21/05/2026
آج گورنمنٹ ہائی اسکول کلر سیداں میں دہم جماعت کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب نہم جماعت کی جانب سے اپنی سینئر کلاس دہم کے طلبہ کے لیے منعقد کی گئی۔ یہ خوبصورت روایت برسوں سے گورنمنٹ ہائی اسکول کلر سیداں میں جاری ہے جو باہمی محبت، احترام اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔
اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کلر سیداں، محمد خالد عباسی صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم رہنمائی اور مفید مشورے دیے۔ انہوں نے طلبہ کو مختلف مہارتوں اور اخلاقی اقدار کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ وہ زندگی کے آنے والے امتحانات میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں۔
تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے محفل مزید خوشگوار بن گئی۔ آخر میں طلبہ کے لیے پرتکلف کھانے کا انتظام کیا گیا جہاں تمام طلبہ نے مل بیٹھ کر کھانا کھایا اور اپنے اساتذہ کرام کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔