RTJ Pak

RTJ Pak Roohani Talaba Jamaat founded in 05th Oct 1975, has its branches all around Pakistan. Its head office at Allah Abad Sharif Kandyaro,Sindh Pakistan.
(2)

Roohani Talaba Jamaat was founded in 05th Oct. 1975. Today it has its branches all around Pakistan. Its head office is located at Allah Abad Sharif Kandyaro. The students associated with this organization have in them strictness of Shariat. Students of school, colleges and Universities are the members of this organization.
Method of remembering Allah

Human beings have the heart on the upper left side of the chest; personal name of God, “Allah” should be remembered in this heart. When we feel thirsty, we find ourselves focused towards quenching our thirst, however we do not repeat and say ‘water’, ‘water’ with our tongue, but our attention remains towards water! Just as a thirsty person has all its attentions towards water, our heart should also focus in the same way towards the name of Allah and repeat the name, “Allah”, “Allah”. While doing this one should remain silent, without any movement of the tongue, rather it should rest at the palate (upper part inside the mouth). This method should be adopted all times. The Roohani Talaba Jamaat is to promote Islam.Tasawwuf,Muarfat,Roohaniat,Qalbi Zikr.

21/08/2026

سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ غفاریہ طاہریہ سلسلے اور اس ذکر کے بارے میں حضور قبلہ عالم بتا رہے ہیں
سماعت فرمائیں اور حلقہ احباب میں بھی شیئر کریں جزاک اللّٰہ خیرا


20/08/2026
🌹 وصالِ مبارک —پیر طریقت رہبر شریعت  حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ        6ربیع الاول 1404...
20/08/2026

🌹 وصالِ مبارک —
پیر طریقت رہبر شریعت
حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ 6ربیع الاول 1404ھ، بمطابق 12 دسمبر 1983ء، بروز پیر وہ عظیم اور دردناک دن تھا جب آفتابِ رشد و ہدایت، حضرت خواجہ اللہ بخش عباسی نقشبندی مجددی غفاری، المعروف حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ اپنے محبوب و معبودِ حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔
آپ کا وصال مبارک درگاہ اللہ آباد شریف، نزد کنڈیارو، سندھ میں ہوا۔ وصال کے وقت آپ کی عمر تقریباً 73 سال تھی۔
آپ کے آخری لمحات بھی ذکر و عبادت سے معمور تھے۔ شدید علالت کے باوجود آپ تہجد کے لیے بیدار ہوئے، وضو فرمایا اور تہجد کی نماز شروع کی۔ ابھی دو رکعت ادا فرمائی تھیں کہ ڈاکٹر صاحب انجکشن لے کر حاضر ہوئے۔ آپ نے فرمایا:
"نہیں، اب اس کی ضرورت نہیں، اب اس کا وقت نہیں رہا۔"
پھر قبلہ رُخ لیٹ گئے، ذکر کے انداز میں ہاتھ اٹھائے اور "اللہ، اللہ" فرماتے ہوئے اپنے محبوب و مذکور رب تعالیٰ کی بارگاہ میں پہنچ گئے۔
یہ عظیم وصال رات 2 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ سبحان اللہ! آخری سانس بھی تہجد، قبلہ رُخی اور ذکرِ اللہ میں نصیب ہوئی۔
حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی پوری زندگی اتباعِ سنت، ذکرِ الٰہی، محبتِ رسول ﷺ، اصلاحِ امت، خدمتِ خلق اور شریعت و طریقت کی تعلیم سے عبارت تھی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت کے فیوض و برکات سے حصہ عطا فرمائے، آپ کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور آپ کے درجاتِ عالیہ بلند فرمائے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهٗ وَارْحَمْهٗ وَارْفَعْ دَرَجَاتِهٖ فِي الْمَهْدِيِّينَ۔ آمین 🤲
حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے وصال کے بعد کے چند لمحات،

مسندِ ارشاد اور درگاہ اللہ آباد شریف کا
مختصر تعارف 🌹

6 ربیع الاول 1404ھ، 12 دسمبر 1983ء کی وہ رات جب حضرت خواجہ اللہ بخش عباسی المعروف حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ وصال فرما گئے، ایک عہد کا اختتام اور ایک نئے روحانی دور کا آغاز تھا۔
وصالِ مبارک کے بعد فقراء و مریدین پر غم کی کیفیت طاری تھی، مگر حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ نے اپنی جماعت اور اپنے روحانی سلسلے کو بے سہارا نہیں چھوڑا تھا۔
آپ نے اپنی حیاتِ مبارکہ ہی میں اپنے نورِ نظر اور لختِ جگر حضرت خواجہ محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کو ذکر و تلقین کی اجازت عطا فرمائی تھی اور اپنی خانقاہوں، جماعتی، تبلیغی اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں بھی ان کے سپرد فرمائی تھیں۔ حتیٰ کہ آخری ایام میں صریح الفاظ میں فرمایا کہ:
"مجھے جو کچھ اجازات و عنایات اپنے پیر و مرشد حضرت پیر مٹھا نور اللہ مرقدہ سے عطا ہوئیں، وہ سبھی آپ کے سپرد کر رہا ہوں۔"
یوں یہ جانشینی محض وصال کے بعد اچانک ہونے والا فیصلہ نہیں تھی، بلکہ حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی زندگی ہی میں اپنے صاحبزادۂ گرامی کی تعلیم، تربیت، اجازت اور عملی ذمہ داری کا اہتمام فرما دیا تھا۔
🌹 مسندِ ارشاد پر سجن سائیں
حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد 7 ربیع الاول 1404ھ کو آپ کے جملہ خلفاء، علماء اور فقراء نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ حضرت صاحبزادہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں مدظلہ العالی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تجدیدِ بیعت کی۔
اس طرح مسندِ ارشادِ اللہ آباد شریف پر وہی صاحبزادہ جلوہ گر ہوئے جن کی تربیت خود حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دستِ شفقت سے فرمائی تھی۔
بعد از وصال بھی بعض فقراء نے خواب اور کشف میں حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے سجن سائیں مدظلہ العالی سے فیض حاصل کرنے کی تلقین کے واقعات بیان کیے۔
🌿 درگاہ اللہ آباد شریف — ایک مختصر تعارف
درگاہ اللہ آباد شریف، نزد کنڈیارو، ضلع نوشہروفیروز، سندھ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کی ایک معروف روحانی خانقاہ اور مرکز ہے۔
اس مقام کا قیام 1973ء میں ہوا۔ حضرت ڈاکٹر عبداللطیف چنہ رحمۃ اللہ علیہ نے محنت، محبت اور جدوجہد سے اس مرکز کے قیام کی بنیاد رکھی، جہاں بعد میں خلفاء، علماء اور فقراء نے سکونت اختیار کی۔
1974ء میں حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں ماہانہ 27ویں شریف کا پروگرام شروع فرمایا، جبکہ بعد میں مسجد، مدرسہ اور دینی و روحانی تربیت کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ 1977ء میں حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کی نگرانی میں باقاعدہ تعلیم و تربیت کا دورہ شروع ہوا۔
آج اللہ آباد شریف صرف ایک درگاہ نہیں بلکہ ذکرِ الٰہی، اصلاحِ نفس، دینی تعلیم، روحانی تربیت اور خدمتِ دین کا ایک معروف مرکز سمجھا جاتا ہے۔
🌹 حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کا فیض ایک شخصیت تک محدود نہ تھا؛ یہ ایک روحانی تحریک تھی، جو ان کے بعد بھی ان کی تعلیمات اور سلسلۂ ارشاد کے ذریعے جاری رہی

آپ عشق و محبت میں اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے

نہ غرض کسی سے نہ واسطہ مجھے کام اپنے ہی کام سے
ترے ذکر سے تری فکر سے تری یاد سے ترے
نام سے

اللہ تعالیٰ حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے درجات بلند فرمائے، حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ہمیں اولیائے کرام کی تعلیمات پر اخلاص کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

*دعا گو: میڈیا ٹیم رط ج پاکستان*

20/08/2026

🌙 6 ربیع الاول — یومِ وصال 🕊️

غوثِ زماں، قطبِ دوراں، مجددِ دوراں،
مجددِ دین و ملت، خواجۂ خواجگاں،
حضرت اللہ بخش المعروف سہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ

اللہ تعالیٰ ہمیں اولیائے کرام کی محبت، تعلیمات اور فیض سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔ آمین 🤲

دعا گو:
میڈیا ٹیم — روحانی طلبہ جماعت پاکستان

📚 RTJ SAT — Daily MDCAT Challenge | Day 03Yesterday’s answers are here with short explanations, and today’s 4 fresh MDCA...
19/08/2026

📚 RTJ SAT — Daily MDCAT Challenge | Day 03

Yesterday’s answers are here with short explanations, and today’s 4 fresh MDCAT questions are ready! 🧠

🎯 Focus • Practice • Progress
✍️ Comment your answers (A/B/C/D)
⏳ Answers tomorrow!

🌐 RTJ SAT — Self Assessment Test
📌 Keep preparing. Keep registering.

18/08/2026

ربیع الاول

Address

Allahabad Shareef
Kandiaro

Telephone

+923122378222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTJ Pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to RTJ Pak:

Shortcuts

Share