21/08/2026
*ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی شاندار تقریب
*
مس نیلم عامر، صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل کامونکی و چیئرپرسن ہوپ لینڈ اسکول، نے ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی پہلی سالانہ میٹنگ میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں حجاجِ کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی، بہترین تعلیمی نتائج دینے والے اسکولز کو اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ نئی کابینہ کی شاندار حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
انتہائی منظم، باوقار اور خوبصورت پیغامات سے مزین یہ تقریب تعلیمی برادری کے اتحاد، قیادت اور کامیابی کی بہترین عکاس تھی۔ تقریب کے اختتام پر تعلیم کے فروغ، معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تعلیم کا سفر، اتحاد کے ساتھ—روشن مستقبل کی جانب!
Neelam Aamir