18/02/2026
تمام اہل اسلام کو رمضان الکریم کا بابرکت مہینہ مبارک ہو ❤️
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The SAMS Academy, Education, Kamalia.
The mission of " The SAMS Academy " is to prepare young students academically for occupational education, post secondary education, social responsibility, employability, and lifelong learning.... 👍
18/02/2026
تمام اہل اسلام کو رمضان الکریم کا بابرکت مہینہ مبارک ہو ❤️
14/02/2026
دی SAMSسائنس و آرٹس اکیڈمی کمالیہ میں ہر سال کی طرح ہشتم و دہم کلاسز کا Talent Hunt ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ جس میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو فیس سکالرشپ کیش پرائز اور پہلی 10 پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں کو سپیشل انعامات دیے جائیں گے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس کو ٹیوشن فیس میں ٪30 ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن بالکل فری ہے۔ رجسٹریشن 21 فروری 2026 تک کروائی جا سکتی ہے۔ ٹیسٹ 22 فروری 2026 بروز اتوار اور رزلٹ 1 مارچ2026 کو دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے اکیڈمی آفس وزٹ کریں۔...!!
السلام علیکم!
الحمداللہ! ہمارے ادارے میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔
کل ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے تمام اساتذہ نے مجموعی طور پر بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ زیادہ تر طلبہ نے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور ٹیسٹ کو اہمیت دی۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے۔
تاہم چند پہلو ایسے بھی سامنے آئے ہیں جن پر طلبہ کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے:
✅1. *ٹیسٹ کی تیاری میں بہتری۔*
کچھ بچوں نے مکمل تیاری نہیں کی، جس کا اثر ان کے پرچے پر نظر آیا۔ آئندہ ٹیسٹ کے لیے باقاعدہ اور مسلسل پڑھائی ضروری ہے۔
✅2. *وقت کی پابندی* ۔
چند طلبہ دیر سے پہنچے۔ ٹیسٹ کے لیے وقت کی پابندی لازمی ہے۔ اس سے آپ میں وقت کی اہمیت کا احساس ہوگا۔
✅3. *پرچے کو ترتیب سے حل کرنا۔*
کچھ بچوں نے سوالات بغیر ترتیب کے یا ادھورے چھوڑے۔
کوشش کریں کہ ہر سوال مکمل ترتیب، صاف اور زیادہ ڈیزائننگ یا مارکر کا حد سے زیادہ استعمال نا کریں۔
✅4. *خود اعتمادی کی کمی* ۔
کچھ بچوں نے درست جواب جاننے کے باوجود نہیں لکھا۔ آئندہ اعتماد کے ساتھ ٹیسٹ دیں۔ ان ٹیسٹوں کے لینے کا مقصد ہی یہی ہے کہ آپ یہاں غلطی سے سیکھ سکیں۔
یہ پہلا ٹیسٹ تھا، اور اس کے ذریعے آپ سب کو اپنی بہتری کے مواقع بھی نظر آئے ہوں گے۔ امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میں سب بچے ان نکات کا خیال رکھیں گے اور مزید اچھا پرفارم کریں گے۔
*منتظم* ۔
دی سیمز اکیڈمی کمالیہ۔
---*
*📘 طلبہ کے لیے رہنمائی برائے ٹیسٹ سیریز 📘*
*عزیز طلبہ!*
ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے درج ذیل اہم نکات کو ضرور اپنائیں:
1. ✅ *مطالعے کی عادت بنائیں* – روزانہ پڑھنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
2. 📅 *مطالعے کا ٹائم ٹیبل بنائیں* – ہر مضمون کو وقت دیں۔
3. 📝 *پچھلے ٹیسٹ حل کریں* – اندازہ ہو گا کہ سوالات کیسے آتے ہیں۔
4. 🔍 *کمزور موضوعات پر توجہ دیں* – اساتذہ سے بار بار پوچھیں۔
5. 😴 *اچھی نیند لیں* – دماغی تازگی کے لیے 6سے7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔
6. 💪 *خود اعتمادی رکھیں* – "میں کر سکتا ہوں" کا جذبہ رکھیں۔
7. 🔍 *سوال کو غور سے پڑھیں* – سمجھ کر جواب دیں، جلدی نہ کریں۔
8. ⏰ *وقت کا خیال رکھیں* – ہر سوال کو مناسب وقت دیں۔
9. ✍️ *خوشخط اور صاف تحریر* – چیکر کو متاثر کریں۔
10. 🤲 *دعا اور توکل* – محنت کے بعد اللہ پر بھروسا کریں۔
*ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں!*
*انتظامیہ*
*دی سیمز سائنس و آرٹس اکیڈمی کمالیہ*
---
14/11/2025
🌟 دی SAMS سائنس و آرٹس اکیڈمی 🌟
(شہر کمالیہ کا نمایاں اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
{ *نہم و دہم کلاسز* }
چیپٹر وائز ٹیسٹ سیریز 2025
ابتداء: 17 نومبر 2025
✔️ چیپٹر وائز ٹیسٹ
✔️ ہاف بُک ٹیسٹ
✔️ مکمل بُک ٹیسٹ
رجسٹریشن جاری ہے
🎓 انٹر کلاسز – ٹیسٹ سیریز
ابتداء: 1 جنوری 2026
🏅 الحمدللہ! SAMS سائنس اکیڈمی گزشتہ 6 سال سے شاندار نتائج، معیاری تدریس اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کمالیہ میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں ہماری ٹیسٹ سیریز میں ضرور حصہ دلوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*ایڈریس*
پیامِ اقبال پبلک سکول محلہ بلال گنج عید گاہ روڈ کمالیہ
📍 مزید معلومات کے لیے دفتر تشریف لائیں
فون یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں:
📞 03006515758
📞 03251878758