Al- Hunain Quran Academy

Al- Hunain Quran Academy we provide best online Quran teacher

Remember Kashmir in your prayers🤲🏻🙏🏻💔.
07/08/2026

Remember Kashmir in your prayers🤲🏻🙏🏻💔.

23/07/2026

💞🫠💞

*عازمین ’’حج بیت اللہ‘‘ کے نام*ایک ساتھی نے پوچھا کہ وہ اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے جارہے ہیں کچھ ایسے ...
11/05/2026

*عازمین ’’حج بیت اللہ‘‘ کے نام*

ایک ساتھی نے پوچھا کہ وہ اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے جارہے ہیں کچھ ایسے اعمال بتادیئے جائیں…جن سے فائدہ ہو…ان کی خدمت میں چار اعمال عرض کیے…ممکن ہے کسی اور کو بھی فائدہ ہو تو یہاں ان کو مختصر درج کیا جارہا ہے:

(۱) مکہ معظمہ قیام کے ایام میں طواف اور تیسرے کلمے کی کثرت کریں۔
*سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم*
ایک لاکھ کا ہدف رکھیں…تاکہ کثرت سے یہ خزانہ نصیب ہوجائے……

(۲) مدینہ منورہ قیام کے ایام میں درودشریف کی کثرت کریں…ایک لاکھ کا ہدف رکھیں…اور زیادہ ہوجائے تو بہت اچھا ہے……
ان دو اعمال کی فضیلت اور فوائد نہیں لکھتا…جو ان پر عمل کرے گا وہ ان شاءاللہ کھلی آنکھوں سے دیکھے گا…اور محسوس کرے گا اور زندگی بھر محسوس کرتا رہے گا

(۳) رہائش اور کھانے پینے میں کچھ تنگی ہوتو ’’حیادار مہمان‘‘ کی طرح برداشت کریں…جنہوں نے احسان کرکے بلایا ہے وہ جہاں رکھیں، جو کھلائیں بس شکر ہی کرتے رہیں……

(۴) وہاں رشتہ داروں کو ڈھونڈنے، عام ملاقاتیں کرنے اور دوستوں کو تلاش کرنے سے اپنی حفاظت کریں…جنہوں نے بلایا ہے ان کی طرف متوجہ رہیں، انہیں کو ڈھونڈیں اور انہیں کی رضا کے لیے ہر عمل کریں……
بلاتشبیہ ایک مثال سے اسکو یوں سمجھیں کہ…اگر کوئی بڑی شخصیت آپ کو ملاقات کے لیے بلائے اور آپ ان کے سامنے بیٹھ کر موبائل نکال کے ادھر ادھر گپ شپ کرنے لگیں تو کیسا لگے گا؟……

یہ تو چار اہم باتیں ہیں… باقی جو چیزیں ضروری ہیں ان کا خلاصہ درج ذیل ہے:

(١) حلال مال سے حج کریں اور وہاں بھی حلال مال لے جائیں

(۲) حج، عمرے اور زیارت روضۂ اطہر (علیٰ صاحبہا الف صلوٰت وتحیات) کا طریقہ سیکھ کر جائیں

(۳) نیت درست رکھیں، صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو

(۴) حضرات اکابر کے حج، عمرے کے سفر نامے پڑھ لیں…اس سے بہت فائدہ ہوگا ان شاءاللہ

(۵) جانے سے پہلے ہر روز صلوٰۃ الحاجۃ پڑھ کر ’’حج مبرور‘‘ کی دعاء کرتے رہیں

(۶) حرمین شریفین کے آداب پڑھ لیں یا کسی سے معلوم کرلیں…وہ بہت ادب کے مقامات ہیں

(۷ ) اپنے قرضے اور حقوق ادا کرکے جائیں اور مالی معاملات لکھ کر کسی ’’امین‘‘ کو دے جائیں

(۸) جاتے اور آتے وقت ریا، دکھلاوے اور نام و نمود کے کاموں سے بچیں، دعوتیں اور جلسے کرنے کی بجائے جہاد میں مال دیکر جائیں یا غریبوں کو صدقہ کردیں

(۹) سفر وغیرہ کی سہولت کے لیے رشوت نہ دیں

(۱۰) خود کو ’’حاجی‘‘ کہلوانے کے شوق میں اتنی عظیم جگہ کا سفر نہ کریں بلکہ اللہ پاک کی رضاء کے لیے یہ سفر کریں

اللہ تعالیٰ تمام مسلمان عازمین حج کو ’’حج مبرور‘‘ نصیب فرمائے……
*ہم جیسے ’’محصورین‘‘ آپ کی دعاؤں کے متمنی ہیں……*

*(رنگ ونور ج ٤، ص ٢٨٥ تا ٢٨٧)*

07/05/2026

ہماری نبضیں،
تمہارےﷺ دم سے،
جواز ڈھونڈیں گی زندگی کا..!
کہ لکھنے والے ،
نے لکھ دیا ہے !
مریض ہم ہیں
طبیب ہیں آپ ﷺ..🍂♥️

*صَلّی اللہُُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّم*

26/02/2026

*کتنا مزہ ہے نا رمضان میں !*
وہ ایک دم سے آدھی رات کو گھروں کا روشن ہو جانا ، مسجدوں میں رونق لگ جانا ، شیطان کا قید ہو جانا ، عبادت ، سکون ، دعا ، رزق کی قدر ، ایک دوسرے کا احساس اور افطار کے وقت شکر کا احساس ہر روح کا اللّٰہ کے قریب ہونے کی کوشش کرنا یہ ایک مہینہ بہت کچھ سکھانے آتا ہے ۔
*الحمداللہ*✨♥️
Al Hunain qaura academy
Follow me ☝🏻

🌙📿🕌📿🌙شعبان کی پندرہویں شب”شبِ  برأت“کہلاتی ہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے،تقریبًادس صحابہ کرام ...
03/02/2026

🌙📿🕌📿🌙
شعبان کی پندرہویں شب”شبِ برأت“کہلاتی ہے،یعنی وہ رات جس میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیاجاتاہے،تقریبًادس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں:

1- حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب میں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی آرام گاہ پرموجودنہ پایاتوتلاش میں نکلی، دیکھاکہ آپ ﷺ جنت البقیع یعنی قبرستان میں ہیں، پھرمجھ سے فرمایاکہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتاہے اورقبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعدادسے بھی زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتاہے“۔

2-دوسری حدیث میں ہے:”اس رات میں اس سال پیداہونے والے ہربچے کانام لکھ دیاجاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہرآدمی کانام لکھ لیاجاتاہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں،اورتمہارارزق اتاراجاتاہے۔“

3- ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کردی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے، وہ یہ ہیں:مشرک،والدین کانافرمان،کینہ پرور،شرابی،قاتل،شلوارکوٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اورچغل خور،ان سات افرادکی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی ،جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلیں۔

4- حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیاکرواوردن میں روزہ رکھاکرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوراعلان ہوتاہے:" کون ہے جوگناہوں کی بخشش کروائے؟کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟کون مصیبت زدہ ہے جومصیبت سے چھٹکاراحاصل کرناچاہتاہو؟"

ان احادیثِ کریمہ اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوربزرگانِ دین رحمہم اللہ کے عمل سے اس رات میں تین کام کرنا ثابت ہے:

1- قبرستان جاکر مردوں کے لیے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے،لیکن یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شبِ برأت میں جنت البقیع جاناثابت ہے؛ اس لیے اگرکوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباعِ سنت کی نیت سے چلاجائے تو اجر و ثواب کاباعث ہے،لیکن پھول پتیاں،چادر چڑھاوے،اور چراغاں کااہتمام کرنا اور ہرسال جانے کولازم سمجھنا،اس کو شب برأت کے ارکان میں داخل کرنا ٹھیک نہیں ہے۔جو چیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کواسی درجہ میں رکھناچاہیے، اس کانام اتباع اوردین ہے۔

2- اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا۔اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے، یہ خلوت کی عبادت ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے،لہذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھرمیں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں،نوافل کی جماعت اورمخصوص طریقہ اپنانادرست نہیں ہے،یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب اورمیلے،اجتماع منعقدکرنے کی راتیں نہیں ہیں،بلکہ گوشۂ تنہائی میں بیٹھ کراللہ سے تعلقات استوارکرنے کے قیمتی لمحات ہیں ،ان کوضائع ہونے سے بچائیں۔

3- دن میں روزہ رکھنابھی مستحب ہے، ایک تواس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اوردوسرایہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرماہ ایام بیض(۱۳،۱۴،۱۵) کے روزوں کااہتمام فرماتے تھے،لہذااس نیت سے روزہ رکھاجائے توموجب اجروثوب ہوگا۔

باقی اس رات میں پٹاخے بجانا،آتش بازی کرنا اورحلوے کی رسم کااہتمام کرنایہ سب خرافات اوراسراف میں شامل ہیں،شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔

بہر حال اس رات کی فضیلت بے اصل نہیں ہے اور سلفِ صالحین نے اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھا یا ہے۔

مزیدتفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں:فتاویٰ بینات،جلد :اول،صفحہ:۵۵۲تا۵۵۷،مطبوعہ:مکتبہ بینات جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی۔

نیز اس موضوع پر حضرت مولانا یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کا مضمون پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

20/01/2026

القرآن الکریم 📖📿💞
All our 𝐦𝐚𝐥𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐟𝐞𝐦𝐚𝐥𝐞 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐭𝐮𝐭𝐨𝐫𝐬 graduated from renowned universities and Islamic learning institutes.
We are providing online Quran learning services in all over the world .we have professional male and female teachers.

Our Course include
✅ Basic Qaida for kids
✅ Quran Reading With Tajweed
✅ Quran Memorization Course
✅ Quran Reading With Translation
✅ Arabic language course
✅ kids special Islamic manners Course
✅ basic Duas
✅ kids Islamic activity course

Join our -Hunain Quran Academy
What app: 03348364521

20/01/2026

القرآن الكريم 📿💞📖
Al-hunain Quran academy

🌟 انگریزی زبان سیکھنے کا بہترین موقع 🌟عالمات اور درسِ نظامی کی طالبات کے لیے خصوصی فاسٹ ٹریک کورسوفاق المدارس کے امتحانا...
16/01/2026

🌟 انگریزی زبان سیکھنے کا بہترین موقع 🌟
عالمات اور درسِ نظامی کی طالبات کے لیے خصوصی فاسٹ ٹریک کورس
وفاق المدارس کے امتحانات کے بعد
طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے
انگریزی بول چال اور قواعد پر مشتمل خصوصی کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
📚 کورس کی نمایاں خصوصیات:
✔️ معیاری اور منظم نصاب
✔️ کم مدت میں مؤثر اور عملی تعلیم
✔️ انگریزی قواعد پر بھرپور توجہ (فاسٹ ٹریک)
✔️ اہم موضوعات پر لکھنے کی عملی مشق
✔️ عملی مشق
Listening, speaking, writing, reading
✔️ ہر طالبہ کے لیے انفرادی توجہ اور رہنمائی
⏰ کلاس کا وقت:
📌 طالبات کے باہمی مشورے سے طے کیا جائے گا،
تاکہ امتحانات کے بعد یکسوئی کے ساتھ پڑھا جا سکے۔
📌 نشستوں سے متعلق اہم اطلاع:
سیٹیں محدود ہیں۔
ہم محدود تعداد میں طالبات کو داخلہ دیتے ہیں
تاکہ ہر طالبہ کو مکمل توجہ، وقت اور عملی مشق دی جا سکے۔
مقررہ تعداد مکمل ہوتے ہی رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔
📌دورانیہ
کورس کل بائیس دنوں پر مشتمل ہے۔ رمضان المبارک سے پہلے ختم ہو جاۓ گا۔
📌معلمہ
آپ کو پڑھانے والی معلمہ عالمہ اور ماسٹرز ان انگلش لنگؤسٹکس ہیں۔ لہذا آپ کو شرعی اور پاکیزہ ماحول ملے گا انشاء الله
📌فیس
رجسٹریشن فیس ایک ہزار آپ کو ادا کرنی ہے یہی آپ کے کورس کی فیس ہے۔ مزید کوئ فیس نہیں دینی۔
📌رابطہ
رابطہ کرنے کے لیے ایک ہی میسج میں سلام کے بعد اپنا نام اور علاقہ بتا کر واضح الفاظ میں اپنی بات بیان کریں۔
📞 رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہم سے رابطہ کریں
https://wa.me/03129756136
Al- Hunain Quran Academy

12/01/2026

❣️تلاوتِ قرآنِ کریم الشیخ ایواب برمی
Al- Hunain Quran Academy

All our 𝐦𝐚𝐥𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐟𝐞𝐦𝐚𝐥𝐞 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐭𝐮𝐭𝐨𝐫𝐬 graduated from renowned universities and Islamic learning institutes.
We are providing online Quran learning services in all over the world .we have professional male and female teachers.

Our Course include
✅ Basic Qaida for kids
✅ Quran Reading With Tajweed
✅ Quran Memorization Course
✅ Quran Reading With Translation
✅ Arabic language course
✅ kids special Islamic manners Course
✅ basic Duas
✅ kids Islamic activity course

Join our Al- Hunain Quran Academy
What app: 03348364521

Address

Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al- Hunain Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category