18/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی کی پروقار تقریب
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل کامونکی کی صدر اور ہوپ لینڈ اسکول کی پرنسپل میڈم نیلم عامر نے کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کے زیرِ اہتمام منعقدہ یومِ آزادی کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں کامونکی کی معروف ادبی و تعلیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کو نہایت خوبصورت، منظم اور شاندار انداز میں آرگنائز کیا گیا۔ اس موقع پر میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد اور CEO ایجوکیشن میڈم عطیہ ارشد ملک نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ شاندار تقریب طلبہ کی حوصلہ افزائی، تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف اور وطنِ عزیز سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کی خوبصورت مثال تھی۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚
Hopeland School