14/08/2024
آج مورخہ 14 اگست 2024 گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کمالیہ میں پروقار تقریب بسلسلہ جشنِ آزادی پاکستان منعقد ہوئی. جس کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا محترم تنویر احمد غزالی صاحب نے کی.
طلباء، اساتذہ، والدین اور علاقے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول کے بعد سٹیج سیکرٹری شبیر حسین صاحب اور دیگر اساتذہ نے یوم آزادی پاکستان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کے بارے طلباء کو آگاہ کیا.
اس کے بعد پرنسپل ادارہ ہذا تنویر احمد غزالی صاحب نے آج کے دن کے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے بچوں کو بتایا کہ کس طرح قربانیوں کے بعد اس ملک پاکستان کا حصول ممکن ہوا.
مزید پرنسپل صاحب نے آج کے دن پودوں کی اہمیت کے بارے گفتگو کی اور آخر پر شجرکاری کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے پودے لگائے
تقریب کے آخر پر غلام حسین صاحب نے ملک پاکستان کی سلامتی اور شہداء کے لیے دعا کروائی.