03/08/2024
قبلہ اول ۔۔۔۔۔۔🧡🌹
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Hafiz Online Academy, Academic camp, Karachi Lines.
03/08/2024
قبلہ اول ۔۔۔۔۔۔🧡🌹
میں نے چاہی ہے ہمیشہ ہی غُلامی اُنﷺ کی
میں نے دیکھے ہیں سبھی خواب مدینے سے جُڑے
❤❤
*🔳 غیر معتبر روایات🔳*
روایت: ’’جس نےچالیس دن تک گوشت کھانا چھوڑدیا اس کےاخلاق برے ہوجائیں گے، اور جوشخص چالیس دن تک گوشت کھا ئے گااس کا دل سخت ہوجائے گا‘‘۔
*روایت کا مصدر*
امام غزالی ؒ نے ’’إحياء علوم الدين‘‘[1] میں مذکورہ جملہ کو حضرت علی ؓ کی جانب منسوب کر کے اس طرح بیان کیا ہے : ’’قال علي كرم الله وجهه: من ترك اللحم أربعين يوما ساء خلقه، ومن داوم عليه أربعين يوما قسا قلبه‘‘.حضرت علی ؓ نے فرمایا: جس نےچالیس دن تک گوشت کھانا چھوڑدیا اس کے اخلاق برے ہوجائیں گے،اور جوشخص چالیس دن تک گوشت کھا ئے گا اس کا دل سخت ہوجائے گا۔
*روایت کا حکم*
یہ روایت سند کے ساتھ مجموعی حیثیت سے ہمیں نہیں مل سکی ،البتہ امام سیوطی ؒ نے اس کے پہلے ٹکڑے (من ترك اللحم أربعين يوما ساء خلقه) کو’’موضوعات‘‘ [2] میں شمار کیا ہے ، اور اس پر علامہ محمد بن طاہر پٹنی l [3] و علامہ ابن عراق l [4] نے اعتماد کیا ہے ۔
روایت کا دوسرا حصہ (ومن داوم عليه أربعين يوما قسا قلبه)ہمیں سنداً مرفوعاً نہیں مل سکا ،اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے *آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا درست نہیں ہے* ،کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام وواقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم۔
*حوالہ جات*
[1] إحياء علوم الدين:۸/۱۵۱۱،دارالشعب ـ قاهرة .
[2] ذیل اللالئ:ص:۳۶۸،رقم:۶۷۱،ت:زیاد النقشبندی،دارابن حزم ـ بيروت،الطبعة۱۴۳۲هـ .
[3] تذكرة الموضوعات:ص:۱۴۶،کتب خانة مجیدية ـ ملتان .
[4] تنزيه الشريعة:۲/۲۶۲،ت:عبد الله بن محمد الغماري،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱۴۰۱هـ .
حافظ ابونعیم اصبہانی ؒ نے گوشت کھانے سے متعلق ایک موقوف روایت تخریج کی ہے: ’’ حدثنا أبو بكر بن مالك، قال: حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، قال:حدثني أبي، قال:حدثنا عبد الأعلى، عن بُرْد، عن نافع، عن ابن عمر: أنه كان لا يدمن اللحم شهرا إلا مسافرا أو في رمضان، وكان يمكث الشهر لا يذوق فيه مِزْعَة اللحم‘‘. حضرت نافع l فرماتے ہیں : عبداللہ بن عمر ؓ رمضان اور سفر کے علاوہ مسلسل ایک مہینے تک گوشت تناول نہیں فرماتے تھے، اورکبھی (عام حالات میں)ایک مہینے تک گوشت کا ٹکڑا تک نہیں چکھتے تھے(الطب النبوی:۲/ ۷۳۶، رقم: ۸۵۰)۔
*(غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ جلد سوم صفحہ 358)*
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
#رحیمی ❤️❤️