04/2026

ضلع کیماڑی کے لیے شیر محمد جتوئی کی بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) تقرری پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ابراہیم علی بھائی، میٹروول کے انچارج ہیڈماسٹر سید ظاہر حسین شاہ، انچارج سر نعیم اور سینئر کلرک سر فضل سبحان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع کیماڑی میں تعلیم کا معیار مزید بہتر ہوگا اور ترقی کرے گا۔

📢 داخلے جاری ہیں! 🎓کیمپس ابراہیم علی بھائیگورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول✨ نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا ب...
10/04/2026

📢 داخلے جاری ہیں! 🎓
کیمپس ابراہیم علی بھائی
گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول
✨ نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
📚 کلاسز: پرائمری | مڈل | سیکنڈری | ہائیر سیکنڈری
🌟 نمایاں خصوصیات:
✔ بہترین تعلیمی ماحول
✔ تجربہ کار و قابل اساتذہ
✔ معیاری تعلیم اور بہترین نظم و ضبط
⏰ آفس ٹائمنگ:
👧 گرلز شفٹ: صبح 8:00 تا دوپہر 12:30
👦 بوائز شفٹ: دوپہر 1:00 تا شام 5:00
📍 مقام: میٹرووِل سائٹ، کراچی
👉 آج ہی داخلہ لے کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں

Address

Metroville Block 4 Site Town Karachi
Karachi Lines
75800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Campus Ebrahim Ali Bhai Govt.Boys'Sec. School Metrovile posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Campus Ebrahim Ali Bhai Govt.Boys'Sec. School Metrovile:

Shortcuts

Share

Category