25/03/2025
اہلِ کمالیہ کے لیے خوشخبری
گورنمنٹ پی ایس ٹی گریجویٹ کالج کمالیہ میں نہم کے رزلٹ کی بنیاد پر انٹرمیڈیٹ میں ریگولر داخلے جاری ہیں۔ داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء 07 اپریل 2025 سے کالج کے ایڈمیشن آفس میں اپنے درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست فارم کالج کے ایڈمیشن آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
درخواست فارم کے ساتھ، طلباء کو درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہوگی:
* نویں جماعت کے امتحان کا سرٹیفکیٹ 4 مصدقہ کاپیاں
* میٹرک کا سرٹیفکیٹ (اگر ہو تو) 4 مصدقہ کاپیاں
* چار عدد حالیہ پاسپورٹ سائز کے فوٹو
* والد کے شناختی کارڈ کی چار عدد مصدقہ کاپیاں
* طالب علم کے ب فارم کی چار مصدقہ کاپیاں
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم کالج کے داخلہ دفتر سے رابطہ کریں۔
فون نمبر
* 0463704454
24/09/2024
1st merit List BS Economics(Morning)
Govt. PST Graduate College Kamalia
21/09/2024
احباب گرامی و عزیر طلبا و طالبات! گورنمنٹ پی ایس ٹی گریجوایٹ کالج کمالیہ میں بی ایس فرسٹ سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پرنسپل صاحب اور معزز سٹاف ممبران نے تعلیم دوست پالیسی اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کے غریب عوام پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم سے کم پڑے۔ مہنگائی کے اس دور میں جہاں یونی ورسٹیاں اور دیگر پرائیویٹ ادارے فی سمسٹر پچاس پچاس ہزار تک فیس لے رہے ہیں، ہمارا ادارہ غریب اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔ چناں چہ پورے فرسٹ سمسٹر (مارننگ) کے واجبات صرف دس ہزار روپے (تقریباً) ہوں گے اور باقی ہر سمیسٹر کے تقریباً چار ہزار روپے ہوں گے ۔ کالج کی طالبات کی آمد و رفت کے لیے بس سروس بھی مہیا کی جاتی ہے اور لڑکوں کے لیے بھی بسیں چلنا شروع ہو گئیں ہیں۔ داخلہ و میرٹ پالیسی جاننے کے لیے پراسپیکٹس دیکھیے۔ یاد رہے کہ داخلہ فائل جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2024 ہے۔ آخری تاریخ کے بعد فائل ہرگز وصول نہیں کی جائے گی۔
پسِ نوشت: طلبا و طالبات اور معزز ہم رفقا سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی والز پر اس شیڈول کو چسپاں کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ مفید خبر پہنچ سکے۔
10/08/2024
لو جی سابقہ ریتاں نوں برقرار رکھدیاں ہویاں ساڈے ڈیپارٹمنٹ دا سالانہ علمی تے ادبی مقابلہ شروع ہونے لگیا جے۔ امید کیتی جاندی اے سجناں تے بھراواں نوں ایہہ مقابلہ چنگا لگے گا نالے بچیاں دی حوصلہ افزائی وی کرن گے۔ سجنوں سدا خوش وسو
مزید اے وی یاد رکھنا
*عنوان اردو مباحثہ* : "پاکستان کا معاشی مستقبل روشن یا تاریک"
*عنوان پنجابی ٹاکرہ* : پڑھائی نالوں وائی چنگی"
*Topic English Speech* : Climate change and Pakistan economy
02/08/2024
اہلِ کمالیہ کے لیے خوشخبری
گورنمنٹ پی ایس ٹی گریجویٹ کالج کمالیہ میں میٹرک کے رزلٹ کی بنیاد پر انٹرمیڈیٹ میں ریگولر داخلے جاری ہیں۔ داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کل ہی کالج کے ایڈمیشن آفس میں اپنے درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواست فارم کالج کے ایڈمیشن آفس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
درخواست فارم کے ساتھ، طلباء کو درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہوگی:
* میٹرک کا سرٹیفکیٹ 4 مصدقہ کاپیاں
* چار عدد حالیہ پاسپورٹ سائز کے فوٹو
* والد کے شناختی کارڈ کی چار عدد مصدقہ کاپیاں
* طالب علم کے ب فارم کی چار مصدقہ کاپیاں
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم کالج کے داخلہ دفتر سے رابطہ کریں۔
فون نمبر
* 0463704454
20/07/2024
*BS ECONOMICS SCOPE*
Possible employers include local and national government, public and private banks, insurance companies, think-tanks, large multinational companies, financial consultancies, accountancy firms and local authorities.
08/05/2024
لو لگنا جسے ہیٹ اسٹروک بھی کہا جاتا ہے، ایک نہایت خطرناک حالت ہے جو موت یا معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ لو لگنے کی صورت میں انسانی جسم ٹھنڈا ہونے کی صلاحیت کھو دیتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی ارگرد کے فرد کو ہیٹ سٹروک ہوا ہے تو فوری طور پرعلاج کروانا نہاہت ہی ضروری ہے۔
لو لگنےکی علامات درج ذیل ہیں
۔ بے ہوشی یا غنودگی کا طاری ہونا
۔ جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہونا
۔ جلد کا خشک اور گرم ہونا اورساتھ میں بہت زیادہ پسینہ آنا
۔ متلی
۔ دورے پڑنا
۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھونا
۔ الجھن
ہیٹ سٹروک کے مریض کوہسپتال پہنچانے سے پہلے آپ درج ذیل طریقے سے ہنگامی امداد دے سکتے ہیں
۔ مریض کو ٹھنڈی اورچھاؤں والی جگہ پہ رکھیں جہاں ہوا کی روانی ہو
۔ مریض کے کپڑوں کو ٹھنڈے پانی سے گیلا کریں
۔ مریض کی جلد پر ٹھنڈے پانی سے گیلا کپڑا رکھیں
۔ ان کو ٹھنڈے مشروبات پلائیں
۔ اگر ممکن ہو تو ان کو ٹھنڈے پانی سے غسل دیں
05/04/2024
محترم طلباء و طالبات۔
حکومت پنجاب آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔بہت جلد طلباء اور طالبات کے لئے الیکٹرک بائیک اور پٹرول بائیک کی سکیم لانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے اہل ہونے کے لئے مندرجہ ذیل بنیادی شرائط ہیں
۱- عمر 18سال تا 28 سال
۲- کسی بھی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارے کا بونا فائیڈ سٹوڈنٹ
۳- ڈرائیونگ لائنس یافتہ چاہے لرنر لائنس ہی ہو لیکن منسوخ شدہ نا ہو
اگر آپ اس سکیم کے لئے اہل ہیں تو اپنا ڈرائیونگ لائنس آج ہی بنوا لیں تاکہ جیسے ہی سکیم لانچ ہو، آپ اپلائی کر سکیں۔ یہ سکیم انشاءاللہ ۹ اپریل کو لانچ کر دی جائے گی۔ اگر اس کی تاریخ میں کوئی ردوبدل ہوا تو ہم آپ کو اسی پیچ پر اطلاع دے دیں گے.
Get Ready Students
Abdul Hameed
DPI Colleges, Punjab, Lahore