22/05/2026
📌 جمعہ کے دن کے لیے سوٹ الگ رکھنے کی ترغیب!
سلسلۂ احادیث: 763
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الجمعة #خواتین #فضائل #کپڑے
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ilmo Amal Academy, Education, Karachi Lines.
الحمدللہ! علم و عمل قرآن اکیڈمی ناظرہ، حفظ، تجوید، تفسیر، احادیث، عقائد، فقہ، سیرت نبوی ﷺ، عربی لغت، صرف و نحو اور دارالافتاء جیسی عظیم خدمات کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی مصروفِ عمل ہے، جس سے سینکڑوں مسلمان اندرونی و بیرونی ممالک میں مستفید ہورہے ہیں۔
22/05/2026
📌 جمعہ کے دن کے لیے سوٹ الگ رکھنے کی ترغیب!
سلسلۂ احادیث: 763
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الجمعة #خواتین #فضائل #کپڑے
22/05/2026
[علم و عمل قرآن اکیڈمی - شعبہ دارالافتاء]
🖊️ نام سائل/ سائلہ: محمد شاہد
📍 مقام: کے پی کے
📥 تاریخِ آمدہ: 2025 / 10 / 14
📤 تاریخِ اجراء: 2025 / 10 / 15
🎯 ایک لاکھ روپے انویسٹ کرکے ہر ماہ بطورِ نفع پانچ ہزار روپے وصول کرنے کے حکم سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب!
━━━━━━━━━━━━━━━━
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر زید عمرو کو ایک لاکھ روپے دے اور عمرو اُس سے اپنا کاروبار شروع کرے، پھر ہر مہینے جتنا منافع ہو، اُس سے پانچ ہزار روپے زید کو دے، جبکہ انویسمنٹ کا ایک لاکھ اپنی جگہ برقرار رہے، تو شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
📋 جواب: واضح رہے کہ دو افراد کے درمیان حلال اشیاء پر مشتمل کوئی ایسا کاروباری معاہدہ طے پانا، جس میں ایک فرد کی طرف سے "انویسمنٹ" ہو اور دوسرے فرد کی طرف سے "محنت" ہو، تو شرعی و فقہی اعتبار سے یہ معاملہ "عقدِ مضاربت" کہلاتا ہے، جس میں مضاربت کی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ نیز مضاربت کی شرائط میں سے ایک بنیادی شرط فریقین کا باہمی رضامندی سے نفع کی تقسیم فیصد کے اعتبار سے طے کرنا شرعاً ضروری ہے، بصورتِ دیگر مضاربت جائز نہیں ہوگی۔
صورتِ مسئولہ میں چونکہ زید و عمرو کے درمیان مذکورہ معاملہ متعیّن رقم پر طے پایا ہے، لہذا مذکورہ معاملہ سود ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں، بلکہ دونوں پر فی الفور مذکورہ معاملہ ختم کرنا لازم ہے۔ البتہ اگر زید و عمرو دوبارہ معاملہ طے کرنا چاہیں، تو نئے سِرے سے باہمی رضامندی کے ساتھ فیصد کے اعتبار سے نفع کی تقسیم کرکے کرسکتے ہیں، مثلاً زید کا ساٹھ فیصد اور عمرو کا چالیس فیصد یا زید کا اسّی فیصد اور عمرو کا بیس فیصد یا دونوں کا پچاس پچاس فیصد وغیرہ وغیرہ۔
صحیح المسلم میں ہے:
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ.
ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سودی معاملات لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت فرمائی اور فرمایا: یہ سب (سود کے گناہ میں) برابر ہیں۔ [رقم الحدیث: ۱۵۹۸]
فقط واللہ اعلم
مسئلہ نمبر 1822
علم و عمل آن لائن دارالافتاء
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #کاروبار #منافع #خواتین #بزنس #مضاربت #سود #گناہ
22/05/2026
📌 اوقاتِ نماز (برائے کراچی و مضافات)
🔴 روزے رکھنے کا ارادہ ہو، تو احتیاطاً دو منٹ پہلے سحری بند کردیں۔
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #نماز #کراچی #خواتین
علم چراغ ہے اور عمل راستہ ہے۔
جیسے چراغ انسان کو اندھیرے میں راستہ دکھاتا ہے، ویسے ہی علم انسان کو حق و باطل، حلال و حرام، صحیح و غلط اور نفع و نقصان کی پہچان کروا کر ہدایت کا راستہ دکھاتا ہے۔ بس شرط یہ ہے کہ علم مستند علماء سے حاصل کیا جائے۔ (کمنٹ)
21/05/2026
📌 احرام کے واجبات! (برائے مرد)
https://chat.whatsapp.com/FrEIqGiVEfN06qQvcAB6WK
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الحج #حجاج #خواتین
21/05/2026
📌 رخصتی کے وقت دلہن پر قرآن کا سایہ کرنے کا حکم!
سلسلہ مسائلِ شرعیّہ: 36
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #رسم #خواتین #دلہن #رخصتی #گناہ #نامحرم
21/05/2026
📌 نامحرم عورت سے ہاتھ ملانا، ناجائز، کبیرہ گناہ اور ہاتھ کا زنا ہے!
سلسلۂ احادیث: 762
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الحدیث #زنا #خواتین #نامحرم #گناہ #حرام
21/05/2026
اخلاص کے بغیر نیکی کرنا بالکل ایسا ہی ہے، جیسے بغیر وضو کے نماز پڑھنا!
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #نیت #اخلاص #معلمات #اساتذہ #علماء
21/05/2026
[علم و عمل قرآن اکیڈمی - شعبہ دارالافتاء]
🖊️ نام سائل/ سائلہ: حذیفہ شاہد
📍 مقام: کراچی
📥 تاریخِ آمدہ: 2025 / 10 / 14
📤 تاریخِ اجراء: 2025 / 10 / 15
🎯 زکوٰة کے پیسوں سے گارڈ کو موبائل خرید کر دینے کے حکم سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب!
━━━━━━━━━━━━━━━━
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارا ایک گارڈ ہے، اس کے پاس موبائل فون موجود تھا، لیکن پھر چوری ہوگیا، اب اس کے پاس موبائل نہیں ہے، جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا زکوٰة کے پیسوں سے اُس کو موبائل خرید کر دیا جاسکتا ہے؟ بظاہر وہ ضرورت مند معلوم ہوتا ہے اور سائیکل پر آتا جاتا ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
📋 جواب: واضح رہے کہ ایسا عاقل و بالغ شخص جو صاحبِ نصاب نہ ہو، نہ ہی اُس کی ملکیت میں ضرورت سے زائد اتنا سامان موجود ہو، جس کی قیمت ساڑھے باون (52.5) تولے چاندی تک پہنچ جائے اور وہ سیّد خاندان یا غیر مسلم بھی نہ ہو، نہ ہی کسی فرقۂ باطلہ سے تعلق رکھتا ہو اور وہ ضرورت مند بھی ہو، تو شرعاً ایسے شخص کو زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ (فطرہ، کفارہ، منت، فدیہ) بغیر کسی عوض کے دیے جاسکتے ہیں، چاہے رقم کی شکل میں ہوں یا ضروری اشیاء کی صورت میں، دونوں طرح سے زکوٰة کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ نیز مستحقِ زکوٰة کا اندازہ ظاہری صورت و حالات سے یا از خود اُس سے پوچھنے سے یا عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے مستند افراد سے پوچھ کر یا خود اُس کے بتانے سے لگایا جاسکتا ہے، بشرطیکہ دینے والے کا دل بھی مطمئن ہو۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ گارڈ اگر واقعتاً سائل کے غالب گمان کے مطابق مستحقِ زکوٰة ہے، تو مذکورہ تفصیل کے مطابق گارڈ کو زکوٰة کے پیسوں سے بغیر کسی عوض کے موبائل دیا جاسکتا ہے، تاہم سائل کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ مجبوری یا ضرورت کی خاطر موبائل دینے کی صورت میں بےجا تکلّف یا اسراف نہ کرے، بلکہ ایسا موبائل حوالے کرے، جس کے ذریعے بنیادی ضرورت پوری ہو جائے۔
فقط واللہ اعلم
مسئلہ نمبر 1821
علم و عمل آن لائن دارالافتاء
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #زکوة #خواتین #چوکیدار #موبائل
20/05/2026
📌 حیض کو روکنے کی دوا استعمال کرنا!
https://chat.whatsapp.com/FrEIqGiVEfN06qQvcAB6WK
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الحج #حجاج #خواتین