Gulistan Educational Institute Chakwal

Gulistan Educational Institute Chakwal This institute is situated in Sardhi hills tehsil Kallar Kahar District Chakwal. Institute is providing free education tp poor students till Secondary level.

06/05/2026

*اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو نمک کو کون درست کرے؟*
ایک بدوی شخص نے اپنی ہی قبیلے کی ایک لڑکی سے شادی کی، جو خوش اخلاق، باادب، پاکدامن اور دیندار تھی۔ شادی کے ایک سال بعد اس شخص کا اپنے ایک چچازاد سے سخت جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس شخص کا قتل ہو گیا۔ قبیلے کے رواج کے مطابق، شوہر کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑا۔ وہ اپنی بیوی کو ساتھ لے کر ایک دوسرے قبیلے میں جا بسا۔
نئے قبیلے میں بدوی مرد اکثر قبیلے کے سردار کی مجلس میں آتے، جہاں باتیں ہوتیں اور قبائلی امور پر مشورے کیے جاتے۔ وہ بدوی بھی انہی میں شامل ہو گیا۔
ایک دن سردار کا گزر بدوی کے گھر کے پاس سے ہوا۔ اس نے بدوی کی بیوی کو اچانک دیکھ لیا۔ اس کے حسن نے سردار کا دل و دماغ اپنے قبضے میں لے لیا، اور اس کے دل میں ایک شیطانی خیال آیا: کسی طرح شوہر کو گھر سے دور کر دیا جائے تاکہ وہ اکیلی عورت کے قریب جا سکے۔
سردار مجلس میں آیا، جہاں بدوی بھی موجود تھا، اور سب کے سامنے کہا:
“مجھے خبر ملی ہے کہ قریب ہی کچھ علاقے ہیں جہاں بہار آ چکی ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہاں چار آدمی بھیجے جائیں تاکہ تصدیق کریں۔
اس نے چار آدمی منتخب کیے، جن میں بدوی بھی شامل تھا۔ ان علاقوں کا سفر تین دن کا تھا۔
سفر کی رات، جب اندھیرا چھا چکا اور لوگ سو چکے، سردار بدوی کے گھر کی طرف روانہ ہوا، جہاں عورت اکیلی سو رہی تھی۔ جیسے ہی وہ دروازے کے قریب پہنچا، ایک ستون سے ٹکرا گیا، جس کی آواز سے عورت جاگ گئی۔
اس نے خوف سے کہا: کون ہے؟
سردار بولا: میں وہ سردار ہوں، جس کے قبیلے میں تم آ کر بسے ہو۔
عورت نے کہا: خوش آمدید! اس وقت آپ کیسے آ گئے؟ سردار بولا:
میں تمہارے حسن کا اس دن سے گرویدہ ہوں جب تمہیں پہلی بار دیکھا، اور اب تمہارے قرب کی خواہش ہے۔
عورت نے پُرسکون انداز میں اور پختہ لہجے میں کہا: مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن ایک شرط ہے: ایک پہیلی ہے، اگر تم نے حل کر لی تو تمہیں وہ ملے گا جو تم چاہتے ہو۔
سردار نے خوشی سے کہا: جو شرط لگانا چاہو، میں قبول کرتا ہوں!
عورت نے کہا: جب گوشت خراب ہونے کا خدشہ ہو، تو اس پر نمک چھڑکا جاتا ہے۔ لیکن اگر نمک خود خراب ہو جائے، تو اسے کون درست کرے گا؟ پھر کہا: تم جس سے چاہو مدد لے سکتے ہو، اگر تم نے جواب لا کر دیا تو تمہاری خواہش پوری ہو گی۔
سردار اپنی رہائش پر واپس گیا، حیران اور پریشان۔ پوری رات سوچتا رہا مگر جواب نہ سوجھا۔ اگلے دن مجلس میں اس نے بلند آواز میں کہا: جب گوشت خراب ہونے لگے تو اس پر نمک چھڑکا جاتا ہے، لیکن اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اسے کون سنوارے؟
لوگوں نے مختلف جوابات دیے، لیکن کوئی بھی جواب سردار کو مطمئن نہ کر سکا۔ ان میں ایک عقلمند، صاحبِ علم، دیندار شخص بیٹھا تھا جو خاموش رہا۔ جب سب لوگ چلے گئے، وہ شخص وہیں بیٹھا رہا
سردار نے غصے سے کہا:
تم نے میرے سوال کا جواب کیوں نہیں دیا؟
اس نے نرمی سے کہا:
میں تنہائی میں آپ سے بات کرنا چاہتا تھا۔ یہ پہیلی دراصل امام سفیان الثوری کے ایک شعر کا مصرع ہے:
“اے علم والو! تم نمک ہو اس زمین کے… اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اسے کون درست کرے؟
مجھے لگتا ہے – واللہ اعلم – کہ آپ نے ایک دیندار اور باعفت عورت کو برے ارادے سے بہکانا چاہا، اور اس نے آپ کو عزت کے ساتھ روک دیا، بغیر آپ کو رسوا کیے۔ اس نے اپنی عزت، شوہر اور آپ کی پوزیشن کو بچایا اور اس پہیلی کے ذریعے آپ کو شرمندگی سے بچاتے ہوئے آپ کو راہِ راست دکھانا چاہا۔
عورت کا مطلب تھا کہ قبیلے کے مرد نمک کی مانند ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بگڑ جائے تو سردار اسے درست کرتا ہے۔ لیکن اگر سردار ہی بگڑ جائے تو اسے کون سدھارے؟
آپ کو نمونہ بننا چاہیے تھا۔ اگر رہنما ہی فاسد ہو جائے تو پیچھے چلنے والے بھی برباد ہو جاتے ہیں۔ عورت نے جو کیا وہ کمزوری نہیں، بلکہ حکمت، سمجھداری اور غیرت و عزت کی علامت ہے۔
سردار نے جب یہ سنا تو اس کا دل لرز گیا۔ وہ شرمندہ ہوا، اپنے عمل پر پچھتایا اور کہا:
تم نے اصل بات کہی ہے۔ میری غلطی پر پردہ ڈال دو، اللہ تم پر دنیا و آخرت میں پردہ ڈالے۔
*📌پیغامِ حکایت:*
عقلمندوں کی مجلس اختیار کرو، بے وقوفوں کی نہیں۔ کیونکہ عقلمند بڑے ہوتے ہیں، اور ایک عقلمند کی بات ہزار شیطانوں کو روک سکتی ہے۔

*🔘 شمالی کوریا میں نئے تعلیمی نظام کے تحت امتحانات میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے کے بعد حکام نے سخت اقدامات کا عندی...
22/04/2026

*🔘 شمالی کوریا میں نئے تعلیمی نظام کے تحت امتحانات میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے کے بعد حکام نے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔*

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2026 کے تعلیمی سال میں سینئر مڈل اسکولوں میں پہلی بار انتخابی مضامین کا نظام متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات میں توقع سے زیادہ طلبہ ناکام ہو گئے۔

اس صورتحال پر حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا کے متعلقہ اداروں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے طلبہ کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی منصوبوں میں بھیجا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نتائج غیر متوقع آنے پر پارٹی حکام نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صوبے بھر کے اسکولوں میں معائنہ ٹیمیں بھیج دی ہیں تاکہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

یہ فیصلہ تعلیمی نظام کو مزید سخت بنانے اور کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،

19/04/2026
Prize distribution cermoney Gulistan Educational Institute Sardhi Hills Chakwal
02/04/2026

Prize distribution cermoney Gulistan Educational Institute Sardhi Hills Chakwal

With School Education Department, Government of the Punjab – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
06/02/2026

With School Education Department, Government of the Punjab – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

With Kamala Harris – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
06/02/2026

With Kamala Harris – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

Basant Mela
05/02/2026

Basant Mela

Address

Kallar Kahar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulistan Educational Institute Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Gulistan Educational Institute Chakwal:

Shortcuts

Share

Category