Muallima Rukhsana Asad
یہی ھے آرزو تعلیم قرآن عام ھو جاۓ
ھر اک پرجم سے اونچا پرچم اسلام ھو جاۓ۔
31/08/2024
Beautiful Zikr❣️
Sweet Madina
اپنے ذھنی سکون کے لئے تین چیزیں کم رکھیں !
الفاظ ، توقعات اور لوگ
Aey kaash me bn Jaon Madine ka Musaafir.
18/11/2023
*⏰TAHAJJUD REMINDER ⏰*
*تہجد_!!!* اللّٰه جب نوازنا چاہتا ہے تبھی تو دل میں بات ڈالتا ہےاور آپ کو ما نگنے کی اتنی توفیق دیتا ہے آ پ کو تہجد کے سجدوں تک لاتا ہے دل میں اتنا کامل یقین پیدا کر دیتا ہے کہ میرے بندے میر ے لئے کچھ نا ممکن نہیں بس ما نگ کر تو دیکھو
*_اٹھیے اللـــہ سے ملاقات کا وقت ہو گیا، اپنے رب کے حضور توبہ کیجیے گناہوں پر ، اللــــہ تعالیٰ نے ابھی مہلت دی ہے آپ کو، اور تہجد کے نوافل پڑھ لیجئیے....!!!*_
تکبر کے متعلق مختصر بیان
قال اللہ تبارک و تعالیٰ فی القرآن المجید "وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ- اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ ﱪ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ-
(البقرہ، 34)
ترجمۂ کنز العرفان
اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے علاوہ سب نے سجدہ کیا ۔اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور کافر ہوگیا۔
"تفسیر صراط الجنان"
اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تمام موجودات کا نمونہ اور عالَم روحانی و جسمانی کا مجموعہ بنایا اور فرشتوں کے لیے حصولِ کمالات کا وسیلہ بنایا تو انہیں حکم فرمایا کہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سجدہ کریں کیونکہ اس میں حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی فضیلت کا اعتراف اور اپنے مقولہ’’اَتَجْعَلُ فِیْهَا‘‘ کی معذرت بھی ہے، بہرحال تمام فرشتوں کو سجدہ کا حکم دیا گیا اور ملائکہ مقربین سمیت تمام فرشتوں نے سجدہ کیا لیکن شیطان نے سجدہ کرنے سے انکار کردیا اور تکبر کے طور پر یہ سمجھتا رہا کہ وہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے افضل ہے اور اس جیسے انتہائی عبادت گزار، فرشتوں کے استاد اور مقربِ بارگاہِ الٰہی کو سجدہ کا حکم دینا حکمت کے خلاف ہے۔ اپنے اس باطل عقیدے، حکمِ الٰہی سے انکار اور تعظیم نبی سے تکبر کی وجہ سے وہ کافر ہوگیا، حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ابلیس کا واقعہ قرآن پاک کی سات سورتوں میں بیان کیا گیا ہے۔
"تکبر کی مذمت"
اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ تکبر ایسا خطرناک عمل ہے کہ یہ بعض اوقات بندے کو کفر تک پہنچا دیتا ہے، اس لئے ہر مسلمان کو چاہے کہ و ہ تکبر کرنے سے بچے.. حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ سے روایت ہے، کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: تکبر حق کی مخالفت کرنے اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے..
(مسلم، کتاب الایمان، باب تحریم الکبر وبیانہ، صفحہ۶۱، الحدیث، ۱۴۷(۹۱)
حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ سے روایت ہے، کہ حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: تکبر سے بچتے رہو کیونکہ اسی تکبر نے شیطان کو اس بات پر ابھارا تھا کہ وہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سجدہ نہ کرے..
(ابن عساکر، حرف القاف، ذکر من اسمہ قابیل، ۴۹ / ۴۰)
حضرت سلمہ بن اکوع رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُ سے روایت ہے، حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: آدمی دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اپنی ذات کو بلند سمجھتا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے تکبر کرنے والوں میں لکھ دیاجاتا ہے، پھر اسے وہی عذاب پہنچے گا جو تکبر کرنے والوں کو پہنچا..
(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی الکبر، ۳ / ۴۰۳، الحدیث: ۲۰۰۷)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُلْ مَا شِئْتَ وَالْبَسْ مَا شِئْتَ مَا أَخْطَأَتْكَ اثْنَتَانِ: سَرَفٌ وَمَخِيلَةٌ- رَوَاهُ البُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَةِ بَابٍ-
:یعنی: روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرمایا جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو جب کہ دو چیزیں تم سے الگ رہیں فضول خرچی اور تکبر۔ بخاری ترجمہ باب..
(بحوالہ مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد6، حدیث نمبر،4380)
حضرت عبدﷲ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلَّم نے فرمایا: جو شخص پہلے سلام کرتا ہے، وہ تکبر سے بری ہے۔
(شعب الإیمان،باب في مقاربۃ وموادۃ أھل الدین،الحدیث: ۸۷۸۶ ،جلد۶،صفحہ ۴۳۳)
03/08/2023
Sallallaho Ala Mohammed Sallallaho Alaihi Wassallam Salaataon Wassalaman Alaika Yaa Sayyedi Yaa Rasool Allah 🌹🌷🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi Lines