seerat online Quran academy

seerat online Quran academy

Share

خیر کم من تعلم القرآن و علمہ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔

19/09/2023
18/09/2023

قرآنِ پاک سے دوستی🌹🥰
ربّ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ہمیں ہر طرح سے سمجھایا ہے کبھی مخاطب کیا کبھی اشاروں سے کبھی وعدے کبھی خبردار نافرمانی کا انجام معافی کا اعلان جنت کے منظر جہنم کا نقشہ واقعات سنا کر قسمیں کھا کر مثالیں دے کر رحمتیں بتا کر پھر بھی ہم اللہ کے بتائے اس پیارے راستے پر نہ چلیں تو ہم سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں
قرآن کی پہلیاں سمجھنا ہرگز آسان نہیں ہے لکن جو قرآنِ پاک سے محبت کرنے کی اور اس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ربّ تعالیٰ ان لوگوں کے لئے لیے قرآنِ پاک آسان کردیتے ہیں اور خودبخود قرآنِ کریم کی آیات کھل کھل کر انکے سامنے ایسے واضح طور پر آتی ہیں کہ ان لوگوں کے سارے مسائل حل ہوتے جاتے ہیں قرآنِ کریم سے دوستی آپ کو کبھی تنہا نہیں کرتی بلکہ یہ تو نور کی روشنی بکھیرتے چلے جاتی ہے آپ کی زندگی میں آپ کی دینی اور دنیاوی زندگی میں اور پھر آخرت کی زندگی میں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ آپ کو پرنور کردیتی ہے قرآنِ پاک کی دوستی کبھی یکطرفہ نہیں ہوتی جس طرح آپ لگن سے قرآنِ کریم سمجھتے پڑھتے اور اپنا قیمتی وقت اس پر نچھاور کرتے ہیں اسی طرح یہ آپ کو فلاح و کامیابی کی بلندیوں کی طرف کھینچتی لے جاتی ہے اور آپ کو ایک عالیشان مقام عطا کرتی ہے جیسے جبریل امین کے زریعے قرآنِ کریم نازل ہوا تو وہ تمام فرشتوں پر افضل قرار پاۓ رسول اللہﷺ پر نازل ہوا تو وہ تمام مخلوق کے سردار کہلاۓ قرآنِ کریم ماہ رمضان میں نازل ہوا تو یہ مہینوں کا سردار ٹھرایا اور پھر شب قدر میں قرآنِ پاک نازل ہوا تو وہ تمام راتوں میں افضل رات قرار پائی
قرآنِ پاک ربّ تعالیٰ کا کلام ہے اور قرآنِ کریم سے لو لگانے کا مقصد ہے ربّ تعالیٰ سے رابطے قائم کرنا اور جو ربِ کائنات سے جڑ گیا وہ فلاح پاگیا😇♥️
دعا ہے ربّ تعالیٰ ہم سب کو قرآن پاک سے سچی پکی محبت عطا فرمائے ہمیں قرآن پاک پڑھنے اس کو سمجھنے اس کو سمجھ کر دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا ربّی🤲♥️

18/09/2023

خیرکم من تعلم القران وعلمہ
تم میں سے بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور دوسروں کو سکھائے

Photos from seerat online Quran academy 's post 18/09/2023
26/08/2023

1. ایک خوبصورت حدیث ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 'جب کوئی آدمی مرتا ہے اور اس کے رشتہ دار جنازے میں مصروف ہوتے ہیں، تو اس کے سر کے پاس ایک انتہائی خوبصورت آدمی کھڑا ہوتا ہے۔ جب میت کو کفن دیا جاتا ہے تو وہ آدمی کفن اور میت کے سینے کے درمیان آ جاتا ہے۔ جب تدفین کے بعد لوگ گھر لوٹتے ہیں تو دو فرشتے یعنی منکر اور نکیر (جو دو خاص فرشتوں کے نام ہیں) قبر میں آتے ہیں اور اس خوبصورت آدمی کو مردہ آدمی سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ وہ اس قابل ہو سکیں۔ مردہ آدمی سے اس کے ایمان کے بارے میں رازداری میں پوچھ گچھ کریں۔ لیکن خوبصورت آدمی کہے گا، 'وہ میرا ساتھی ہے، وہ میرا دوست ہے۔ میں اسے اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ اگر آپ کو تفتیش کے لیے مقرر کیا گیا ہے تو اپنا کام کریں۔ میں اسے اس وقت تک نہیں چھوڑ سکتا جب تک کہ میں اسے جنت میں داخل نہ کر دوں۔ اس کے بعد وہ اپنے مردہ ساتھی کی طرف متوجہ ہو کر کہتا ہے کہ میں وہ قرآن ہوں جسے تم پڑھا کرتے تھے کبھی بلند آواز میں اور کبھی دھیمی آواز میں۔ فکر نہ کرو. منکر و نکیر سے پوچھ گچھ کے بعد تمہیں کوئی غم نہیں ہوگا۔ جب پوچھ گچھ ختم ہو جاتی ہے تو خوبصورت آدمی الملالاعلی (جنت کے فرشتے) سے اس کے لیے مشک سے بھرا ہوا ریشمی بستر ترتیب دیتا ہے۔
2. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 'قیامت کے دن اللہ کے نزدیک کوئی اور سفارشی قرآن سے بڑا نہیں ہوگا، نہ کوئی نبی اور نہ فرشتہ۔'
3. برائے مہربانی اس حدیث کو سب تک پہنچاتے رہیں ....کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 'مجھ سے علم پہنچا دو خواہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو'۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائے۔ آمین
4. ہم دعا کر رہے ہیں کہ مندرجہ بالا پیغام اگلے سات (7) دنوں میں پوری دنیا کے کم از کم پانچ ملین مسلمانوں تک پہنچ جائے، انشاء اللہ۔ براہِ کرم آج ہی اس پیغام کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک پہنچائیں اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے ڈھیروں انعامات حاصل کریں۔
*جب آپ قرآن اٹھاتے ہیں تو شیطان کو سر درد ہوتا ہے۔
* جب آپ اسے کھولتے ہیں تو وہ گر جاتا ہے۔
* جب وہ آپ کو پڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ بے ہوش ہوجاتا ہے۔

26/08/2023

تمام فرقے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔۔!!
طبیعت زیادہ خراب ہو تو قرآن کریم سے رجوع کریں ۔۔!!!♥️🌼
میرے مالک ہم آپکی ہی عبادت کرتے ہیں آپ کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں آخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں یا رحمن آپ کے لیے جان حاضر آپ کے محبوب پر جان نثار اپنے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سے محبت ہے اہلِ بیت سے محبت کرتے ہیں یا روزِ قیامت پر ایمان لاتے ہیں تمام آسمانی کتابوں صحیفوں پر ایمان لاتے ہیں آپ کے ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں آپ کے اولیاء کرام سے عقیدت یا رحمن یہی عقیدہ ہے ہمارا یا اللہ عزّوجلّ ہمیں فتنوں اور فرقہ پرستی سے بچا لیجئے گا
آمین الھم ثم آمین 🤲🌼♥️

26/08/2023

ابھی وقت ہے۔۔۔۔!!
سانسیں چل رہی ہیں، توبہ سنی جا رہی ہے، نیک اعمال ہو سکتے ہیں، گناہ چھوڑے جا سکتے ہیں، اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے، اعمال نامے اور توبہ کے دروازے بند ہو جائیں اپنے اللّٰہ کو راضی کر لیں اور مجھے اپنی خصوصی دعاووں میں یاد رکھیے گا___🦋🙂✨
وَلَلۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الۡاُوۡلٰی!
اور آخرت تمہارے لیے دنیا سے بہت بہتر ہے💯.❤

26/08/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
I'm Online Holy Quran Teacher & giving Online Holy Quran classes,
which includes reading Holy Quran perfectly with tajweed,Norani Qaida,namaz,basic Masnoon,duain and other Islamic teachings. Timings are flexible....
I Teach 5 Days Per week and Daily Class limit 25 to 30 Minutes for 1 Kid...
If you & ur relatiVes any member (Female & Kid) wants to learn the Holy Quran,So teLl mE &۔۔۔۔۔۔
InbOx Me for More Details...
Please pass on this message....
Jazakillah hu Khair...
Text me on messenger
میں آن لائن قرآن پاک ٹیچر ہوں اور آن لائن قرآن مجید کی کلاسیں دے رہی ہوں ،جس میں تجوید ، نورانی قائدہ ، نماز ، بنیادی مسنون ، دعائیں اور دیگر اسلامی تعلیمات کے ساتھ قرآن پاک کو مکمل طور پر پڑھنا شامل ہے....
ہفتے میں 5 دن کلاس اور روزانہ کی کلاس 30 منٹ۔۔۔
اگر آپ یا آپ کی فیملی میں سے کوئی ممبر (عورت ، بچہ) قرآن مجید سیکھنا چاہتا/چاہتی ہے ، تو لہذا مجھ سے رابطہ کریں۔۔۔
اور
مزید تفصیلات کے لئے انباکس کریں۔۔۔
برائے مہربانی اس میسج پر پاس کریں ....
What app number +923121132847

24/08/2023

صحیح البخاری
کتاب: فضائل قرآن
باب: قرآن پڑھنے والے پر رشک کا بیان
حدیث نمبر: 5025

ترجمہ:
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ، عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کسی شخص پر ریس کرنا سوائے دو شخصوں کے جائز نہیں، ایک وہ شخص جسے اللہ نے کتاب دی اور وہ اٹھ کر اسے رات کو پڑھتا ہے اور وہ ایک شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور وہ دن رات اسے اللہ کی راہ میں صدقہ کرتا ہے۔

24/08/2023

صحیح البخاری
کتاب: فضائل قرآن
باب: قرآن شریف کی سب کلاموں پر فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5020

ترجمہ:
ہدبہ بن خالد، ابوخالد، ہمام، قتادہ، انس، ابوموسی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال سنگترہ کی سی ہے کہ اس کا مزہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ اور قرآن نہ پڑھنے والے کی مثال اس کھجور کی طرح ہے جس کا مزہ تو اچھا ہے لیکن خوشبو نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے گل ریحان کی طرح ہے کہ اس کی خوشبو اچھی ہے اور مزہ کچھ نہیں اور اس فاسق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کے پھل کی سی ہے، جس کا مزہ بھی کڑوا ہے اور بو بھی خراب۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi Lines