20/08/2026
پھلا پھولا رہے یا رب چمنِ میری امیدوں کا
جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں
🌹 بموقعہ 6 ربیع الاول — وصالِ مبارک 🌹
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے یومِ وصالِ مبارک کے موقع پر جامعہ عربیہ غفاریہ، درگاہ اللہ آباد شریف، کنڈیارو میں ایک روحانی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت موقع پر علماءِ کرام اور اساتذہ نے حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی سیرتِ طیبہ، دینی و روحانی خدمات اور اصلاحی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات، ذکرِ الٰہی، تزکیۂ نفس اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف فرمائی۔
پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ نے عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی اور حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندے حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، آپ کے فیوض و برکات کو تادیر جاری رکھے اور ہمیں آپ کی تعلیمات پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
🌹 6 ربیع الاول — یومِ وصالِ مبارک 🌹
#کنڈیارو